Tag: احتجاج

  • بنگلادیش میں طلبہ کا ساتھیوں کی رہائی نہ ہونے پر آج سے احتجاج پھر شروع کرنے کا اعلان

    بنگلادیش میں طلبہ کا ساتھیوں کی رہائی نہ ہونے پر آج سے احتجاج پھر شروع کرنے کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلادیش میں طلبہ نے ساتھیوں کی رہائی نہ ہونے پر آج سے احتجاج پھر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں، ساتھیوں کی رہائی نہ ہونے پر طلبہ نے آج سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    گزشتہ ہفتے ہونے والے پُرتشدد احتجاج میں 205 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے، جب کہ سرکاری طور پر 147 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2357 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    طلبہ کو مظاہروں کے دوران اور اسپتالوں سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، اس وقت نصف درجن طلبہ رہنماؤں سمیت ہزاروں مظاہرین جیلوں میں قید ہیں۔

    بنگلادیش میں طلبہ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس کے بعد بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں 93 فی صد اوپن میرٹ مقرر کر دیا تھا، حکومت نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کر دی ہے لیکن مظاہرے روکنے کے لیے پچھلے ہفتے سے ملک بھر میں کرفیو تاحال نافذ ہے۔

  • نیتن یاہو کا کانگریس سے خطاب، ہزاروں امریکی احتجاج کیلئے پہنچ گئے

    نیتن یاہو کا کانگریس سے خطاب، ہزاروں امریکی احتجاج کیلئے پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کے دوران کانگریس کے اندر اور باہر دونوں جانب شدید احتجاج کیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کیپٹل ہل کے باہر ہزاروں امریکی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

    ہزاروں کی تعداد میں امریکی شہری کانگریس کی عمارت کے باہر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے نیتن یاہو کے خطاب سے پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔

    عمارت کے باہر مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کی وجہ سے غزہ میں ہزاروں بے گناہ بچوں اور عورتوں کی شہادتوں کی وجہ سے نیتن یاہو کے جنگی جرائم میں وارنٹس جاری کر کے گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

    احتجاج میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے امریکی سیاستدانوں کی منافقت ہے جو تمام تر حدوں کو عبور کر گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق احتجاج کے لئے جمع ہونے والے مظاہرین امن کے خواہاں تھے، نیز انہوں نے ایسے کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن میں سے بعض پر مطلوبہ مجرم کی علامت ڈیزائن کر کے اس میں نیتن یاہو کی تصویر چسپا کردی گئی تھی۔

    کملا ہیرس کی صدارت ملک کی تباہی ہوگی، ٹرمپ

    امریکی صدر بائیڈن کے خلاف بھی مظاہرین کی جانب سے احتجاج اور شدید نعرے بازی کی گئی، پولیس نے مجمعے کو منتشرکرنے کیلیے مداخلت کی اور متعدد مظاہرین کوحراست میں لے لیا۔

  • یو اے ای میں بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا

    یو اے ای میں بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا

    متحدہ عرب امارت میں اماراتی عدالت نے بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر 57 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے قید کی سزا کا حکم سنایا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز امارات میں مقیم بنگلہ دیشیوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور درجنوں افراد کو جمع کرلیا۔

    اماراتی پولیس نے مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا، پولیس نے مظاہرے کے سرکردہ 57 افراد کو فوری گرفتار کرکے ان کا مقدمہ فوری سماعت کی عدالت کے سپرد کردیا۔

    اماراتی عدالت کی جانب سے ان 3 مرکزی ملزمان کو جن پر بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف مظاہرے کی قیادت کرنے اور لوگوں کو حکومت کے جمع کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید جبکہ 53 افراد کو دس برس اور ایک بنگلہ دیشی جو غیرقانونی طور پر امارات میں مقیم تھا کو 11 برس قید کا حکم سنا دیا۔

    عدالتی احکامات کے مطابق قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد تمام افراد کو ملک بدر کرکے ان کے پاس برآمد ہونے والے آلات کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا۔

    بنگلادیش میں طلبہ نے ڈیجیٹل کریک ڈاؤن روکنے کے لیے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    واضح رہے گزشتہ جمعے کو امارات میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل نے فوری عدالتی کارروائی کا حکم صادر کیا تھا۔

  • کراچی، لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی، لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی، شہری لوڈشیڈنگ کیخلاف دن رات سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں شدید گرمی کا راج ہے، ایسے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

    مختلف علاقوں میں ٹیکنیکل فالٹس کے نام پرگھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہے، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    بجلی کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے سڑک پر نکل آئی، لیاقت آباد اور غریب آباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام نے شدید احتجاج کیا۔

    مشتعل مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائرجلاکر شاہراہ پاکستان بندکر دی، حسن اسکوائر سے لیاقت آباد10 نمبر آنے اورجانے والی سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    لیاقت آباد 2 نمبر کے علاقے میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

    بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی جہنم بنادی

    اس دوران لیاقت آباد سے تین ہٹی اور ڈاکخانہ آنے جانیوالی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک 15,15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرتی ہے، جبکہ گرمی سے برا حال ہے۔

  • امریکا میں طلبہ کی اسرائیل مخالف مہم زور پکڑ گئی، پولیس کا کریک ڈاؤن

    امریکا میں طلبہ کی اسرائیل مخالف مہم زور پکڑ گئی، پولیس کا کریک ڈاؤن

    امریکا میں طلبہ کی اسرائیل مخالف مہم زور پکڑگئی، فلسطین کے حامی طلبا اور مظاہرین کے خلاف امریکی پولیس کی جانب سے کریٹ ڈاؤن کیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی پولیس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں طلبا کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ ڈالے اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے۔

    پولیس نے ایک پروفیسر سمیت درجنوں طلبا کو حراست میں لے لیا، اس موقع پر طلبا نے شرم کرو، فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے گئے۔

    وسکونسن یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ نیوہیمپشائر کی یونیورسٹی سے بھی احتجاجی کیمپ ہٹا دیے گئے اور 90 طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس کی یونیورسٹی نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا طلبا کا مطالبہ مسترد کر دیا، جبکہ متعدد طلبا کی جانب سے احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔

    جوبائیڈن نے جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہروں پر خاموشی توڑ دی

    نیویارک پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سٹی کالج سے فلسطینی پرچم ہٹا کر امریکی پرچم لہرا دیا، کولمبیا یونیورسٹی میں میڈیا کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

  • امریکا کی 20 جامعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج جاری

    امریکا کی 20 جامعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج جاری

    امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف 11 روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلباء کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

    اسرائیلی اور فلسطینی حامی مظاہرین کے درمیان کیلیفورنیا یونیورسٹی میں تصادم بھی ہوا، اس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    فلسطین کے حق میں آسٹن اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی احتجاج کیا گیا، اب تک امریکی جامعات سے 1ہزار کے قریب مظاہرین کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

    کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ کے حامی طلبہ کو ڈیڈلائن دیدی

    دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات سے قبل روایتی طور پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ہوٹل واشنگٹن ہلٹن میں عشائیہ رکھا گیا، اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیم کی انتظامیہ نے پہلے سے ترتیب دیے گئے منصوبے کے مطابق ہوٹل کے باہر زبردست احتجاج کر کے اس موقع پر غزہ کے مظلوموں کی طرف توجہ دلائی۔

  • امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے اور گرفتاریاں

    امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے اور گرفتاریاں

    امریکا کی کئی جامعات میں طلبا غزہ کے مظلوموں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے پر زور مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کرے، ٹیکساس یونیورسٹی آسٹن کے طلباء کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

    اس دوران پولیس نے 3 مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ یونیورسٹی احاطے میں سخت کشیدگی پھیل گئی، ہر جانب فلسطین کی آزادی کے نعرے گونج اُٹھے۔

    یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں بھی طلباء کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    امریکا نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کر دی

    لاس اینجلس میں طلباء نے یونیورسٹی میں خیمے لگا کر دھرنا دے دیا، فلسطین کی آزادی کے نعرے، اس دوران طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی، جبکہ ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • قائدآباد پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے شہری زخمی، شہریوں کا احتجاج

    قائدآباد پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے شہری زخمی، شہریوں کا احتجاج

    کراچی: قائدآباد پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاج شروع کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شہری کے زخمی ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کردیا، شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی آمدروفت معطل ہوگئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے کچھ دیر پہلے شہری کو گولی ماری تھی، جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا، مظاہرین سے احتجاج ختم کرانے کے لئے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈیفنس فیز ایٹ میں سی ویو کے قریب ہوائی فائرنگ میں کالج طلبا ملوث نکلے، پولیس نے چھ طلبا کو گرفتار کرلیا جبکہ 11 مفرور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز8 سی ویو کے قریب ہوائی فائرنگ ملوث چھ کالج طلبا کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 11 مزید ملزمان کی پولیس کو تلاش ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلال اخوند جبار اور شاہیر خان عرف سونو شامل ہیں، گرفتار ملزم جبار گروپ کا ایڈمن تھا تاہم مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات بھر گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    اسد رضا کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان میں نواب زادہ شکراللہ اور یوسف رضوان،شیخ عثمان، ودود حسنی، عطا بلوچ بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں جبکہ سردار شیگان خان اور سعد سلطان بھی مفرور ہونے والوں میں بھی شامل ہیں۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

    فائرنگ کی ویڈیوز مبینہ طور پر گروپ کی ہی لڑکی نے وائرل کی، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد فائرنگ کرنے والے عناصر میں کھلبلی مچ گئی۔

  • احتجاج  کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا: آغا سراج درانی

    احتجاج کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا: آغا سراج درانی

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ احتجاج  کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا ہے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتجاج  کرنے والوں کو الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا ہے،  ایسے احتجاج تو ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے ہوتے آرہے ہیں۔

    آغاسراج درانی نے کہا کہ پورا سندہ ہمارے ساتھ ہے، خواہش ہے نئے اسپکر صاحب بھی قیادت کی سرپرستی میں چلیں، ہم  سڑک والی  پار ٹی نہیں  کہ جس کو مرضی  بٹھادیں، پی پی میں کارکردگی پر عہدے دیے جاتے ہیں۔

    اپوزیشن جماعتوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان ، ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ

    واضح رہے کہ جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

  • عوام آج کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال

    عوام آج کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے آج عوام سے انتخابی نتائج کے حوالے سے احتجاج کی اپیل کی ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں الیکشن 2024 کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات پر بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج کیا جائے گا، انھوں نے اپیل کی ہے کہ عوام ووٹ کی حرمت کے لیے پُرامن صدائے احتجاج بلند کریں۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عہدے سے مستعفی ہوں، ان کا کمیشن میں بیٹھنے کا مزید جواز نہیں رہا، کیوں کہ الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار پر سب آوازیں اٹھا رہے ہیں۔

    دریں اثنا تحریک انصاف نے احتجاج کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

    اسلام آباد پولیس نے رینجرز کی اضافی نفری طلب کر لی ہے، ادھر شیر افضل مروت نے پیشکش کی ہے کہ آج اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت وہ کریں گے، جس کو سیلفیاں بنوانی ہیں آ جائے، اگر انتظامیہ نے ہم پر تشدد کیا تو وہیں دھرنا دے دیں گے۔

    بانی پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اقتدار میں آ کر فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے، کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کہتے ہیں کہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی بولے ملک کو آگے لے جانے کے لیے درگزر کی طرف جانا ہوگا، اقتدار میں آ کر ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔

    علی محمد خان نے مزید بتایا بانی نے کہا ہماری نشستیں 160 سے زائد ہیں، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں، مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہیں۔