Tag: احد چیمہ

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : شہباز شریف کے فرنٹ مین کی ضمانت منظور

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : شہباز شریف کے فرنٹ مین کی ضمانت منظور

    لاہور : ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے فرنٹ مین  احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

    احد چیمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل تین سال سے جیل میں بند ہے، ریفرنس میں 210 گواہان ہیں جن میں سے 63 کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کے 9 رشتے داروں کو بے نامی دار بنایا گیا ہے، جنہیں ابھی نوٹس جاری نہیں ہوئے، اگر بے نامی داروں نے اپنی جائدادوں کے ثبوت فراہم کر دیئے تو تین سال قید کا ذمہ دار کون ہو گا۔

    وکیل نے استدعا کی عدالت مسلسل تاخیر پر ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انہیں جواب جمع کروانے کے لیے چند روز دیئے جائیں، ٹرائل کورٹ کی رپورٹ آنے دیں معلوم ہو جائے گا کہ کیس میں سب سے زیادہ التواء کس کی طرف سے مانگا گیا۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم احد چیمہ کی دس دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

  • احتساب عدالت کا احد چیمہ کے خلاف تفتیش بند کرنے کا حکم

    احتساب عدالت کا احد چیمہ کے خلاف تفتیش بند کرنے کا حکم

    لاہور: احتساب عدالت نے سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ کے خلاف تفتیش بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظور کی تھی۔نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی تفتیش بند کرنے کی استدعا کی تھی۔

    خیال رہے کہ ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا اور اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ڈیڑھ سال گرفتار رہے۔

    نیب لاہور نے 21 فروری 2018 کو احد چیمہ کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

  • نیب نے احد چیمہ کیخلاف  ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی

    نیب نے احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی اور انکواثری بند کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے احد خان چیمہ اور ندیم ضیا سمیت دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق احتساب عدالت سے رجوع کیا اور آگاہ کیا کہ لاہور بیورو نے احد خان چیمہ سمیت دیگر کیخلاف انکوائری بند کردی ہے۔

    نیب کے مطابق ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنے کی منظوری دی ہے، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کرنے کا حکم دے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوٸے وکلا کو 11 ستمبر کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

    نیب لاہور نے 21 فروری 2018 کو احد چیمہ کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

  • احتساب عدالت کا احد چیمہ کو یکم جون کو پیش کرنے کا حکم

    احتساب عدالت کا احد چیمہ کو یکم جون کو پیش کرنے کا حکم

    لاہور: احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو یکم جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔احد چیمہ کو پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ احد چیمہ کو آپ نے پیش کیوں نہیں کیا، جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیش نہیں کیا۔احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب تو تمام مارکیٹس بھی کھول دی گئی ہیں، ہر کاروبار کھولا جا رہا ہے۔

    احتساب عدالت کے جج نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو یکم جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    نیب حکام کے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اب تک 8گواہان اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔

  • سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی  ضمانت منظور

    سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ احد چیمہ کے وکیل نے دلائل دیے کہ 23 ماہ سے احد چیمہ گرفتار ہے اور ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے سٹی کا ریفرنس ہی نہیں پیش کیا گیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی کیس کو بند کیا جا رہا ہے، ایل ڈی اے سٹی کیس سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر کے مطابق اس کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کی جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد ایل ڈی اے سٹی کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

    بعدازاں عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار

    یاد رہے کہ 21 فروری 2018 کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، احد چیمہ نیب میں طلبی کے باوجود تیسری بار پیش نہیں ہوئے تھے۔

  • نیب کا احد چیمہ کی اربوں روپے کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس فوری تحویل میں لینے کا حکم

    نیب کا احد چیمہ کی اربوں روپے کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس فوری تحویل میں لینے کا حکم

    لاہور:نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی تمام جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس فوری طور پر تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف موضع جات میں سیکڑوں کنال اراضی کی تفصیل ڈی سی آفس کوفراہم کردی گئی ہے تاکہ کارروائی کا فوری آغاز کیا جا سکے، کرباتھ میں 22 کنال 19 مرلہ، جھولکے میں 48 کنال 10 مرلہ، ڈھوری میں 21 کنال 4 مرلہ اور تیڈھا میں 99 کنال 17 مرلہ زمین ہے، جو سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاوہ حافظ آباد میں مختلف مقامات پر 113 کنال 19 مرلہ اور 188 کنال 12 مرلہ زمین بھی فوری قبضہ میں لینے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق احد خان چیمہ کے فریز کئے گئے پلاٹوں میں بینک الفلاح ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15-15 مرلہ کے 2 ، گلبرگ ریذیڈینشیاء اسلام آباد میں قائم آئی بی ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں 1 ، ایف آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2 ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں 4 اور فیصل ریزیڈینشیاء اسلام آباد کے 3 پلاٹ شامل ہیں۔

    نیب ذرائع نے کہا احد خان چیمہ کے نام ہل لاک ویو اسلام آباد میں موجود 1790 مربع فٹ پر مشتمل اپارٹمنٹ بھی فریز کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب لاہور کیجانب سے جاری آرڈر میں پابند کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے عہدہ کے آفیسر کو متعین کیا جائے اور تمام زمینوں اور دیگر اثاثہ جات پر فوری طور پر قبضہ حصولی کے جاری کردہ آرڈر پر عملدرآمد کروایا جائے۔

  • چیف جسٹس کا احد چیمہ سےتنخواہ سےزائدوصول کی گئی رقم واپس لینےکاحکم

    چیف جسٹس کا احد چیمہ سےتنخواہ سےزائدوصول کی گئی رقم واپس لینےکاحکم

    لاہور : ایل ڈی اے سٹی کیس میں سپریم کورٹ نے احد چیمہ سےتنخواہ سے زائدوصول کی گئی رقم واپس لینےکاحکم دےدیا اور کہا احد چیمہ رقم ادانہ کریں تو جائیدادضبط کرلی جائے، چیف جسٹس نے ریماکس دئیے ملک و قوم کا لوٹا گیا پیسہ کسی کے پیٹ میں نہیں رہنے دیں گے، میری بات لکھ کررکھ لیں یہ سارےلوگ چھوٹ جائیں گے، انتہائی شاطر طریقے سے منصوبہ بندی پر کام کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ایل ڈی اےسٹی کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کاایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ سےتنخواہ سےزائدوصول کی گئی رقم واپس لینےکاحکم دے دیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ احد چیمہ رقم ادا نہ کریں توجائیداد ضبط کرلی جائے اور ڈی جی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق سفارشات پیش کریں۔

    [bs-quote quote=”میری بات لکھ کررکھ لیں یہ سارےلوگ چھوٹ جائیں گے، انتہائی شاطر طریقے سے منصوبہ بندی پر کام کیاگیا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس کے ریمارکس "][/bs-quote]

    دوران سماعت چیف جسٹس نےریمارکس دئیے میری بات لکھ کررکھ لی جائے ، یہ سارے لوگ چھوٹ جائیں گے، انتہائی شاطر طریقے سے منصوبہ بندی پر انہوں نے کام کیا ہے، ملک و قوم کا لوٹا گیا پیسہ کسی کے پیٹ میں نہیں رہنے دیں گے۔

    چیف جسٹس نے احد چیمہ سے استفسار کیا بھکی پاور پلانٹ میں کتنی تنخواہ وصول کرتےرہے؟ احد چیمہ نے جواب دیا بھکی پاور پلانٹ میں چودہ لاکھ روپے تنخواہ مقررکی گئی تھی۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا ایسےکونسےسرخاب کے پر لگ گئےتھے جو چودہ لاکھ تنخواہ دی گئی، کس کو فائدے دیئے جو آپ کونوازا گیا؟ اتنے ہی منظور نظر تھے تو وہ اپنی جیب سے آپ کونوازتا، قومی خزانے سے نہیں، احد چیمہ کا کہنا تھا عدالتیں آزادہیں، عدالتوں کےسامنے پیش ہوں گا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھابربادی کاذمہ دار کون ہے؟ پہلےاورنج لائن کا بیڑہ غرق کیا، اب ایل ڈی اے سٹی، پیراگون سےکیاتعلق تھاجو ایل ڈی اےسٹی کامعاہدہ کیا، ایل ڈی اے سٹی کا سارا کیس ہی بدنیتی کا کیس ہے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا۔

    خیال رہے احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔

  • آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس: احد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

    آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس: احد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

    لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث احمد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

    احتساب عدالت میں ملزم احد چیمہ سمیت دیگرملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔

    عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت ملزمان کو 20 اگست کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہان کوشہادتوں کے لیے طلب کرلیا۔

    احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت، ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد

    خیال رہے کہ 13 جولائی کو احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی تھی۔

    آشیانہ اقبال اسکینڈل کے حوالے سے احد چیمہ سمیت دیگرملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے ملکی خزانے کونقصان پہنچایا ہے۔

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 21 فروری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیرقانونی طورپرالاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت،  ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد

    احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت، ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد

    لاہور: احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد نیب لاہور کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے. نیب کے تفتیشی افسران نے لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شوروم پر چھاپا مارا ہے۔

    اس کارروائی میں احد چیمہ کی چُھپائی ہوئی ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد کی گئی، جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت پراڈو گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے.

    نیب ذرائع کے مطابق گاڑی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہے، احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں.

    نیب ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ معلومات احمد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کردہ ای میلز سے حاصل کی گئیں. لیپ ٹاپ اور موبائل ریکارڈ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تمام ای میلز ریکوری کرلی گئی ہیں.

    یاد رہے کہ نیب لاہور ملزم احد چیمہ کےغیرقانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کررہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پرتحقیقات جاری ہیں، ذرایع کی جانب سے مزید پیش رفت کا امکانات ظاہر کیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ احد چیمہ کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتارکیا گیا تھا، اس گرفتاری پر ن لیگ کی جانب سے شاید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور بیوروکریسی پر دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی، مگر نیب کی تفتیش جاری رہی۔


    احدچیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہبازشریف کی جان ہے،عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار احد چیمہ کو پنجاب حکومت نے معطل کر دیا

    بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار احد چیمہ کو پنجاب حکومت نے معطل کر دیا

    لاہو : پنجاب حکومت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں گرفتاراحد چیمہ کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزامات میں گرفتار احد چیمہ کی مشکلات میں‌ مزید اضافہ ہوگیا، ab پنجاب حکومت نے بھی احد چیمہ کو معطل کرکے دیا ہے.

    چیف سیکریٹری پنجاب نے چند روز قبل احد چیمہ کی معطلی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد پنجاب حکومت نے احد چیمہ کو عہدے معطل کرکے  محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا.

    یاد رہے کہ احد چیمہ قائد اعظم تھرمل پاور پراجیکٹ کمپنی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو تھے، انھیں قوانین کے خلاف جاتے ہوئے 20 ویں گریڈ میں ترقی دی گئی تھی.

    یاد رہے کہ 21 جنوری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، قومی احتساب بیورو کا موقف تھا کہ احد چیمہ کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔


    نیب کا احد خان چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز


    احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، وہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے، جب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں پڑے پییمانے پر اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی۔

    احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ایک جانب پنجاب بیورو کریسی احتجاج کیا، تو دوسری جانب چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ نیب اہل کاروں نے احد چیمہ کے قریبی عزیز شاہد شفیق کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم شاہد شفیق پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو کا قریبی ساتھی ہے، جسے نیب نے احد چیمہ کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ نیب حراست میں موجود احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد بھی نیب کے شکنجے میں آ گئی ہیں، صائمہ احد سے بھی اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔


    احد چیمہ کے بیان پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے چارافسران گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔