Tag: احرام میں ہیروئن

  • احرام میں حیرت انگیز طریقے سے ہیروئن چھپا کر لے جانے والا ایئرپورٹ پر گرفتار

    احرام میں حیرت انگیز طریقے سے ہیروئن چھپا کر لے جانے والا ایئرپورٹ پر گرفتار

    کراچی : احرام میں ہیروئن چھپا کر لیجانے والے مسافر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا، محمد عمران احرام کے تین تولیوں کوہیروئن کے محلول میں بھگو کرلے جا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور سعودیہ عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے احرام سے ساڑھے پانچ کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

    ترجمان نے بتایا کہ عمران نے احرام کے 3 تولیے ہیروئن کےمحلول میں بھگولیے تھے تاہم ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد منشیات سمیت اے این ایف کےحوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔

    دوسری کارروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی میاں بیوی کوگرفتار کرلیا تھا، ملزمان کے پیٹ سے مجموعی طور پر 60 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے،ملزمان بذریعہ پرواز نمبر PK-287 قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔