Tag: احتساب

  • شہباز شریف نے احتساب کو انتقام قرار دے دیا، حکومت پر کڑی تنقید

    شہباز شریف نے احتساب کو انتقام قرار دے دیا، حکومت پر کڑی تنقید

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے احتساب کے عمل کو انتقام قرار دے دیا.

    خصوصی پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور نیب نے نون لیگ کی قیادت پروار کیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    شاہد خاقان عباسی کا قصور نوازشریف کا ساتھی ہونا ہے، انھیں گرفتاری کے آرڈر کے بجائے واٹس ایپ میسج دکھایا گیا.

    انھوں نے کہا کہ یہ سب حکومت اور نیب کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، آج پھرن لیگ قیادت پر وارہوا، وزیر اعظم غصے سے بھرے ہوئے ہیں.

    ن لیگی صدر نے اعتراف کیا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم بھی انسان ہیں ہوئی ہوں گی، البتہ یہ انتقام ہے. آشیانہ جیسے جعلی کیسوں میں پھنسایا گیا.

    مزید پڑھیں: نیب کا مفتاح اسماعیل کے گھر چھاپا، عدم موجودگی کی باعث تلاشی کے بعد واپسی

    یہ زلزلہ فنڈز کیس میں پکڑتے ہیں، یہاں کیس کرتے، مگربرطانیہ میں ملک کانام بدنام کیوں کیا گیا۔ حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا سارا نزلہ ن لیگ پر گر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو قومی ادارہ احتساب (نیب) نے گرفتار کرلیا، انہیں آج نیب کی جانب سے ایل این جی کیس میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

    نیب راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کرلیا۔

  • اپوزیشن کچھ بھی کرلے اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب سے نہیں بچاسکتی‘ اعجاز چوہدری

    اپوزیشن کچھ بھی کرلے اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب سے نہیں بچاسکتی‘ اعجاز چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مارسے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ کرپشن بچانے کے لیے مجرموں کا گروہ پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری اقدار کا خون چاہتا ہے مگر پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم صفدر قبل از وقت الیکشن کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

    اعجاز چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے،آئندہ انتخابات میں بھی عوام انہیں مسترد کردیں گے، مریم صفدر اور بلاول بھٹو زر داری کا شور شرابہ کام نہیں آئے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کا مال واپس کیے بغیر جان نہیں چھوٹنے والی، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا اب روئیں ناں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملکی ادارو ں کے خلا ف زبان درازی سے باز آجائے، عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلا ف باتیں کرنے والے غداروں کو سزا ملے گی، آل شر یف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کا شیرازہ بکھرچکا ہے۔

    اعجاز چوہدری نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اورغلط پالیسیوں کے باعث قومی معیشت کا بیڑہ غرق ہوا اور سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا روٹی، کپڑا اور مکان کا جھوٹا نعرہ لگانے والی جماعتوں کو ترقی کر تا ملک برداشت نہیں ہورہا۔

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں‌ میں احتساب کا عمل تیز، وزارت مواصلات سب سے آگے

    وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں‌ میں احتساب کا عمل تیز، وزارت مواصلات سب سے آگے

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں میں احتساب کاعمل مزید تیز ہوگیا، ریکوری میں‌ واضح بہتری ریکارڈ کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری اداروں‌ میں ریکوری میں واضح بہتری آئی ہے، اس ضمن میں وزارت مواصلات ایک بارپھرسب سے آگے نظر آرہی ہے۔

    [bs-quote quote=”وزارت مواصلات نے اب تک 788 کروڑ کی رقم جمع کرا دی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    موصولہ اطلاعات کے مطابق مرادسعید نے وزارت میں ریکوریوں کا ایک اورر یکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    گزشتہ چند روز میں پروجیکٹس کے آڈٹ کے ذریعے مزید 450 کروڑ روپے ریکور کیے ہیں. پہلے مرحلے میں 423 کروڑ روپے ریکور کئے گئے تھے.

    اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے، تو وزارت مواصلات نے اب تک 788 کروڑ کی رقم جمع کرا دی ہے۔

    یہ رقم مختلف منصوبوں اورٹھیکوں میں گھپلوں کی مدمیں ریکورکی گئی، مزید 3 پروجیکٹس کا آڈٹ جاری، کروڑوں روپے کی ریکوری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

    مزید پڑھیں: مراد سعید کی پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید، اوباما اور کونڈولیزا رائس کی کتابیں‌ بہ طور ثبوت پیش کر دیں

    خیال رہے کہ وزیر اعطم عمران خان کی جانب سے کرپشن کسی صورت برداشت نہ کرنے اور تمام اداروں میں ریکوری کے احکامات جاری کیے  گئے تھے.

    وزرا نے اس ضمن میں خصوصی توجہ دی. وزیر مواصلات مراد سعید کی کارکردگی اس ضمن میں متاثر کن رہی.

  • اثاثہ جات کیس: شہباز شریف 5 جولائی کو نیب میں مطلوبہ دستاویزات سمیت طلب

    اثاثہ جات کیس: شہباز شریف 5 جولائی کو نیب میں مطلوبہ دستاویزات سمیت طلب

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ذرایع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس میں پانچ جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے، شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل نیب صاف پانی اور آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں بھی شہباز شریف کو طلب کر چکا ہے۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحب زادوں حمزہ اور سلمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے، زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کمپنی کرپشن کیس، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

    ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمان کروڑوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

    پچھلی بار نیب نے شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کے لیے طلب کیا تھا۔

    لیگی صدر کو نیب لاہور نے 13 مئی کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، لیکن شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔

  • بدعنوانی میں ملوث عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، علی محمد خان

    بدعنوانی میں ملوث عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، علی محمد خان

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا حزب اختلاف کا آئینی حق ہے لیکن لوگ ان کی حمایت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نئی قانون سازی کی بجائے موجودہ قوانین پرحقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کی قیادت کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کرایا تاہم بدعنوانی میں ملوث عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں کیونکہ وہ عوام کی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے یکن لوگ ان کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنے اپنے ادوار حکومت میں بدعنوانی میں رہی۔

    حکومت معیشت مستحکم بنانےکےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، علی محمد خان

    یاد رہے کہ یکم اپریل کو وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔

  • احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، فردوس عاشق اعوان

    احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ‌‌‌کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اورپی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اور پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، زرداری کے پیسے لانے کا دعویٰ توآپ کے آقا نے بھی کیا۔

  • حمزہ گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی: شہزاد اکبر

    حمزہ گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی: شہزاد اکبر

    کراچی: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا وارنٹ جاری ہوا ہے تو گرفتاری ہر صورت دینی چاہیئے۔ کارکنان کو استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ حمزہ گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے قانون کی تشریح کردی ہے، وارنٹ جاری ہوا ہے تو گرفتاری ہر صورت دینی چاہیئے۔ کارکنان کو استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے چھوٹے بھائی کو نیب نے طلب کر رکھا ہے، حمزہ شہباز کے چھوٹے بھائی فرار ہیں انہیں بھی کئی نوٹس مل چکے ہیں۔ اپنے ملازمین کو استعمال کر کے منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پٹیشن فائل کردی ہے جس پر نیب کو نوٹسز جاری ہوں گے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ مختلف کیسز میں آیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بعد میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کیا تھا۔

    شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نیب کے اپنے قانون میں بھی ہے کہ کسی بھی وقت گرفتاری کر سکتے ہیں، یہ غلط بات ہے اہلکار باہر کھڑے ہیں اور آپ گھر میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

    خیال رہے کہ نیب کی ٹیم مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائشگاہ پر موجود ہے تاہم حمزہ شہباز شریف گرفتاری دینے سے گریزاں ہیں اور تصادم کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

    ان کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے جو نیب ٹیم کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے۔

  • قوم چاہتی ہے کہ طاقتوروں کا احتساب ہو: ندیم افضل چن

    قوم چاہتی ہے کہ طاقتوروں کا احتساب ہو: ندیم افضل چن

    اسلام آباد: وزیر  اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا ابھی وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ اداروں کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے.

    ندیم افضل چن نے کہا کہ حمزہ شہبازکو نیب بلاتا ہے، تو ان کو خود جانا چاہیے، ہم تو میثاق معیشت اور  احتساب کے حوالے سے بھی تیار ہیں.

    انھوں نے کہا کہ احتساب اور سیاست الگ ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کا کوئی کیس بنایا ہوا نہیں ہے، قوم کرپشن سے تنگ ہے، چاہتی ہے کہ طاقتوروں کا احتساب ہو.

    مزید پڑھیں: گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر ریلیف ملے، تو  سسٹم کی واہ واہ اگر نہ ملے، تو  سسٹم خراب، بات یہ ہے کہ ان کے چہروں سے رونق خود چلی جاتی ہے.

    یاد رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئی.

  • منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں، احتساب پر سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیر اعظم

    منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں، احتساب پر سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے راہ میں کسی کو نہیں آنے دیں گے.

    وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوگرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے، حالاں کہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، حکومت کارکردگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،  پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی.

    پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے، پاکستان معاشی بحران سےکامیابی سے نکل رہا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے.

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ دونوں پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جس میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ طے ہوا.

    خیال رہے کہ آج آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا، اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آیا.

    منی لانڈرنگ ملک کے لئےشدیدخطرہ بن چکی ہے:  وزیر اعظم


    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئےحکومتی اقدام کاجائزہ لیاگیا۔

     ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر اسد عمر،شہزاداکبر،افتخار درانی بھی موجود تھے۔ سیکریٹری داخلہ نے وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ پر اقدامات پربریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملو ث افرادقوم کےمجرم ہے، ایسےعناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم کا پیسہ چوری کر کے ذاتی خزانے بھرنے سے ملک کا نقصان ہوا، منی لانڈرنگ کےباعث قوم کو قرضےکی دلدل میں دھکیلا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئےحکومتی ادارے اپنے اقدامات تیز کریں، کیوں کہ منی لانڈرنگ ملک کیلئےشدیدخطرہ بن چکی ہے۔

  • احتساب کی تلوار پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کیلئے بھی ہے: علی محمدخان

    احتساب کی تلوار پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کیلئے بھی ہے: علی محمدخان

    کراچی: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ احتساب کی تلوار پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے لیے بھی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، علی محمد خان کا کہنا تھا کہ احتساب کی تلوار دوسروں پر آتی ہے تو کچھ لوگ خوش ہوتے ہیں لیکن خود پر آتی ہے تو رونا آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب ایسی تلوار ہے جو پڑتی ہے وہ سب کے اوپر آتی ہے، ملکی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جو کام کیے جائیں گے اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

    ہمارے اتحادی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہمیں نقصان ہو، علی محمد خان

    خیال رہے کہ دو ماہ قبل علی محمد خان نے کہا تھا کہ احتساب بلا تفریق سب کا ہونا چاہیے، ہمارے اتحادی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہمیں نقصان ہو۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اور عمران خان سے لوگوں کو اتنی توقعات ہیں کہ معمولی سی کم زوری بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ کیوں کہ ماضی کے سب رہنما ناکام ہوچکے ہیں، اب قوم کے پاس ایک ہی آپشن ہے، عمران خان ہی اب آخری امید ہیں۔