Tag: احساس راشن رعایت

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے آٹے، دال، گھی اور تیل پر 40 فیصد تک رعایت

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے آٹے، دال، گھی اور تیل پر 40 فیصد تک رعایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ دکاندار کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھول کر شامل ہوسکتے ہیں اور جو دکاندار پہلے سے شامل ہیں ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔

  • احساس راشن: 2 کروڑ کے قریب درخواستیں موصول

    احساس راشن: 2 کروڑ کے قریب درخواستیں موصول

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت حکومت کو ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں احساس راشن پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ اور پالیسی پر غور کیا گیا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کو 8171 میسج سروس پر ایک کروڑ 90 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل احساس سروے اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے ہوگا۔

    دریں اثنا، اجلاس میں احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ نے گھرانوں کی اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی، ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس راشن پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے جلد ہونے والا ہے۔

    واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے کم آمدن والوں کو مخصوص کریانہ اسٹورز سے رعایت پر راشن ملے گا۔