Tag: احسان الحق باجوہ

  • نواز شریف کب  پاکستان آ رہے ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

    نواز شریف کب پاکستان آ رہے ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

    چشتیاں: ایم این اے احسان الحق باجوہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 14 اگست کو پاکستان آ رہے ہیں، وہ الیکشن جیت کر چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم این اے احسان الحق باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 14 اگست کو پاکستان آ رہے ہیں ،میاں صاحب جلد پاکستان آ کرعدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔

    احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اسحاق ڈار نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا مکمل کردار ہے۔

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے کہا کہ آئندہ انتخابات نواز شریف کے بغیر ناممکن ہے، نواز شریف الیکشن جیت کر چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو انتشار کےسوا کچھ نہی دیا، سانحہ 9مئی کےملزمان کو جلد سے جلد سزائیں دی جائیں۔