Tag: احساس راشن پروگرام

  • پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

    پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

    لاہور: احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے اور آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔ آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کریانہ دکاندار اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں، جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن اور ہر سہہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جو گھرانے احساس راشن رعایت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ کیو آر کوڈ کے علاوہ 8123 پر گھر کے کسی ایک فرد کا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا پنجاب خدمت مراکز سے رجوع کر کے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو گھرانے پہلے سے پروگرام میں رجسٹر تھے وہ اہل ہوں گے مگر ان کو دوبارہ رجسٹر ہونا ہوگا۔

  • وزیر اعظم  کی احساس راشن پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا عمل  تیز کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی احساس راشن پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام کے تحت غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں معاون خصوصی غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید، ایس اے پی ایم برائے سیاسی رابطے شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم نے کہا حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف دینےکیلئےہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے، ہم غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماہانہ50ہزارسےکم آمدن گھرانوں کوراشن کی خریداری پرسبسڈی ملےگی، پروگرام 15دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں کہا پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اب تک15000سےزائدکریانہ اسٹورزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

    وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ فراہم کرنے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

  • احساس راشن پروگرام کیلئے ‘ایس ایم ایس سروس’ کا آغاز، ثانیہ نشتر نے رجسٹریشن کا طریقہ کار بتا دیا

    احساس راشن پروگرام کیلئے ‘ایس ایم ایس سروس’ کا آغاز، ثانیہ نشتر نے رجسٹریشن کا طریقہ کار بتا دیا

    اسلام آباد: احساس راشن پروگرام کیلئے 8171 پر ‘ایس ایم ایس سروس’ کا آغاز کردیا گیا، گھرانے کا کوئی بھی فرد8171 پر اپنا شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹریشن کراسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احساس راشن کی رجسٹریشن بذریعہ 8171 پر کرنے سے متعلق معلوماتی ویڈیو شیئر کی۔

    ڈاکٹرثانیہ نے کہا کہ احساس راشن رجسٹریشن کیلئے8171سروس شروع ہوگئی ہے، گھرانے کا کوئی بھی فرد8171 پر اپنا شناختی کارڈ بھیجے، اپنا شناختی کارڈنمبر اس موبائل سم سے بھیجیں جو اس نام پر رجسٹر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت کیلئے ہر گھرانے کا ایک ہی فرداہل ہوگا، احساس راشن رعایت پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گےجبکہ کریانہ مالکان صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر آپ اہل ہوں گے تو آپ ہی رجسٹرڈ راشن رعایت حاصل کر سکیں گے، رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے: ثانیہ نشتر

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے: ثانیہ نشتر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، احساس ایمرجنسی پروگرام اور راشن اسکیم پروگرام الگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا حجم 144 ارب ہے، ہر خاندان کو 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، احساس ایمرجنسی پروگرام اور راشن اسکیم پروگرام الگ ہے۔ کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو راشن اسکیم سے مدد کی جا سکتی ہے۔

    گزشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12 ہزار دیں گے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ضلعی سطح پر مستحق افراد کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے، لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔ ایک خاندان میں ایک ہی فرد تک رقم پہنچنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔