Tag: احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام

  • احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی

    احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی

    اسلام آباد : احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی، پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترکی زیرصدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈٰی پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں گورنر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز، چیئرمین پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ نے شرکت کی۔

    کمیٹی نےاحساس ٹارگٹڈسبسڈی پروگرام کی پالیسی پرعملدرآمدکا جائزہ لیا، جس کے بعد احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام تشکیل دیا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کامقصدپروگرام پالیسی،عملدرآمد ،کارکردگی کا جائزہ لیناہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام کامقصدمستحقین کورعایتی قیمتوں پراشیائےخوردنی کی فراہمی ہے، ملک بھرمیں لاکھوں گھرانےمستفیدہوں گے ، ہم اصل مستحق خاندان کوریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

  • کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت،  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بڑی خوشخبری سنادی

    کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی۔

    ‌تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک ، شہباز گل اور صدرنیشنل بینک شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام زیرتشکیل ہے، اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹڈسبسڈی کامقصدپسے ہوئے طبقےتک اشیاکورعایتی نرخوں پرپہنچانا ہے۔