Tag: احتساب عدالت

  • ڈاکٹرعاصم کیس:  نیب نے الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ پیش کردیا

    ڈاکٹرعاصم کیس: نیب نے الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ پیش کردیا

    کراچی : احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت میں الاٹ کی گئی زمینوں کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف چارسو باسٹھ ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے نیب کے ریکارڈ کو جعلی قرار دے دیا۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکلاء نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ دستاویزات کو قبضے میں لیا جانے والا میمو جعلی ہے، جو دستاویزات سربمہر کئے گئے ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں کئے گئے۔

    مزید پڑھیں : اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

     اس کے جواب میں نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’’ تمام دستاویزات اصلی ہیں اور مفروضوں پر مبنی باتیں نہ کی جائیں، دورانِ سماعت گواہوں  کے بیان پر جرح ہونے پر عدالت نے اگلی سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی پیروی 13 جون تک ملتوی کردی۔

    اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے شکوہ کیا کہ ’’ قانون سب کے لیے یکساں نہیں ہے، پانامہ لیکس میں نامزد لوگوں کے لیے الگ قانون اور ہمارے لیے الگ قانون ہے‘‘۔

  • کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی احتساب عدالت میں پیش

    کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی احتساب عدالت میں پیش

    کوئٹہ : بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو کرپشن کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا، ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے.

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو کرپشن کیس میں کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزم کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم اشرف مگسی پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے.

    یاد رہے گذشتہ ماہ قومی احتساب بیورو نیب نے کاروائی کر کے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کوحراست میں لیاتھا.

    ملزم اشرف مگسی پراختیارات کا ناجائز استعمال اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں،سابق چیئرمین پبلک سروسکمیشن نے عہدے پر رہتے ہوئے کئی محکموں میں من پسند افسران بھرتی کرائے تھے.

    یاد رہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد اشرف مگسی کو نومبر 2014 میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان کےعہدے سے برطرف کیا تھا.

    واضح رہے ملزم اشرف مگسی پر بطور چیئرمین پبلک سروس کمیشن اپنے گھر کے افراد سمیت مختلف تعیناتیوں میں بےقاعدگیوں کےحوالے سے الزام ہے.

  • ڈاکٹر عاصم کے فرنٹ مین عبدالحمید پر فرد جرم عائد کردی گئی

    ڈاکٹر عاصم کے فرنٹ مین عبدالحمید پر فرد جرم عائد کردی گئی

    کراچی: احتساب عدالت نےپیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق وزیرِ پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے فرنٹ مین عبدالمجید پر فرد جرم عائد کردی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت میں 462 ارب کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق وزیرِ پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے فرنٹ مین عبدالمجید پر فرد جرم عائد کردی.

    ڈاکٹر عاصم کے فرنٹ مین نے کرپشن کے جرم سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے اثاثے سنبھالتا تھا.

    ملزم عبدالحمید کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت پر تھے آج عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ڈاکٹر عاصم کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکاجس کے باعث سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی.

    مزید پڑھیں: ڈاکٹرعاصم حسین پر462 ارب کی کرپشن کے الزام میں فردِ جرم عائد

  • اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

    اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

    کراچی: کرپشن کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم حسین نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیب کو اپنے آپ سے ہی خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے دوسرے گواہ مختار حسین جو اسپتال کی آڈٹ فرم میں بطور  ایڈمن اسسٹنٹ کام کرتے ہیں نے جج کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروایا اور دس سالہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی جانب سے دوسرے گواہ پر استغاثہ سے جراح کی گئی۔

    سماعت کے اختتام پر ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کسی تفتیشی افسر کو قتل کردیا گیا تو اس کا الزام بھی مجھ پر عائد کردیا جائے گا، کسی اور کا بدلہ لینے کے لیے مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں‘‘۔

    نیب پر تنقید کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ’’جن لوگوں نے مجھ پر جھوٹے مقدمات دائر کروائے اب وہ عدالت میں ان کو  ثابت کرنے میں ناکام ہیں، مجھے مالِ غنیمت سمجھ کر  جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں : ضیا ء الدین اسپتال فلاحی ادارہ نہیں ہے، آڈٹ آفیسر کا عدالت میں انکشاف

    گزشتہ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہ راحیل شاہنواز نے عدالت کو بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ضیاء الدین اسپتال فلاحی ادارہ نہیں بلکہ تجارتی اسپتال ہے، اسپتال کو ملنے والا فنڈ فلاحی کاموں کے لئے خرچ نہیں کیا جاتا۔

    واضح رہے چھ مئی کو احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین پر دورِ وازارت میں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گیس اور پیٹرولیم کے ٹھیکے جاری کرنے کے حوالے چونسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    فردِجرم میں مزید کہاگیا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے اپنے دورِ وزارت میں مصنوعی گیس کی قلت پیدا کی جس کے باعث کھاد دوسرے ملک سے درآمد کر کے مہنگے داموں فروخت کی گئی، جس سے ملکی خزانے کو چار سو باسٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

  • احتساب عدالت کا ڈاکٹرعاصم کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

    احتساب عدالت کا ڈاکٹرعاصم کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار

    کراچی : احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے زیر حراست رہنما ڈاکٹرعاصم کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکارکرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔ پی پی رہنما سینیٹرسعید غنی نےڈاکٹرعاصم سےعدالت میں ملاقات بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پرڈاکٹرعاصم کواحتساب عدالت میں پیش کیاگیا، دوران سماعت نیب نے عدالت کے روبرو ریمانڈ رپورٹ پیش کی۔

    نیب کی ریمانڈ رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت 5 افراد کونامزد کیا گیاہے۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جسےعدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر 22 فروری تک ریفرنس عدالت میں پیش کرے۔ بعد ازاں پی پی رہنماسینیٹرسعید غنی نےاُن سےملاقات کی۔

    احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اچھےبرےحالات آتےرہتےہیں پارٹی ڈاکٹرعاصم کےساتھ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے اور وفاق میں مستقل طور پر تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے، شرجیل میمن نے وطن واپس آنے کیلئے خود عدالت سے رجوع کیا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عاصم کیلئے کوئی خصوصی پیغام لے کر نہیں آئے، قیادت کو ڈاکٹر عاصم کی فکر رہتی ہے اس لئے بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔

  • ایس جی ایس، کوٹیکنا، زرداری کی درخواستِ بریت مسترد

    ایس جی ایس، کوٹیکنا، زرداری کی درخواستِ بریت مسترد

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست مسترد ہوگئی ہے،اسلام آباد کی احتسا ب عدالت نے آٹھ جنوری کو گواہ طلب کرلئے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران احتساب عدالت نےآصف علی زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    عدالت نے آٹھ جنوری کو گواہ طلب کر لئے ہیں۔

    اس سے قبل سماعت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ناکافی شواہد پر سابق صدر کو اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کر دیا۔

    واضح رہے عدالت اس سے پہلے پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بھی آصف زرداری کو بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

  • راجہ پرویزاشرف،ظفرگوندل کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر

    راجہ پرویزاشرف،ظفرگوندل کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اورسابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفرگوندل کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں سےخزانےکوساٹھ کروڑکانقصان بھی ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف اپنے داماد راجہ عظیم الحق کو جونیئر افسر ہونے کے باوجود قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی بنک میں تعینات کرنے کے احکامات دئیے۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیشنل پاور کا ریفرنس پہلے ہی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    دوسری جانب ظفر گوندل سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے بھائی ہیں۔ انہوں نے ای او بی آئی میں تین سوسےزائد ملازمین میرٹ کے خلاف بھرتی کئے اور قومی خزانے کو ساٹھ کروڑکا نقصان پہنچایا۔

  • اسلام آباد: رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

    اسلام آباد: رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اقبال قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنی کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت کے دوران رینٹل پاور نوڈیرو ٹو کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کی اصل سمری منگوائی جائے، جس پر نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ سمری منگوانے کیلئے مہلت دی جائے۔

    نیب کی اس درخواست پر ملزمان کے وکیل کی جانب اعتراض بھی کیا گیا، تاہم عدالت نے مزید کابینہ کی سمری بحث کیلئے یکم ستمبر تک نیب کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔