Tag: احتجاج

  • بنکاک:حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، شیناوتراحکومت چھوڑدیں، مظاہرین

    بنکاک:حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، شیناوتراحکومت چھوڑدیں، مظاہرین

    تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج مزید زور پکڑتے جا رہے ہیں، مظاہرین نے رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کو الیکشن آفس جانے سے روک دیا۔

    حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ سال انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں حکومت نے بنکاک اسٹیڈیم میں رجسٹریشن کیلئے دفاتر قائم کیے ہیں تاہم رجسٹریشن کے لئے آنے امیدواروں کو مظاہرین نے روک دیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پہلے وزیراعظم ینگ لک شناواترا حکومت چھوڑ دیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک وہ ان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • ایم کیو ایم کل بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرے گی

    ایم کیو ایم نے ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔۔۔متحدہ رہنما کہتے ہیں کہ احتجاجی تحریک کے ساتھ انتخابات میں جاہیں گے،مئیر اسی کا ہوگا جسکے پاس عوام کا مینڈیٹ ہوگا۔

     متحدہ نے حلقہ بندیوں اور ترمیمی بل کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان کر دیا پہلے مرحلے میں کراچی ،حیدر آباد اور سکھر میں جسکے بعد احتجاجی دائرے کو وسیع جبکہ عدلیہ میں بھی قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔

     اتوار کو سندھ اسمبلی اور ہائیکورٹ کے سامنے بل کےخلاف متحدہ عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دے دی گئی۔

     متحدہ کے رہنما کہتے ہیں کہ بلدیاتی قانون فرسودہ اور ناکارہ قانون ہے، حکومت میں شامل ہونے کی باتیں کرنے والے سیاسی اسٹروک کھیل رہے ہیں، فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ جیالا مئیر دیکھنے والے یاد رکھیں کہ ماضی میں متحدہ نے جب بائیکاٹ کیاتھا تب بھی پیپلز پارٹی کراچی سے نہیں جیت سکی تھی۔

    ایم کیو ایم اراکین اسمبلی اور رابطہ کمیٹی نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، متحدہ کا کہنا ہے کہ متنازعہ قانون بنا کر سندھ کے حقوق کے دعوی داروں کو سندھ کی تقسیم نظر نہیں آتی ۔

  • Untitled post 4807

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے دوران لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دوہزار تیرہ منظورکرلیا گیا، جلاس میں اپوزیشن ارکان کو بولنے کا موقع نہ ملا تو وہ ہنگامہ ہوا کہ کانوں پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے ن لیگ کے رکن عرفان اللہ مروت نے قرار داد پیش کرنے سے روک دیا، جس کے بعد اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگیا۔

    ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کے بعد اسمبلی کے باہر دھرنا دے ڈالا، جہاں سیڑھیوں پر ہی اجلاس شروع کردیا گیا
       

  • مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تاریخی احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

    مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تاریخی احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بائیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔
     

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا ، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    تحریک انصاف کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اختیارات اور فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دس افراد سے پوچھا جائے تو نو کہیں گے کہ صوبے میں تبدیلی آئی ہے۔
       

  • سکرے: بولیویا میں بچے اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

    سکرے: بولیویا میں بچے اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

    بولیویا میں چائلد لیبر کی حد مقرر کرنے پر سینکڑوں بچوں نے مظاہرہ کیا، نئی اصلاحات کی مخالفت کرتے ہوئے بچے سراپا احتجاج بن گئے۔

    بولیوین حکومت کی جانب سے چائلڈ لیبر کے لیے کئے گئے اصلاحات کےمطابق چائلڈ لیبرکی حد چودہ سال مقررکی گئی ہے، جسکی مخالفت کرتے ہوئے بچوں نے قومی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے بچوں پر آنسو گیس کی بوچھاڑ کردی۔

    بچوں کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کی معاونت کرکے وہ بمشکل اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں، نئے فیصلے سے وہ اپنے گھر اور تعلیم کے اخراجات پورے نہیں کرسکیں گے اس لیے بچوں کا مطالبہ تھا اصلاحات میں تبدیلی کی جائے۔