Tag: احساس

  • تنخواہ دار طبقے کا احساس ہے آنیوالے بجٹ میں جائزہ لیں گے، محمد اورنگزیب

    تنخواہ دار طبقے کا احساس ہے آنیوالے بجٹ میں جائزہ لیں گے، محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ہے تنخواہ دار طبقے اور پیداواری سیکٹر پر ٹیکسوں کو بوجھ پڑا ہے، آنے والے بجٹ میں اس کا جائزہ لیں گے، بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ریکارڈ ترسیلات زر آرہی ہیں، دبئی، واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، ترسیلاتِ زر 35 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 30.2 ارب ڈالر تھیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اوور سیز پاکستانی ملک کی مدد کررہے ہیں، اس پر شکر گزار ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام اور سارے اہداف سامنے ہیں، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں قیاس آرائیاں اور سٹے بازی نہیں چلے گی، اس ملک کو پرائیوٹ سیکٹر کو ہی آگے لے کر جانا ہے۔

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نےگروتھ کو تسلسل کے ساتھ آگے لے کر جانا ہے، بجٹ کا پراسس ہم نے ٹیک آف کردیا ہے، ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

  • احساس، بی آئی ایس پی سینٹرز کے باہر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

    احساس، بی آئی ایس پی سینٹرز کے باہر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

    کراچی: احساس اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹرز سے متعلق سندھ پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان مقامات پر سیاسی سرگرمیاں نہ کرنے دیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ پولیس نے احساس اور بی آئی ایس پی کے مراکز کے باہر مختلف جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے صوبے بھر کے آپریشنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو خط لکھ کر مطلع کر دیا ہے۔

    خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان سینٹرز کے اطرف کسی جماعت کو جھنڈا لگانے کی اجازت نہیں ہے، کوئی بھی تنظیم کسی فرد کی تصویر نہ لگائے اور اس پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    احساس پروگرام: 5 دن کے دوران مستحقین میں28.5ارب تقسیم کیےگئے،اسد عمر

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنا ہے، اس لیے متعلقہ ڈی ایس پیز ہر سینٹر پر اپنی موجودگی یقینی بنائے، اور ضلعی ایس ایس پیز ان مراکز پر سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطے پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 5 دن کے دوران مستحقین میں 28.5 ارب تقسیم کیے جا چکے ہیں جب کہ اس دوران 23 لاکھ سے زائد مستحقین میں رقم تقسیم کی گئی ہے۔