Tag: احتجاج

  • عمران خان کے بیان کیخلاف ملک بھر میں ایم کیو ایم کا احتجاج

    عمران خان کے بیان کیخلاف ملک بھر میں ایم کیو ایم کا احتجاج

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف عمران خان کی شدید تنقید پر ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے قائد الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    اپنے قائد الطاف حسین کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر ایم کیو ایم کےکارکنوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔ شہر شہر احتجاج کیا اور پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔

    ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، کارکنوں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف بیانات کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم شمالی پنجاب کے رہنما سردار عتیق الرحمان اور رکن کشمیر اسمبلی طاہر کھوکھر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف بیان بازی بند کرائی جائے۔

    ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا جارہا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں مائنس ون کا فارمولا کسی صورت قبول نہیں ۔

    ملتان میں بھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف عمران خان کے بیان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ایم کیوایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا ایم کیوایم کے کارکن اپنے قائد الطاف حسین کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں کریں گے ۔

    رحیم یار خان میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرکے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیا۔ سیالکوٹ کے چہار روڈ پر بھی ایم کی ایم کارکنان نے الطاف حسین کی حمایت میں ریلی نکالی اورپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔

  • پنوں عاقل:4مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کیخلاف ورثا کا احتجاج

    پنوں عاقل:4مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کیخلاف ورثا کا احتجاج

    پنوں عاقل: چار ڈاکوؤں کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کیخلاف ورثانے احتجاج کیااور روڈ بلاک کردیا۔

     پنوں عاقل میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکوؤں کی ہلاکت کیخلاف ورثا سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نےشاہراہ پرٹائرجلائے اوردھرنا دے کرٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔

    احتجاج کاسلسلہ طویل ہواتو پولیس کو مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئےلاٹھی چارج اورشیلنگ کرناپڑی۔

     پولیس کے مطابق قتل سمیت چالیس وارداتوں میں ملوث ملزمان خیروبائی پاس اغوا کی نیت سے کھڑے تھے لیکن پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

     جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے،جوابی فائرنگ میں چارڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    ورثا کاکہناہےنوجوانوں کوکچھ روز پہلے گرفتارکیاگیاتھا اور انہیں جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

  • ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کو تین زون میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کو تین زون میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس میں سندھ سے دہشت گردی کے ستاون مقدمات آئندہ دس روز میں وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہہ ان کی نظر میں سانحہ پشاور اور سانحہ شکارپور ایک جیسے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے لئے ایک ہزار اہلکاروں کی فورس بنائی جا ئے گی جس کی تربیت فوج کی مدد سے کی جا ئے گی۔

     فورس کی ایک پلاٹون سواہلکاروں پرمشتمل ،پلا ٹون کا سربراہ ایس پی لیول کا افسرہوگایہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صو بہ کو اس حوالے سے تین زونز ہو نگے کراچی زون ون، حیدرآباد اوربے نظیر آبادزون ٹو،سکھر اور لاڑکانہ زون تھری ہر زون پر مشتمل ایک کمیٹی جس کا حصہ جی او سی ، کمشنر ، ڈی آئی جی ، اور سیکٹر کمانڈر ہو نگے۔

     اس کمیٹی کو آپریشن کا اختیار ہوگا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر زفوری طور پر وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر پر منافرت روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاریوں کے اختیارات بھی دیدیے گئے ہیں۔

  • آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، فاروق ستار

    آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، فاروق ستار

    اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ طالبان کے معاملے پر10 سال قبل الطاف حسین نے گھنٹی بجائی ۔

    اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھا کہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، پہلی بار اب کہا گیا ہے کہ یہ ہماری جنگ ہے، اگر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے قائم کرلیتے  تو سانحہ پشاور نہ ہوتا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سب کو اکھٹا کرنے کا سہرا الطاف حسین کو جاتا ہے، کراچی میں طالبانئزیشن کی بات پر ہمارا مزاق اڑایا گیا، طالبان کے معاملے پر10 سال قبل الطاف حسین نے گھنٹی بجائی تھی۔

     انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کےآئین اور ریاست  کے دشمن ہیں، داعش اور طالبان پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں، مسجد ضرار بنانے والوں کے چہرے سے نقاب اٹھانے کا وقت آگیا ہے ۔

  • متحدہ رہنماء باؤانوارکے قتل کیخلاف سندھ بھرمیں مظاہرے

    متحدہ رہنماء باؤانوارکے قتل کیخلاف سندھ بھرمیں مظاہرے

    کراچی : ایم کیو ایم کے عہدیدار باؤ انوارکے قتل کے خلاف سیالکوٹ اور سندھ کے کئی شہروں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔سیالکوٹ میں ایم کیوایم کے عہدیدارباؤمحمدانور کے قتل پر شہر میں سوگ کاسماں ہے۔

    کارکنان نے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے باؤ انور کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔میر پور خاص میں ایم کیوایم کے عہدیدار کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔

    مظاہرے کی قیادت ایم کیوایم میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے کی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باؤانوار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر باؤ انوار کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔دادو،سانگھڑ،ٹنڈو محمد خان سمیت کئی شہروں میٕں ایم کیو ایم کے رہنما باؤ انور کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

  • ایم کیوایم نے کسی کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی، فاروق ستار

    ایم کیوایم نے کسی کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے، بارہ دسمبرکےحوالےسےرابطہ کمیٹی نےصورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے ۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے ہرجماعت کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ کراچی میں اپنی پاوردکھائے،ایم کیوایم نےبھی کراچی میں ہڑتالیں اور احتجاج کیے ہیں ،ایم کیو ایم کے احتجاج کے دوران ایک پتہ تک نہیں گرا ، سیاسی جماعتیں بھی عوام کواپنےحق میں متحرک کریں ۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیوایم نے کسی جماعت کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کےبیانات سےدونوں جماعتوں میں تناؤبڑھا، ہے ۔

  • کراچی: شارع فیصل پرنادرا ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی: شارع فیصل پرنادرا ملازمین سراپا احتجاج

    کراچی : نادرا کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، تفصیلات کے مطابق نادرا کے محنت کشوں کا کراچی میں شارع فیصل پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

    ملازمین کا مطالبہ ہے کہ فیڈرل سروس اسٹرکچر اے ٹی پی رولز کا فوری نفاذ کیا جائے۔ملازمین کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی جانے کے  ساتھ ساتھ ملازمین کو دیگر وفاقی ملازمین کی طرح سہولتیں دی جائیں۔

    ا ن کا کہنا تھا لوگوں کو شناخت دینے والے اس ادارے کے ملازمین کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہے،نادار ملازمین کا کہنا تھا مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری ر کھیں گے۔

    نادرا ملازمین نے نادرا ٓفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

  • خالد محمود سومرو کی تدفین لاڑکانہ میں ہوگی، سندھ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج

    خالد محمود سومرو کی تدفین لاڑکانہ میں ہوگی، سندھ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج

    لاڑکانہ/سکھر/نوشہروفیروز/حیدرآباد: جےیوآئی ف کےرہنما ڈاکٹرخالد محمود سومرو کی تدفین آج دوپہر لاڑکانہ میں کی جائے گی۔ سندھ بھر کے مختلف شہروں میں شٹرڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری، لاڑکانہ میں سوگ کی فضا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرخالد محمودسومرو کی میت اسپتال سے لاڑکانہ میں انکی رہائش گاہ پہنچادی گئی ہے اور سن کی تدفین آج دوپہر لاڑکانہ میں ہوگی۔ قابل ازیں سکھر کے علا قے سائیٹ ایریا میں فجر کی نماز سے وا پسی پر انہیں نا معلوم افراد نے گو لیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    دوسری جانب خالدسومرو کے قتل کیخلاف اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں آج سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ قتل کی اطلاع ملتےہی جےیوآئی کےمشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئےاور روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا۔ کراچی میں نیشنل ہائی وےگگھرپھاٹک کےقریب جےیوآئی کے کارکنان نے احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کے باعث دوطرفہ ٹریفک کی آمدوورفت معطل ہوگئی ہے۔

    ٹھل گھڑی خیرو اور جیکب آباد میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ میرپورماتھیلو، ڈہرکی، مٹھی، خیر پور، نوشہرو فیروز، مورو،کنڈیارو، محراب پور، پڈعیدن، کشمورکندھکوٹ،تنگوانی اور اوباڑو میں کاروبار زندگی معطل ہو گیا ہے جبکہ جے یوآئی کے کارکنان نے قومی شاہراہ پردہرنےدیئے ہو ئے ہیں۔ مٹیاری میں جےیو آئی کے سینکڑوں کارکنان نے نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا جسکے باعث ٹریفک جام ہو گئی ہے۔

    جمیت علماءاسلام کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف سکھر کے اہم مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ، روڈ پر ٹر یفک معمو ل سے انتہائی کم ہے جبکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے شہر کے اہم چو راہوں پر پو لیس کو نافظ کردیا گیا ہے۔

    ادھر نوشہروفیروز میں جی یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف شٹر بند ہڑتال کی جاری رہی ہے۔ نوشہروفیروز ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں نوشہروفیروز، مورو، کنڈیارو، پڈعیدن، محرابپور میں کاروباری مراکز اور بازاریں مکمل طور پر بند ھیں جب کہ فضا سوگوار ہے۔

    دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما اور سابق سینیٹرڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی خبر لاڑکانہ پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور کارکن بے قابو ہوگئے جب ان کی میت لاڑکانہ پہنچی تو جے یو آئی کے کارکنان دھاڑیں مار کر روتے رہے اور ایمبولینس سے چمٹ گئے۔

    خالد محمود سومرو کے قتل کے واقعہ پر لاڑکانہ شہر میں اظہار یکجہتی اور سوگ میں لاڑکانہ شہر مکمل طور پر شٹربند ہے خالد محمود سومرو کے قتل پر ایم این اے فریال ٹالپر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو ، امتیاز شیخ،ایم پی اے خورشید جونیجو ،ایم این اے ایاز سومرو کی واقعہ کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔،

    سابق سینیٹر خالد محمود سومرو کے چھوٹے صاحبزادے کی شادی تیس نومبر بروز اتوار کو ہونی تھی۔

  • پی ٹی آئی کے3  ایم پی ایز سمیت10 عہدیداروں کی رکنیت معطل

    پی ٹی آئی کے3 ایم پی ایز سمیت10 عہدیداروں کی رکنیت معطل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بد نظمی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تین ایم پی ایز سمیت دس عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی۔

    چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے دھرنے کے دوران بد نظمی میں ملوث دس عہدیداروں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی،معطل کئے جانے والوں میں تین ارکان صوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی پنجاب کےمقامی صدراورسینئر نائب صدر راولپنڈی سمیت یوتھ ونگ کے عہدیدار شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کررہا ہوں عدالت میں بتاوں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ الیکشن 2013میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمہوریت کی پیٹھ پر وار کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کر رہا ہوں عدالت میں بتاؤں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں اور وہ کیا کر چکے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ تیس نومبر فیصلہ کن دن ہوگا، کارکن اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے بڑی ہی بیچارگی سے کہا کہ روز میاں صاحب پر الزامات عائد کرتا ہوں مگر وہ نوٹس ہی نہیں لیتے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور گو نواز گو نوازشریف کے نہیں بلکہ نظام کے خلاف ہے۔