Tag: احتیاط و علاج

  • مائیگرین کی جان لیوا تکلیف سے کیسے جان جھڑائیں؟

    مائیگرین کی جان لیوا تکلیف سے کیسے جان جھڑائیں؟

    سر میں درد کی شکایت دنیا کے تقریباً ہر انسان کو کسی نہ کسی روز تو ہو ہی جاتی ہے، شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جسے زندگی میں ایک بار اس سے واسطہ نہ پڑا ہو۔

    لیکن اگر یہ درد بیماری کی شکل اختیار کرلے تو اس سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے، اسی درد کی ایک قسم آدھے سر کا درد ہے جسے دردِ شقیقہ اور انگریزی میں مائیگرین بھی کہتے ہیں۔

    اس حوالے سے اچھی بات یہ ہے کہ چند عام طریقوں سے آپ آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لاسکتے ہیں یا اسے خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

    آدھے سر کا درد یا مائیگرین ایک بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا کسی بھی عمر کے فرد کو ہو سکتا ہے۔ آدھے سر کے درد کے نتیجے میں روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور زیادہ بری خبر یہ ہے کہ مائیگرین کا ابھی کوئی علاج بھی موجود نہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ آدھے سر کے درد سے تحفظ کے لیے غذا اور طرز زندگی کی عادات بہت اہم ہوتی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند عام طریقوں سے آپ آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لاسکتے ہیں یا اسے خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

    ادرک کی چائے

    ادرک کی چائے پینے سے مائیگرین کی شدت میں کمی لانے سے مدد مل سکتی ہے جبکہ متلی اور قے جیسے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے، خیال رہے کہ آدھے سر کے درد کے شکار افراد کو اکثر قے اور متلی کی شکایت بھی ہوتی ہے۔

    کیفین

    کافی اور چند دیگر مشروبات اور غذاؤں میں پائے جانے والا یہ جز مائیگرین سے معتدل ریلیف دلا سکتا ہے۔ دیسی گھی کے استعمال سے صحت کو کیا فائدے ہوتے ہیں؟ کیفین سے مائیگرین کی کچھ ادویات کا اثر بھی بڑھ جاتا ہے، مگر بہت زیادہ مقدار میں کیفین کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

    پالک اور گریوں کا استعمال

    سبز پتوں والی سبزیوں اور گریوں میں مگینیشم نامی جز کافی مقدار میں ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ میگنیشم کے استعمال سے مائیگرین سے متاثر ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ چند دن روزانہ 3 کھجوریں کھانے سے ہونے والے فائدے آپ کو دنگ کر دیں گے

    اچھی نیند کو یقینی بنائیں

    نیند کی کمی کے شکار افراد کو مائیگرین کا سامنا بھی زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اچھی نیند کو یقینی بنانے سے مائیگرین پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر رات 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند کو یقینی بنانا چاہیے۔

    یوگا

    مائیگرین سے بچنے کے لیے یوگا کی عادت بھی بہترین ہوتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ یوگا کی عادت سے مائیگرین کے دوروں کی تعداد کم ہوتی ہے جبکہ درد کی شدت بھی گھٹ جاتی ہے۔

    دودھ، مچھلی یا مرغی کا گوشت بھی مفید

    دودھ، پنیر، مچھلی اور مرغی کے گوشت میں وٹامن بی 2 موجود ہوتا ہے۔ یہ وٹامن مائیگرین سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تربوز کھانے سے صحت کو ہونے والے فوائد جانتے ہیں؟

    خاموش اور تاریک کمرہ 

    تیز روشنی اور اونچی آوازوں سے سردرد بدترین ہو جاتا ہے تو مائیگرین کی تکلیف ہونے پر کسی خاموش اور تاریک جگہ پر آرام کریں۔ ایسا کرنے سے درد سے نجات پانے کا عمل تیز ہو جائے گا۔

  • کھانسی اور گلے کی خراش کیلیے انتہائی کارآمد جڑی بوٹی

    کھانسی اور گلے کی خراش کیلیے انتہائی کارآمد جڑی بوٹی

    موسم سرما میں نزلہ کھانسی گلے کی خراش کی شکایات عام ہوجاتی ہیں جس کے سبب بہت کے افراد بخار میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    اس صورتحال سے گھبرانے کا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک جڑی بوٹی ایسی ہے جسے آپ گھر میں رکھیں اور بوقت ضرورت اس سے کھانسی اور گلے کی خراش کا گھر بیٹھے علاج کریں۔

    ملیٹھی کسی بھی پنسار کی دکان سے باآسانی مل جاتی ہے، ملیٹھی کو انگریزی میں (لیکو رائس) کہتے ہیں یہ ذائقہ دار جڑی بوٹی تقریباً 349 کیلوریز فی 100 گرام پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ بنیادی طور پر کاربو ہائی ڈریٹس سے حاصل ہوتی ہے۔

    نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے تحت شائع کردہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ لیکورائس کا عرق ہائپر پگمنٹیشن یعنی جلد کے کچھ حصوں کی گہری رنگت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    ملیٹھی میں چینی کی مقدار تقریباً 44.24 گرام ہوتی ہے، اس میں پروٹین تقریباً 3.47 گرام ہوتی ہے۔ ملیٹھی ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہےجیسے کہ وٹامن سی، وٹامن B6، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم ، کیلشیم، اور آئرن۔

    کھانسی کے مریض کے لئے ملٹھی کو چھیل کر موٹا کوٹ لیں اور چینی ملا کر پانی میں ابالیں اور پکائیں۔ یہ شربت مریض کو 2 چھوٹے چمچ دن میں 3 بار پلائیں۔ کھانسی جاتی رہے گی جبکہ چبا کر عرق پینے سے بھی گلے کی تکلیف کا خاتمہ ہوتا ہے۔

    اگر گلا سوجا ہوا محسوس ہو تو ملیٹھی کو منہ میں رکھ کر دیر تک چبائیں اور اس کا رس نگل لیں، گلے کی خراش میں ملیٹھی کو پانی میں ابال کر اس پانی سے غرارے کریں۔ اس کے علاوہ متلی محسوس ہو تو ملیٹھی کی جڑ کو پودینے کی پتیوں کے ساتھ پانی میں ابالیں اور اس کا پانی پئیں۔

    ایک چمچ چائے کی پتی، ایک ٹکڑا ادرک اور ایک ٹکڑا ملیٹھی لے کر پانی میں ابالیں اور کاڑھا بنا کر پئیں، یہ چائے خواتین کے ہارمونل عدم توازن سے لے کر سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے بہترین نسخہ ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔