Tag: احتجاج

  • مطیع الرحمان کی پھانسی ، ترکی نے بطور احتجاج ڈھاکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    مطیع الرحمان کی پھانسی ، ترکی نے بطور احتجاج ڈھاکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    انقرہ: ترکی نے بنگلہ دیش کے جماعت اسلامی کے امیر مولانا مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دئے جانے کے خلاف بطور احتجاج ڈھاکہ سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

    ترکی کے ایک اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے سفیر کو بنگلہ دیش سے واپس بلالیا ہے، ترک صدر طیب اردگان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظامی ایسی کسی سزا کے حقدار نہیں تھے، ترک وزارت خارجہ نے بطور احتجاج ڈھاکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

    اس سے پہلے ترک وزارت خارجہ کی جانب سے مذمتی بیان جاری کیا گیا جس میں مطیع الرحمان کی پھانسی کو انصاف کا قتل قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی پر تشویش ہے۔بنگلہ دیش کے قائم مقام سفیر کواس سلسلے میں دفتر خارجہ طلب کر کےاور بنگلہ دیشی سفیر کو پاکستان کی جانب سے احتجاج ریکارڈکرایا گیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ اس معاملے پر پاکستان کا ردعمل کمزور ہے، ہم نے اس معاملے پر شدید تحفطات کا اظہار کیا ہے، کل ہم نے بیان جاری کیا اور آج سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل مطیع الرحمن کو 1971 میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر پھانسی دی گئی تھی، 2010 میں بنائے جانے والے ٹریبونل کے تحت جماعت اسلامی کے رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی دی جاچکی ہے۔

     

  • متحدہ قومی موومنٹ کا کل پیمرا کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

    متحدہ قومی موومنٹ کا کل پیمرا کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 03 اپریل بروز اتوارکو”پیمرا“کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر دوپہر 2:00 بجے منعقد ہوگا ۔

    احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر زڈپٹی کنوینر ز، ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،نامزد میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا ، یوسی چیئر مینز ، وائس چیئر مینز ،یوسی کونسلرز، ٹاوٴن آفسیز کے ذمہ داران ، کا رکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام شرکت کریں گے ۔

    MQM-Post

    دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان و عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیمرا کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔

  • پیرس: مجوزہ اصلاحات کےخلاف طلبا کا شہرشہراحتجاج

    پیرس: مجوزہ اصلاحات کےخلاف طلبا کا شہرشہراحتجاج

    پیرس: فرانس میں مجوزہ اصلاحات کےخلاف سیکڑوں طلباسڑکوں پر نکل آئے،شہرشہراحتجاج کےدوران مظاہرین اورپولیس میں بڈھ بھیڑ بھی ہوئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق پیرس میں طلبانےمجوزہ لیبرریفارمز کیخلاف احتجاج کیا، لیبرمنسٹرکی جانب سےتجویزکردہ اصلاحات میں اوورٹائم کی مدمیں ملنے والےمعاوضےکو پچیس فیصدسےکم کرکےدس فیصد کرنے کا کہا گیا ہے۔

    فرانسیسی حکومت کاموقف ہےکہ اصلاحات بےروزگاری سےمقابلےکی خاطر متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ زیادہ سےزیادہ افرادکوروزگار میسر ہو۔

    پیرس اوردیگرشہروں میں کیےجانےوالےاحتجاج کےدوران مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھائے طلبا حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے، اس دوران متعددمقامات پرپولیس اورمظاہرین میں مڈھ بھیڑکی بھی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم معاملہ کنٹرول میں رہا۔

  • عمران خان احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پربرس پڑے

    عمران خان احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پربرس پڑے

    پشاور: بلدیاتی کنونشن کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو احتجاج سامنا کرنا پڑ گیا،عمران خان کو یہ احتجاج ایک آنکھ نہ بھایا اوروہ مظاہرین پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن کے موقع پرعمران خان ڈائس پر خطاب کیلئے آئے تو مشتعل کونسلرز اور ناظمین نے اپنے مطالبات کے حق میں اعزازیہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگا دیئے۔

    اس احتجاج پرعمران خان کو بھی جلال آگیا اور وہ مظاہرین پر خوب گرجے برسے، انہوں نے کہا کہ جو اختیارات ناظمین اور کونسلرز کو ملے ہیں وہ کسی کو نہیں ملے۔

    کپتان نے مظاہرین کو احتجاج کے بجائے شکریہ ادا کرنے کا مشورہ دیا، عمران خان نے مظاہرین کو بتادیا کہ کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا ایسا سوچنے والے غلط فہمی دور کر لیں۔

    احتجاج کرنے والے بتائیں وہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں یا پھر اپنی؟۔ صوبے میں بہترین بلدیاتی نظام لائے ہیں۔ بلدیاتی کنونشن میں پی ٹی آئی کے وزیرمال علی امین گنڈاپور سیلفیز بناتے رہے۔

     

  • عمران خان کو پشاور آمد پر احتجاج کا سامنا

    عمران خان کو پشاور آمد پر احتجاج کا سامنا

    پشاور: عمران خان کو آج پشاور میں قدم قدم پر احتجاج کا سامنا رہا ، پہلے پشاور یونیورسٹی کے طلبا نے دھرنا دیا ، پھر تاجروں نے گو عمران گو کے نعرے لگادیئے۔

    پشاور میں عمران خان کا استقبال ہی احتجاج سے ہوا، پشاور یونیورسٹی میں عمران خان کی آمد سے پہلے ہی طلبا تنظیموں نے فیسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دے دیا اور نعرے بازی کی عمران خان یونیورسٹی کانووکیشن ہال میں خطاب کیلئے آئے تو آئی ایس ایف کے کارکنوں پر یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیے گئے۔

    کپتان سے ملاقات نہ کرانے پر کارکنوں نے احتجاج کیا تاجروں کو عمران خان کی پشاور آمد کی خبر ملی تو وہ بھی سراپا احتجاج بن گئے۔

    احتجاج کرتے ہوئے کارکنوں نے گو عمران گو کے نعرے لگا ئے اور پشاور کو رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • احتجاج کا دائرہ پنجاب تک بڑھایا جا رہا ہے، عامر خان

    احتجاج کا دائرہ پنجاب تک بڑھایا جا رہا ہے، عامر خان

    کراچی: متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے قائد ایم کیو ایم پر میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج کا دائرہ پنجاب تک بڑھایا جا رہا ہے، پچیس فروری کوپارلیمنٹ کےباہرایم کیوایم ارکان احتجاج کریں گے۔

    ایم کیو ایم نے اپنے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف کل پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، ملتان اور رحیم یار خان میں علامتی بھوک ہڑ تالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں ایم کیو ایم نے اپنے قائد کے بیانات پر پابندی کے خلاف چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کی، جس میں کارکنوں ،رہنماؤں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

    کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کی اپنے قائد کے بیانات پر پابندی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، ایم کیوایم نے اپنی علامتی بھوک ہڑتال کادائرہ بھی بڑھانے کا اعلان کردیا۔

    ایم کیوایم تئیس سے پچیس فروری تک پنجاب اور کشمیر میں علامتی بھوک ہڑتال کرے گی،ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں کارکنوں ،رہنماوں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

  • بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا پرتشدد احتجاج

    بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا پرتشدد احتجاج

    ممبئی: بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج پر تشدد شکل اختیار کر گیا۔ انتظامیہ نے دو شہروں میں کرفیو لگا دیا ہے۔

    بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کے مظاہرین سرکاری نوکریوں میں خصوصی کوٹہ مختص کروانے کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر نکل آئے۔

    مظاہرین نے ہائی وے کو بلاک کرنے کی کوشش کی اس دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر خزانہ کے گھر اور گاڑی کو آگ لگا دی۔

    تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریاست کی انتظامیہ نے دو شہروں روہتک اور بھِوانی میں کرفیو لگا دیا ہے۔

  • احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے 20 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

    احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے 20 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

    کراچی: پی آئی اے انتظامیہ کی ہڑتالی ملازمین کے خلاف کاروائی جاری، 20 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائر لائن کے مذید 26 ملازمین کو شو کاز نوٹسز جاری کیے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 165 ملازمین کو شو کاز جاری کر دئیے گئے۔

    جن ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں فضائی میزبانوں کی ایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ خان ،پالپا کے جنرل سیکرٹری کیپٹن سہیل اور نائب صدر کیپٹن صادق الرحمان بھی شامل ہیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 20 ملازمین کو بھی ملازمت سے فارغ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے اطلاعات سیکریٹری وقار مہدی نے ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • مسلمانوں، اقلیتوں پرمظالم، بھارتی سائنسدان بھی سراپا احتجاج

    مسلمانوں، اقلیتوں پرمظالم، بھارتی سائنسدان بھی سراپا احتجاج

    ممبئی: بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کیخلاف سائنسدان بھی سراپا احتجاج ہیں، سوسے زائد سائنسدانوں نے تحریری طورپرمودی سرکارسے احتجاج کیا جبکہ ایک سائنسدان نے احتجاجا سرکاری اعزازپدما بھوشن واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارت میں مسلمانوں اوردیگراقلیتوں پرظلم کیخلاف دانشوروں،اداکاروں کے بعداب سائنسدان بھی میدان میں آگئے، ستاسی سالہ بھارتی سائنسدان پی ایم بھرگاوانے مودی سرکارکوملک میں مذہبی انتہاپسندی فروغ دینے کا ذمہ دارقراردیا اورسرکاری اعزازپدما بھوشن احتجاجاواپس کرنے کا اعلان کیا۔

    سوسے زائد دیگرسائنسدانوں نے بھی حکومت کوصاف صاف کہہ دیا اقلیتوں سے ہونا والا بدترین سلوک ناقابل قبول ہے، مودی سرکار ملک کو مذہبی بنیاد پرتقیسم کرنا چاہتی ہے۔

    گذشتہ روزاداکاروں اورفلم میکرزکے ایک گروپ نے بھی سرکاری اعزاز واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • نایاب پرندوں کے شکارکے اجازت نامے جاری کرنے پر سول سوسائٹی کا احتجاج

    نایاب پرندوں کے شکارکے اجازت نامے جاری کرنے پر سول سوسائٹی کا احتجاج

    کراچی: کراچی سول سوسائٹی کے کارکنان نے شہرکے پوش علاقے میں واقع کھڈا مارکیٹ میں حکومت کی جانب سے سعودی شہزادوں کو نایاب پرندوں کے شکار کے لئے اجازت نامہ جاری کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

    عدالتِ عظمیٰ نے رواں سال اگست کے مہینے میں سعودی شہزادوں کے پاکستان میں نایاب نسل کے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی تھی تاہم حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سعودی شہزادوں کو شکارکے اجازت نامے جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے، جس کے خلاف کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں شکار کے اجازت نامے جاری کرنے کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

    Karachi

    سول سوسائٹی کے رکن نعیم صادق کا کہنا ہے کہ عدالتی پابندی کے باجود اب بھی حکومت سعودی شہزادوں کو شکار کے اجازت نامے جاری کررہی ہے۔

    Karachi

    سول سوسائٹی کی ایک اور خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ جن پرندوں کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے وہ بہت نایاب نسل کے پرندے ہیں۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ غیر ملکیوں کو کیوں پاکستانی سرزمین پر شکار کی اجازت دی جاتی ہے، یہ پرندے مہمانوں کی طرح پاکستان آتے ہیں، کسی کو اختیار نہیں کہ ان پرندوں کو مارے۔

    Karachi

    انہوں نے حکومت سے ایک اور سوال کیا کہ غیر ملکی شہزادے کیوں شکار کے لئے پاکستان آتے ہیں اور ان کو اجازت کیوں دی جاتی ہے؟۔

    Karachi

    احتجاج میں درجنوں افراد نے شرکت کی جنہوں مختلف قسم کے پلے اٹھائے رکھے تھے جن میں انگریزی اردو اور عربی میں عبارات درج تھیں۔