Tag: احساس ایمرجنسی پروگرام

  • احساس ایمرجنسی پروگرام ،حکومت نے مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں

    احساس ایمرجنسی پروگرام ،حکومت نے مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد میں ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت نقد رقوم کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں، اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد مستفید ہوئے اور ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے مستحق افراد میں 158ارب 93 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

    اعلامیہ کے مطابق سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزارسے زائد افراد پروگرام سے مستفید ہوئے، مستحق افراد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے تقسیم ہوئے۔

    پنجاب میں 58 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں 71 ارب اکیس کروڑ تقسیم کئے گئے، خیبر پختونخوا میں 27 ارب ایک کروڑ روپے 22 لاکھ25 ہزار افراد کو دیئے گئے۔

    بلوچستان کے 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم ، گلگت بلتستان میں ایک ارب 16 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ارب61 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔

    اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے 67 ہزار سے زائد افراد مین 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

  • احساس ایمرجنسی پروگرام: سوموار سے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی

    احساس ایمرجنسی پروگرام: سوموار سے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سوموار سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم احساس ایمرجنسی پروگرام جاری ہے، پیر سے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہجوم نہ ہو اس لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں۔

    ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات موصول ہوئے تھے، ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔