Tag: احتساب عدالت

  • بانی پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے،  احتساب عدالت

    بانی پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے، احتساب عدالت

    راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئےاور بشریٰ بی نے معاونت کی۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا ، احتساب کی خصوصی عدالت کےجج ناصرجاوید رانا نے ریفرنس کا فیصلہ سنایا۔

    جس میں کہا ہے کہ نیب ریفرنس کے مطابق عمران خان کرپشن میں ملوث پائے گئے اور بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر مجرم قرار دیا جاتا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ عمران خان ،بشریٰ بی بی کونیب قانون کے سیکشن 10اے کے مطابق سزا سنائی گئی ، دونوں فیصلہ سننے کیلئے پیش ہوئے۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں مجرموں کو فراہم کی جائیں، ریفرنس کے فیصلے کیخلاف دونوں مجرمان اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

    عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال قید اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی جبکہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید چھے ماہ اور بشریٰ بی بی کو مزید تین ماہ قید کی سزا ہوگی جبکہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کوسرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

  • گجرات کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    گجرات کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    لاہور: احتساب عدالت نے گجرات کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔،پرویز الہی پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس لینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

    احتساب عدالت نے کک بیکس کے ریفرنس میں پرویز الٰہی کے علاوہ عدالت میں موجود دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، انہوں نے عدالت میں حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے پرویز الٰہی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

    عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی، آصف محمود راٹھور، محمد اصغر، نعیم اقبال، خالد محمد چھٹہ اور اسد علی پر فرد جرم عائد کی گئی۔

  • حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

    حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بری کر دیا۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواست منظورکرلی۔

    قبل ازیں آج دوپہر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    دورانِ سماعت حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    احتساب عدالت نے ڈپٹی پراسیکوٹر نیب سے استفسارکیا بریت کی درخواست پر آپکی رپورٹ آنی تھی، اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

    احتساب عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہم آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں، جس پر اظہرمقبول نے کہا آپ میرا بیان ریکارڈ کرلیں ، یہ کیس نیب ترامیم سے متعلق نہیں ہے، اس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی حد تک فیصلہ بھی کرچکی۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے مزید بتایا کہ لیگ شپ ریفرنس میں ملزمان ٹرائل کورٹ سے بری ہو چکے ہیں، نیب نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل فائل کی، اکتیس نومبر 2023 کو نیب نے اپنی اپیل واپس لے لی۔

  • فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے زمین کی خریداری میں خورد برد سے متعلق کیس میں فواد چوہدری کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر چھ روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف تعمیری منصوبوں میں خورد برد کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر  نے عدالت کو بتایا کہ پہلے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، دس روزہ ملا تھا، بینکنگ ریکارڈ منگوایا ہے جس پر خورد برد کا شک ہوا ہے، کنٹریکٹر کو بھی 2 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، او فواد چوہدری سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کر لیں، بینکنگ ٹرانزیکشن سے مزید تفتیش کرنے میں مدد ملے گی۔

    فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور کہا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ بطور وزیر میں نے کنٹریکٹرز پر اثر و رسوخ استعمال کیا، پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کا ہے جس کی منظوری ملی ہوئی تھی۔ فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ اگر منتخب نمائندہ ترقیاتی کام نہیں کرے گا تو اس کے منتخب ہونے کا کیا فائدہ، نیب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف انکوائری نہیں کھول سکتی، کیا میں اکبر بادشاہ ہوں کہ میں سب پر اثر انداز ہو گیا۔

    فواد چوہدری نے استدعا کی کہ انھیں اس کیس سے ڈسچارج کیا جائے، وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ انکوائری کی اسٹیج پر ہی فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا، یہ فواد چوہدری کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش ہے۔

    کیس کی سماعت کے بعد احتساب عدالت نے ریمانڈ دیتے ہوئے نیب کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ فواد چوہدری کی وکلا سے ملاقات بھی کرا دیں، اور 5 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری پر پنڈدادنخان، جہلم سڑک کی تعمیر کے لیے زمین خریداری میں خورد برد کا کیس درج ہے۔

  • وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بری

    وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بری

    لاہور : احتساب عدالت نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائداثاثوں کے ریفرنس میں بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    احتساب عدالت نے احدچیمہ کو ریفرنس سےبری کردیا ، نیب احد خان چیمہ کو اثاثہ جات ریفرنس میں کلیئر قرار دے چکی ہے۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا، ان کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔

    احد چیمہ کےرشتےداروں کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں، دوبارہ تفتیش کے مطابق احدچیمہ کی آمدن 213 ملین ،اخراجات 131 ملین ہیں۔

    احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے انکی آمدن کے مطابق ہی ہیں، ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم،منافع ریکارڈ نیب کو فراہم کیا، ان کی جانب سے جمع ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔

  • توشہ خانہ نیب ریفرنس : نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

    توشہ خانہ نیب ریفرنس : نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد : توشہ خانہ نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے، عدالت نے نوازشریف کے وارنٹ معطل کرکے خود کو حوالے کرنے کا موقع دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں سابق وزیر اعظم سمیت ،یوسف رضاگیلانی اورآصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس لہ سماعت آج ہوگی۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت پیش ہوں گے۔

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت پہنچ گئے تاہم سابق صدرآصف زرداری آج احتساب عدالت پیش نہیں ہوں گے۔

    احتساب عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں ، احتساب عدالت میں صرف متعلقہ وکلااورصحافیوں کوداخلےکی اجازت ہوگی۔

    لیگی وکلاو رہنماؤں کا بھی احتساب عدالت آمد کا سلسلہ جاری ہے، سینیٹرافنان اللہ،نہال ہاشمی و دیگر احتساب عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر نہال ہاشمی نے کہا کہ انتقام پر یقین نہیں رکھتے،انتقام نہیں انصاف ہوناچاہیے، انصاف کیلئے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور عدالتیں موجود ہیں

    آصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک احتساب کی خصوصی عدالت میں پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے، ان کی جانب سے درخواست دی جائیگی، سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعد یہ ریفرنس ری اوپن ہواپہلی سماعت ہے، کیس میں آصف علی زرداری کی جگہ میں پیش ہوں گا۔

    یاد رہے ،نوازشریف کوعدم حاضری پرعدالت نےاشتہاری قراردےرکھاتھا، احتساب عدالت نےنوازشریف کےوارنٹ معطل کرکےخود کو حوالے کرنے کاموقع دیاتھا،عدالت نےنوازشریف کوآج عدالت میں پیش ہونےکی ہدایت کررکھی ہے۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

    احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کو بری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔

    نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں لکھا کہ  اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں اس لیے کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔

    نیب نے تحریری جواب میں لکھا کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے۔

    تاہم احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی تھی۔

  • آصف زرداری  کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس  اور توشہ خانہ کیس  کھل گیا ، احتساب عدالت میں  طلب

    آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس کھل گیا ، احتساب عدالت میں طلب

    اسلام آباد : جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، احتساب عدالت نمبر 3 نے آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں طلب کرلیا۔

    توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کیا گیا اور چوبیس اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے ، جس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا کی احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت ہوئی، جس میں عدالتوں نے ایک سو گیارہ ریفرنسز میں نوٹسز جاری کردیے اور ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ کھل گیا اور احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن جاری کیا۔

  • احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا

    احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا ہے اس لیے مزید وقت درکار ہے، عدالت نے کہا کہ اب ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔

  • احتساب عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا

    احتساب عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا

    لاہور: احتساب عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری اور کال اپ نوٹس پر احتساب عدالت نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

    احتساب عدالت نے  عثمان بزدار کی عبوری ضمانت 27 فروری تک منظور کرتے ہوئے عثمان بزدار کو 5،5 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

    عثمان بزدار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پہلےنیب نے کہا گرفتاری مطلوب نہیں اوراب نوٹس بھیج دیا۔