Tag: "احساس نشوونما ” پروگرام

  • وزیر اعظم عمران خان نے  ‘احساس نشوونما پروگرام’ کا باقاعدہ اجرا  کردیا

    وزیر اعظم عمران خان نے ‘احساس نشوونما پروگرام’ کا باقاعدہ اجرا کردیا

    خیبر: وزیر اعظم عمران خان نے احساس نشوونماپروگرام کاباقاعدہ اجرا کردیا، پروگرام کے تحت بچیوں کیلئے 2ہزار روپے سہ ماہی وظیفہ اور بچوں کیلئے 1500روپے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ضلع خیبر پہنچے اور شجرکاری مہم کےتحت خیبر میں پودا لگایا جبکہ پولیو سے بچاؤ کےقطرے بھی پلائے ، اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے وزیراعظم نے قومی پرچم والا ماسک پہن رکھا تھا۔

    جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے احساس نشوونما پروگرام کا باقاعدہ اجرا کیا، وزیراعلیٰ کے پی محمودخان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر وزیراعظم کو معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے احساس نشوونما پروگرام پر بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے رکھاگیا ہے، پہلے مرحلے میں 9اضلاع میں 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں، اس پروگرام میں عالمی ادارہ خوراک کا تعاون شامل ہے۔

    معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا پروگرام کے تحت بچیوں کیلئے 2ہزار روپے سہ ماہی وظیفہ اور بچوں کیلئے1500روپے ہوگا، پنجاب میں ضلع راجن پور میں 4 نشوونما مراکز قائم ، خیبر پختونخوا، ضلع اپر دیر میں 6، خیبر میں 3 نشوونما مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ضلع بدین میں 6 نشوونما مراکز قائم کیے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں ضلع خاران میں 3نشوونما مرکز قائم کیے جا رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں ضلع باغ میں 3 اور گلگت بلتستان میں 8 نشوونما مراکز قائم کیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ‘احساس نشوونما پروگرام’ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ‘احساس نشوونما پروگرام’ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کریں گے، تین سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے رکھاگیا ہے، جس سے مستحق نشوونما صارفین کوسہ ماہی وظیفہ بھی دیا جائے گا۔۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قبائلی ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز کا دورہ کرکے احساس نشوونماپروگرام کاباقاعدہ آغاز کریں گے،ملکی تاریخ میں اسٹنٹنگ کی روک تھام کا پہلا حکومتی پروگرام ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی، بچوں میں اسٹنٹنگ کامسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل رہا اسٹنٹنگ کی بیماری کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 40فیصدبچے غذائی قلت،دیگروجوہات پراسٹنٹنگ کا شکار ہیں، اسٹنٹنگ میں مبتلا افراد قدرتی قد ،ذہنی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں ، تین سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے رکھاگیا ہے، جس سے مستحق نشوونما صارفین کوسہ ماہی وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

    پہلے مرحلے میں 9اضلاع میں 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں، 9اضلاع کی نشاندہی انکے ہائی اسٹنٹنگ ریٹ کی بنیاد پر کی گئی،اگست کے آخر تک 33 نشوونما مراکز قائم کر دئیے جائیں گے، احساس نشوونما پروگرام میں عالمی ادارہ خوراک کاتعاون شامل ہے۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس نشونما پروگرام کا افتتاح کریں گے، مشروط کیش ٹرانسفر کر کے 2سال سےکم عمربچوں میں اسٹنٹنگ،غذائی قلت کاازالہ کرناہے ، وزیراعظم کاغذایت کی کمی کاخاتمہ ایک ترجیح رہا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان آج احساس نشونما پروگرام کا آغاز کریں گے ، پاکستان میں40% بچے غذائی قلت کی وجہ سےاسٹنٹنگ کاشکارہیں ،غذائی قلت کے باعث بچے قدرتی قداور صلاحیت سےمحروم رہ جاتے ہیں، پروگرام سےحاملہ خواتین،کم عمر بچوں کیلئےتسلی بخش غذا کی فراہمی یقینی ہوگی، پروگرام میں بچوں کیلئےسہ ماہی وظیفہ دیا جائے گا۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک خصوصی غذا کے حوالے سے پروگرام بنایا گیا ہے جس کے تحت غذائی قلت کا شکار بچوں اور ماؤں کو غذائی ڈبے دیے جائیں گے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کا وزن کم اور قد چھوٹا رہ جاتا ہے، غذائی قلت بچوں کی ذہنی نشونما پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، پہلی بار اس شعبے کو ترجیح دے کر جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے، اس پروگرام میں بلوچستان کے 3 اضلاع بھی شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 21 ہزار بینفشریز ہیں، سہ ماہی خرچ کے علاوہ آنے جانے کا 500 روپے خرچ بھی دیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ملک کے 9 ڈسٹرکٹ کے 33 سینٹرز میں پروگرام شروع کیا گیا ہے، 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے پناہ گاہوں پر میٹنگ کال کی تھی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا اسٹینڈرڈ اچھا رکھنا ہے۔ غریب اور مسکین کو اچھا کھانا اور بستر نہ بھی دیں تو وہ شکایت نہیں کرتے، اسی لیے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں غریبوں کا خود سے خیال رکھنا ہے۔

  • احساس نشوونما پروگرام، مستحق خواتین کو کیش وظائف دینے کا اعلان

    احساس نشوونما پروگرام، مستحق خواتین کو کیش وظائف دینے کا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس نشوونما پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا مستحقین خواتین کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، اس پروگرام میں صارف خواتین کو نشوونما کیش وظائف بھی دئیے جائیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اجراء سے قبل احساس نشوونما پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کل ٹیم کےساتھ خیبر کےڈی ایچ کیواسپتال میں نشوونمامرکز کا دورہ کیا اور اسٹنٹنگ سےبچاؤکی سہولتوں سےمتعلق عملی مشقیں دیکھیں جبکہ موقع پرموجودعملےاوراحساس مستحقین خواتین سے ملاقات کی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نشوونما مرکز پر احساس مستحقین خواتین کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، عملہ نشوونما ایپ میں حاملہ ،دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں کا اندراج کرے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا ہمارا عملہ خواتین اور 2سال سے کم عمربچوں کا سٹنٹنگ سے منسلک قد،وزن اورصحت کا تفصیلی معائنہ کرے گا جبکہ متاثرہ بچوں اورخواتین کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اورخوراک کاپلان بنایاجائے گا اور ان کی صحت کی نگرانی کیلیئے نشوونما ایپ میں اندراج کیا جائے گا اور رہنما کتابچے میں ریکارڈ رکھا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نشوونما پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی آگاہی اورمعلوماتی ویڈیوزکاعلاقائی زبانوں میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، احساس نشوونما کی صارف خواتین کےلیےآگاہی سیشن میں شامل ہونا لازمی ہے۔

    ثانیہ نشتر نے کہا کہ حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اورانکے کمزور بچوں کو اسٹنٹنگ سے بچانے کے لیے اضافی غذائی پیکٹ فراہم دیے جائیں گے، اضافی غذا کی تقسیم کے لیے الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے، عملہ غذا کے استعمال سےمتعلق خواتین کی مکمل رہنمائی کرے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کونشوونما نقدوظائف بھی دئیے جائیں گے ، صحت بخش غذا حاصل کرنے کے بعدخواتین مرکز پر اے ٹی ایم سے وظیفہ حال کرسکیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان رواں ماہ ‘احساس نشوونما پروگرام’ کا اجرا کریں گے

    وزیراعظم عمران خان رواں ماہ ‘احساس نشوونما پروگرام’ کا اجرا کریں گے

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رواں ماہ احساس نشوونما پروگرام کا اجرا کریں گے، ابتدائی مرحلےمیں 9 اضلاع میں31 نشوونما مراکز قائم کئے جائیں گے، پروگرام میں احساس کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نشوونماپروگرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ نومولود بچے کی زندگی کے ابتدائی ہزار دن انتہائی نازک ہوتے ہیں، نشوونما روکنےکی بیماری کاعلاج نہ کریں توزندگی بھر کاروگ بن سکتا ہے اور اس بیماری سے متاثرہ بچے کی جسمانی وذہنی نشوونمانارمل نہیں ہو پاتی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچوں میں نشوونما کا مسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم کی ترجیح رہاہے، وزیراعظم نے پہلے خطاب میں قوم سے نشوونما کے مسئلےکو اجاگر کیا تھا اور اس مسئلے کوحکومتی ایجنڈےمیں بھی سرفہرست رکھا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق 1965 سے لے کر 2017 تک 5سال سےکم عمربچوں میں نشونما کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی و علاقائی لحاظ سے کم عمر بچوں میں اس بیماری کی سب سے زیادہ شرح کے پی، قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ہے۔

    معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ پروگرام جامع منصوبہ ، تکنیکی مشاورت،پبلک پرائیویٹ اشتراک کانتیجہ ہے، پروگرام کی تیاری کیلئے مشاروتوں کا آغاز جنوری 2019 سے ہی ہوگیا تھا۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اردن کی شہزادی سے دورہ پاکستان پراحساس نشوونما پروگرام پر مشاورت ہوئی، شہزادی سارہ زید عالمی ادارہ خوراک کی خصوصی مشیربرائےغذائی قلت ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ احساس نشوونما پروگرام میں احساس کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے، فروری 2020 میں احساس،عالمی ادارہ خوراک مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوئے، عالمی ادارہ خوراک کو ایسے پروگراموں میں خاص مہارت حاصل ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نشوونماپروگرام کےتحت صحت بخش غذاکےساشےمفت تقسیم کریں گے ، ساشے ان کو تقسیم ہوں گے، جن میں نشوونما کی بیماری ہونے کاخدشہ ہو۔

    ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم رواں ماہ احساس نشوونما پروگرام کا اجراکریں گے، ابتدائی مرحلےمیں 9 اضلاع میں31 نشوونما مراکز قائم کئے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلانشوونما مرکز ضلع راجن پور کے علاقےجام پور میں قائم کیا جا رہا ہے، نشوونما مراکز کے قیام کے لیئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں "احساس نشوونما ” پروگرام کا آغاز کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں "احساس نشوونما ” پروگرام کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتے میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کریں گے، اس پروگرام میں حکومت کو عالمی ادارہ خوراک معاونت فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہوئی ، جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کے نئے پروگرام "احساس نشوونما” کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں "احساس نشوونما ” پروگرام کا آغاز کریں گے، دوران ملاقات وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو احساس کیش پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

    احساس نشوونما پروگرام کے تحت ملک کے نو اضلاع میں اکتیس نشوونما مراکز قائم کئے جائیں گے، بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ کے خاتمے کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اس پروگرام میں حکومت کو عالمی ادارہ خوراک معاونت فراہم کرے گا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ چھبیس لاکھ سینتالیس ہزار روپے سے زائد افراد میں ایک سو ترپن ارب پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔