Tag: احساس پروگرام

  • پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

    پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

    لاہور: احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے اور آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔ آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کریانہ دکاندار اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں، جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن اور ہر سہہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جو گھرانے احساس راشن رعایت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ کیو آر کوڈ کے علاوہ 8123 پر گھر کے کسی ایک فرد کا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا پنجاب خدمت مراکز سے رجوع کر کے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جو گھرانے پہلے سے پروگرام میں رجسٹر تھے وہ اہل ہوں گے مگر ان کو دوبارہ رجسٹر ہونا ہوگا۔

  • امریکا  یونیورسٹی کی تحقیق میں احساس پروگرام  کی کامیابی کا اعتراف

    امریکا یونیورسٹی کی تحقیق میں احساس پروگرام کی کامیابی کا اعتراف

    اسلام آباد : امریکا یونیورسٹی کی تحقیق میں احساس پروگرام کی کامیابی کا اعتراف کرلیا ، عمران خان نے کہا کہ غیر معمولی دور کے باوجود ہم پہلی بار فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تحقیق شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہماری حکومت آئی تو معیشت دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی تھی ، آئی ایم ایف پروگرام، کوروناجیسی وبااورعالمی سطح پر اشیاکی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، غیر معمولی دور کے باوجود ہم پہلی بار فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہے۔

    تحقیق میں امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے احساس پروگرام کی کامیابی کااعتراف کرتے ہوئے کہا احساس پروگرام کمزور طبقے کی بہتری کیلئے عالمی سطح پر منفرداقدام ہے۔

  • رقم میں اضافہ، احساس پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    رقم میں اضافہ، احساس پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : حکومت نے یکم فروری سے احساس پروگرام کے پیسے 12سے بڑھاکر 13 ہزار کرنے کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ خواتین احساس کفالت کے پیسے لینے جائیں توگن کرپورے13 ہزار روپے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والوں کے خلاف سخت پیغام دیا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت نے یکم فروری سےاحساس کےپیسے 12سے بڑھاکر 13 ہزار کر دیے ہیں، اہل خواتین احساس کفالت کے پیسے لینے جائیں توگن کرپورے13 ہزار روپےلیں۔

    معاون خصوصی نے کہا شراکتی بینکوں کےایجنٹ اور نامزددکاندار خواتین کے پیسے نہیں کاٹ سکتے، خواتین کے انگوٹھے لگوا کر پیسے لینے آنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا یا پیسے کاٹے تو حکومت سختی سے نمٹے گی۔

  • وزیر اعظم کا احساس پروگرام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کا احساس پروگرام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وزیر اعظم کی معاون خصوی برائے انسداد غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر احساس کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیں گی۔

    اجلاس میں احساس راشن اور اسکالر شپ پروگرام سمیت دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، اسد عمر، خسرو بختیار، معاون خصوصی شہباز گل اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کچھ دیر بعد وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    اجلاس میں غریبوں کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی طے ہوگی جبکہ متوسط طبقے کی مدد کے پروگرامز اور عام شہریوں کے ریلیف کی منصوبہ بندی ہوگی۔

  • کیا پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ ملتی ہے؟

    کیا پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ ملتی ہے؟

    اسلام آباد: کیا نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کو اسکالر شپ ملتی ہے؟ اس سوال کا جواب وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے وزیر اعظم کی معاون ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسکالر شپس کے حوالے سے ایک خاتون کے سوال کے جواب میں کہا کہ پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ نہیں ملتی۔

    ثانیہ نشتر نے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ‘محترمہ، بصد معذرت، پرائیویٹ یونیورسٹیاں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔’

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے جوابات دیتے ہوئے ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش کی رقم کے حوالے سے بھی اہم نکتے کی وضاحت کر دی ہے۔

    احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان

    انھوں نے لکھا کہ بعض گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کی یک وقتی امداد جاری ہوئی ہے۔ تاہم نئے سروے کے مطابق بعض گھرانے احساس کفالت کے لیے اہل قرار نہیں پائے، جن گھرانوں کا سروے میں غربت کا اسکور کفالت کے لیے مقرر کردہ اسکور کی حد سے زیادہ ہو، انھیں ایمرجنسی کیش کے لیے اہل نہیں سمجھا جاتا۔

  • احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار

    احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے احساس کفالت پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر ان سے انگوٹھے لگواتے تھے اور انگوٹھوں کے ذریعے ملزمان مختلف نیٹورکس کی سمیں ایکٹویٹ کرواتے ، جس کے بعد ملزمان ایکٹویٹ ہونیوالی سمیں جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے تھے۔

    سائبر کرائم ونگ نے بتایا گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں ، گینگ کے قبضے سے 2350سمیں اورمختلف لوگوں کے 40اصل شناختی کارڈ برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمان سے 1980 سم جیکٹس جو بیچی جاچکی تھیں وہ بھی پکڑی گئی ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی گئی ، گرفتار افراد میں سید عبدالغفور، ماریہ رحمان، گلناز بی بی، راضیہ اورفاروق شامل ہیں۔

  • احساس پروگرام : ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

    احساس پروگرام : ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو احساس پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی سے حاصل رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی مسلسل تکنیکی اور مالی معاونت پر اے ڈی بی مینجمنٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعریف کی۔

    عمر ایوب نے ویکسین کی خریداری کے لیے کی بروقت مدد کو بھی تسلیم کیا جبکہ دونوں فریقوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے لیے اضافی مالی وسائل کو متحرک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    کنٹری ڈائریکٹر نے عمر ایوب کو مزید بتایا کہ حال ہی میں احساس پروگرام کے تحت انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ کے لیے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بات چیت کی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا اے ڈی بی سے حاصل رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے، انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے احساس پروگرام کے چرچے

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے احساس پروگرام کے چرچے

    نیویارک : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں احساس سماجی تحفظ پروگرام کا ماڈل پیش کردیا، عالمی رہنماوں اور ماہرین نے پاکستان کے احساس پروگرام کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق قوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے احساس پروگرام کے چرچے ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں احساس سماجی تحفظ پرگرام کا ماڈل پیش کردیا۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ احساس سماجی تحفظ پروگرام کے تحت کووڈ کے دوران غریب ومستحق گھرانوں کی مدد کی گئی ، کورونا میں لاک ڈاون کے دوران کروڑوں افراد کو ان گھروں تک ایمرجنسی کیش امداد پہنچائی گئی اور احساس پروگرام کو عالمی سطح پر سماجی تحفظ کا گلوبل ماڈل تسلیم کیا گیا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نے کورونا کے دوران روزگار کے لئے قومی و علاقائی ترجیحات پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کیلیئےمنصفانہ مالی وسائل کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گرین و ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلیئےنجی و سرکاری سرمایہ کاری، تجارتی اصلاحات ناگزیر ہیں، سماجی تحفظ کیلیئے مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

    عالمی رہنماوں اور ماہرین نے پاکستان کے احساس پروگرام کی سماجی خدمات کی تعریف بھی کی ، جنرل اسمبلی اجلاس میں متعدد عالمی رہنما شریک تھے ، ڈاکٹر ثانیہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

    اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جمائکا کے وزیراعظم، ڈائریکٹر جنرل انٹرنشنل لیبر آرگنائزیشن نے کی ، جس میں بیلجئیم اور مصرکے وزراء اعظم،کاسٹاریکا، سلواڈور،آرجنٹینا کے صدور، نائیجیریا کے نائب صدر سے خطاب کیا جبکہ بنگلہ دیش، سلواڈور، روانڈا و دیگر ممالک کے وزراء، یورپی کمشنر برائے انٹرنیشنل پارٹنرشپس بھی شریک ہوئے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نے کہا احساس پروگرام کو عالمی سطح پر بطور گلوبل ماڈل سماجی تحفظ تسلیم کرنا اعزاز کی بات ہے ،پاکستان، ترکی، نائجیریا، کاسٹا ریکا، عالمی بینک کے ساتھ مل کر سماجی تحفظ فورم کی تشکیل کا کرے گا۔

  • وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے: ثانیہ نشتر

    وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے: ثانیہ نشتر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ غربت کی شرح کا تعین آمدن اور معیار زندگی دیکھ کر کیا جاتا ہے، سنہ 2015 میں ملک میں غربت کی شرح 38 فیصد تھی۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی پالیسی پبلک ہے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا بی آئی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش ایک نیا پروگرام ہے۔ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم میں وظیفہ 50 سے بڑھا کر 160 اضلاع تک کر دیا گیا، احساس کو بی آئی ایس پی کہنا یا اس سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیں بتائے کہ ہمارے پروگرام میں کیا ایشوز ہیں، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

  • ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی جس میں احساس پروگرام کے مختلف شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی۔

    اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لکھا کہ ملاقات کے بعد سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن میں ٹیم کے ساتھ احساس ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی۔

    انہوں نے لکھا کہ احساس ریڑھی بان اقدام اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ہمراہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی جامع نشستیں ہوئیں۔