Tag: احتجاج

  • عراق میں‌ حکومت مخالف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

    عراق میں‌ حکومت مخالف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

    بعداد: عراق میں جاری حکومت مخالف مظاہروں نے خطرناک شکل اختیار کر لی، ہلاکتیں 44 ہوگئیں، زخمیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے.

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے پر تشدد رنگ اختیار کر لیا.

    عراق کے مختلف شہروں میں گزشتہ تین روزسے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے، جس میں‌عوام کی بڑی تعداد شریک ہے.

    آج بغداد میں مشتعل مظاہرین نے گرین زون میں داخلے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فائرنگ کر دی.

    فائرنگ اور شیلنگ سے 44 کی ہلاکتوں‌کی تصدیق ہوئی ہے، کئی افراد شدید زخمی ہیں. شہروں میں‌ تناؤ ہے.

    مزید پڑھیں: عراق میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے پس پردہ اسرائیل ہے، ایران کا الزام

    جمعرات کی صبح 5 بجے سے غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے نجف، عمارہ، ناصریہ میں سرکاری عمارتوں کونقصان پہنچایا.

    خیال رہے کہ ایران کی جانب سے الزام عائد کیا ہے کہ عراق میں‌جاری مظاہروں کے پس پردہ اسرائیل ہے اور ان کا مقصد حکومت کو غیر مستحکم کرنا ہے.

  • مصر: صدر السيسی کے خلاف بڑا احتجاج، مظاہرین کی التحریر اسکوائر جانے کی کوشش

    مصر: صدر السيسی کے خلاف بڑا احتجاج، مظاہرین کی التحریر اسکوائر جانے کی کوشش

    قاہرہ: مصر میں صدر عبدالفتاح السیسی کی برطرفی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کا دائرہ وقت کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہزاروں مظاہرین ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے.

    مظاہرین صدر السیسی سے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ استعفے تک گھر نہیں‌ جائیں‌گے.

    اس احتجاج کے پس منظر میں جلا وطن مصری  اداکار محمد علی کے صدر  پر عاید کرپشن کے الزامات ہیں، محمد علی ہی کی اپیل پر صدر کے خلاف احتجاج شروع ہوا. مصری صدر کی جانب سے ان تمام الزامات کو بے بنیاد اور سازش قرار دیا جاچکا ہے.

    مظاہرین نے جب قائرہ کے مشہور  زمانہ التحریر اسکوائر جانے کی کوشش کی، تو ساہ لباس اہل کاروں نے انھیں‌ روک دیا. اس موقع پر اہل کاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا.

    مصر میں‌ میڈیا پر پابندیوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں‌کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، اطلاعات کے مطابق پوليس اور سکيورٹی دستوں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس استعمال کی۔

    خیال رہے کہ کئی عشروں تک مصر پر حکومت کرنے والے حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں میں‌ بھی التحریر اسکوائر کو خصوصی اہمیت حاصل تھی.

  • "یہ سیارہ ہمارا اپنا ہے”: 16 سالہ طالبہ کی اپیل پر دنیا بھر میں مظاہرے

    "یہ سیارہ ہمارا اپنا ہے”: 16 سالہ طالبہ کی اپیل پر دنیا بھر میں مظاہرے

    لندن: ماحولیاتی بگاڑ کے خلاف دنیا بھر میں‌ مظاہرے جاری ہیں، ان مظاہروں کا محرک ایک سولہ سالا سویڈش طالبہ ہے، جو ماحول کے تحفظ کی توانا ترین آواز بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج  دنیا کے سو بڑوں شہروں میں ہونے والا  احتجاج بین الاقوامی تحریک ’فرائیڈے فار فیوچر‘ کی اپیل پر کی جارہا ہے۔  اس منفرد تحریک کی بنیاد سویڈن کی ٹین ایجر گریٹا تھون برگ نے رکھی.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اعلیٰ ترین اعزاز اپنے نام کرنے والی اس بچی کی جدوجہد اور کہانی ٹائم میگزین کے سرورق کی بھی زینت بن چکی ہے۔

    گریٹا تھون برگ کی شہرت کی ابتدا اگست 2018 میں اسٹاک ہولم میں سویڈش پارلیمان کے باہر  ہر جمعے کو  کیے جانے والے احتجاج سے ہوئی، جو وہ اکیلے کیا کرتی تھی۔

    دھیرے دھیرے لوگ اس تحریک میں شامل ہوتے گئے، کاررواں بنتا گیا اور آج سو سے زاید شہروں میں ماحول کو بچانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔ 

    احتجاج کا سلسلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے مظاہروں سے شروع ہوا، بعد ازاں برطانیہ میں‌ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بینر اٹھائے سڑکوں پر نکلے.

    یہ مظاہرے ایشیا، یورپ، افریقہ اور امریکی براعظموں کے تمام بڑے شہروں میں کیے جا رہے ہیں۔

    اس مہم کے تحت دنیا کے سو دس سے زائد بڑے شہروں میں مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے، اس وقت بھی مختلف خطوں میں ریلیاں جاری ہیں۔

  • ہانگ کانگ مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی

    ہانگ کانگ مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی

    بیجنگ: چین کے زیرانتظام علاقے ہانگ کانگ میں سیاسی بحران کے حل کے لیے مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق چین امریکا کو پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ وہ ہانگ کانگ بحران میں مداخلت سے گریز کرے، بیجنگ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ ميں ہزاروں مظاہرين نے آج امريکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا، اور امریکی حکام سے معاملے کے حل کے لیے مدد کی درخواست کی۔

    امریکی کونصل خانے کے اطراف مارچ کرنے والے مظاہرين نے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں۔

    خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں مظاہرے کی وجہ بننے والا متنازعہ قانون واپس لے لیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود شہریوں نے احتجاج ختم نہیں کیا۔

    رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں مجرموں کی چین حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

    ہانگ کانگ میں پابندی کے باوجود ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر،بھرپور احتجاج

    بعد ازاں بیجنگ حکام نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ آگ سے کھیلنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    چین نے بظاہر امریکا کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے پس منظر میں رہتے ہوئے مظاہرین کی حمایت کرنے والوں کو بھی نتائج سے خبردار کیا۔

  • محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں احتجاج اور ریلیوں پر پابندی لگا دی

    محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں احتجاج اور ریلیوں پر پابندی لگا دی

    لاہور: محکمہ صحت نےاسپتالوں میں احتجاج،ریلیوں پرمکمل پابندی عائد کر دی، اسپتالوں میں بینر، پمفلٹ، پوسٹر لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےاسپتالوں میں احتجاج اورریلیوں پرپابندی لگادی، اسپتالوں میں سیاسی اجتماع،حکومت مخالف بینر، پمفلٹ، پوسٹرلگانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    مراسلے میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کریا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

    مراسلے میں علاج معالجےمیں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری اسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی قابلیت پرپورا نہ اترنے والے ڈاکٹرز آئندہ ڈیوٹی اوقات میں گاؤن نہیں پہنیں گے۔

    محکمہ پنجاب نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو پابند کیا تھا کہ وہ ملازمین کو کارڈ جاری کریں، ڈیوٹی کے دوران سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کا ملازمت کارڈ پہننا ضروری ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کارڈ پر ڈاکٹر اور دوسرے ملازم کا عہدہ سمیت دیگر تفصیلات درج ہوں گی، متعلقہ حکام اسپتالوں کا اچانک دورہ کر کے معائنہ کریں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 19واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 19واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 19ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 19ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے، نماز جمعہ کے بعد سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

    کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، امرتیا سین

    نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا دو روز قبل کہنا تھا کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکا کوئی حل نہیں کرسکتا۔

    امرتیا سین کا کہنا تھا کہ کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، کشمیری قیادت کو گرفتار، نظربند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

  • کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، فواد چوہدری

    کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مدد گار ہو۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جمعہ کی نماز کے بعد بھرپور احتجاج کی کال ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ خدا مظلوموں کا مدد گارہو اور یہ طویل جدوجہد اب تکمیل ہو۔

    حریت قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے، نمازجمعہ کے بعد سری نگر میں اقوام متحدہ دفتر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 19ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی احتجاج

    لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی احتجاج

    لندن: برطانوی شہر لندن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج جاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور احتجاج کیا گیا.

    مظاہرے میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہے، دیگر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین بھی ریلی میں موجود ہیں.

    مظاہرین میں سکھ افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہندوبرادری اور دیگرمذاہب کے ماننے والے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے موجود ہیں۔ 

    مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کوحق خودارایت دیا جائے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کرفیو  فوری طورپر ختم کیا جائے.

    مزید پڑھیں: لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    احتجاجی مظایرن کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کےطور پر منا رہے ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے.

    احتجاجی مظاہرین نے کشمیرکو آزادی دو کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز اٹھا رکھے ہیں. ریلی میں برطانیہ کے تعلیم یافتہ طبقے کی بڑی تعداد بھی شریک ہے، جس کی جانب سے نریندر مودی کے غاضبانہ اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

  • یوم سیاہ پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ، تیاریاں مکمل

    یوم سیاہ پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ، تیاریاں مکمل

    لندن: یوم سیاہ کے موقع پرلندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، مظاہرے سے زلفی بخاری، شیخ رشید ، لارڈ نذیر احمد اور دیگرخطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں پاکستانی آج یوم سیاہ منارہے ہیں ، یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہے، برطانیہ کے طول و عرض سے مظاہرین لندن پہنچیں گے، پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات ہو گی۔

    شیخ رشید لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہرمظاہرے میں شریک کے لئے پہنچ گئے ہیں ، مظاہرے سے زلفی بخاری، لارڈ نذیر احمد اور دیگرخطاب کریں گے۔

    دوسری جانب رات گئے لندن کی سڑکوں پر پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی ، گرین اسٹریٹ، الفرڈلین اورساؤتھ آل میں یوم آزادی کا جشن منایا گیا ، شرکا کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی خوشیوں میں مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے، نوجوان بھارتی سفارتخانے کے باہراحتجاج میں شریک ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، زلفی بخاری

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت پاکستانی یوم سیاہ منایا جائے گا، برطانیہ میں مقیم کمیونٹی بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچے، مظاہرے میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا تھا پاکستان کا کردار آنے والے سالوں میں بہت اہم ہو گا، نریندرمودی ہمارے دورہ امریکا سے گھبرا گیا تھا، آج دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔

    زلفی بخاری نے تمام پاکستانی اور کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ آج یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں اور مظاہرین کی مہمان نوازی کریں، مظاہرے میں انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے بھارتی شہری اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہوں۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • آرٹیکل 370 کی منسوخی، تہران میں ایرانیوں اور کشمیریوں کا بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    آرٹیکل 370 کی منسوخی، تہران میں ایرانیوں اور کشمیریوں کا بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی سفارت خانے کے باہر طلباء سمیت ایرانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے بھارت کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تہران میں مظاہرین نے بھارت کی طرف سے دفعہ 370 کی منسوخی کے حالیہ اقدام کی مذمت کے لیے احتجاج کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کے تحت کشمیریوں کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔ مظاہرین مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

    انہوں نے عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرائی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”کشمیر کشمیریوں کا ہے، کشمیری عوام کو ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق حاصل ہے اور کشمیر سلگ رہا ہے جبکہ عالمی برادری سو رہی ہے “جیسے نعرے درج تھے۔

    کشمیر کے اسٹیٹس کا فیصلہ یو این چارٹر کے مطابق ہوگا: سیکرٹری جنرل یو این

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اہم ترین بیان آ گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اسٹیٹس کا فیصلہ یو این چارٹر کے مطابق ہوگا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وادی کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔