Tag: احسان اللہ

  • احسان اللہ پی ایس ایل کی کس ٹیم میں شامل ہوگئے؟

    احسان اللہ پی ایس ایل کی کس ٹیم میں شامل ہوگئے؟

    پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ پی ایس ایل سیزن 10  میں پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔

    پی ایس ایل سیزن 10 میں پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا، چیئرمین جاوید آفریدی نے انہیں ٹیم میں خوش آمد کہا۔

    ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے کہا کہ احسان اللہ دو ماہ سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں ہے، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں انہیں سپورٹ کریں گے۔

    PSL 10- پی ایس ایل  کی تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    احسان نے پی ایس ایل 2023 میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد مارچ 2023 میں پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔

    انہیں اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کے دوران کہنی کی انجری ہوئی اور وہ کرکٹ سے دور ہوگئے۔

    یہ پڑھیں: احسان اللہ نے پی ایس ایل کی کس ٹیم کی کٹ پہن لی؟ تصویر وائرل

    جب وہ 2024 میں چیمپئنز ٹی کپ کھیلنے آئے تو ملتان سلطانز نے رواں سال کے شروع میں منعقدہ پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں انہیں منتخب نہیں کیا۔

    جس کے بعد احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم چند گھنٹے بعد ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

    بعدازاں انہوں نے ملتان سلطانز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی انہیں بلائیں گے وہ حاضر ہوں گے، تاہم اب زلمی کی کٹ پہنے ان کی تصویر کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

  • احسان اللہ کو بڑی آفر مل گئی!

    احسان اللہ کو بڑی آفر مل گئی!

    قومی نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ جو حال ہی میں پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ اور پھر یوٹرن لینے کے باعث خبروں میں ہیں انہیں ایک بڑی آفر مل گئی ہے۔

    احسان اللہ جنہوں نے 2022 میں پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے2022 میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور امرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے تھے۔

    حال ہی میں پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ میں نظر انداز کیے جانے پر گزشتہ دنوں احسان اللہ نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کچھ دیر بعد ہی اس اعلان کو واپس بھی لے لیا۔

    اب نئی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر کو بڑی آفر مل گئی ہے اور یہ آفر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے دی گئی ہے۔

    علی ترین نے گزشتہ روز احسان اللہ سے رابطہ کر کے انہیں ملازمت کی پیشکش کی جس کو انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ اب فاسٹ بولر رواں سیزن میں پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

    وہ نہ صرف اپریل اور مئی میں ہونے والے اس ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے بلکہ مکمل فٹنس اور فارم کی بحالی کے لیے ملتان سلطانز کی سہولتوں سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

    احسان اللہ اس دوران ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق علی ترین احسان اللہ کو اگلے برس پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اس کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

  • ’’احسان اللہ پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ، کرکٹ میں نام تو بنالو‘‘ پیسر پر کڑی تنقید

    ’’احسان اللہ پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ، کرکٹ میں نام تو بنالو‘‘ پیسر پر کڑی تنقید

    سینئر اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے رویے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ڈسپلن کو اپنانا ہوگا۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر احسان اللہ میں ڈسپلن ہوگا اور وہ اس طرح کے فیصلے نہیں کرے گا کہ ایک دن کہے گا میں پی ایس ایل سے ریٹائر ہورہا ہوں اور پی ایس ایل کا بائیکاٹ کررہا ہو تو اس کے لیے بہتر ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ تم کون سی بڑی چیز ہو پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ انٹرنیشنل کرکٹ میں نام تو بنالو، ایک پی ایس ایل سیزن تم نے بہت اچھا کھیلا ہے تو نام تمہارا بن گیا تو تم ڈسپلن کی خلاف وزری نہ کرو۔

    شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کو اپنی عقل اور محنت کے ساتھ اپنا مقام حاصل کرنا ہوگا، ایسا نہیں کرے گا تو اس کو سب لوگ بھول جائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کے مطابق وہ ریہبلی ٹیشن میں تعاون نہیں کرتے تھے، وہ آتے نہیں تھے وہ کسی اور فزیو کے پاس چلے جاتے تھے، اگر آپ ایک ہی فزیو سے اپنا ری ہیب کروائیں گے تو آپ جلدی صحتمند ہونگے اور زیادہ بہتری آئے گی۔

    شاہد ہاشمی کے مطابق اگر آپ تین تین فزیو کے پاس چلے جائیں گے کوئی ہاتھ پکڑ رہا ہوگا کوئی ٹانگ پکڑ رہا ہوگا تو الگ الگ چیزیں ہونگی۔

    اس کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی بھی پائی گئی ہے، تو احسان اللہ نے یہ ساری غلطیاں کی ہیں، میڈیکل پینل کا اپنا قصور بھی ہے، میڈیکل پینل نے سارا الزام لاہور کی اس لیبارٹری پر ڈال دیا جس نے پہلا ڈائیگنوسس کیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ ایم آر آئی رپورٹ میں یہ نہیں آیا کہ اس کی کہنی کی ہڈی میں فریکچر ہے اور وہ ٹوٹ کر الگ پڑی ہوئی ہے، پھر جب باہر سے ڈاکٹر آیا تو اس نے کہنی کا آپریشن کیا۔

    یہ سارا کیس اتنا گڈمڈ ہوگیا کہ ایک اچھا فاسٹ بولر جو 150 پلس بولنگ کرواتا تھا اب ملتان کے اونر سلطان ترین نے کہا کہ وہ اب کبھی بھی 150 پلس نہیں کرواسکتا لیکن کبھی بھی کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔

  • احسان اللہ کے حوالے سے بڑی خبر

    احسان اللہ کے حوالے سے بڑی خبر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے اپنے بیان پر معاف مانگتے ہوئے ریٹائرمنٹ بھی واپس لے لی۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کہا کہ فرنچائز نے پک نہیں کیا تو لوگ بھی باتیں بنانے لگے تھے میں نے جذبات پر آکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دوبارہ محنت کروں گا اور جن لوگوں نے پک نہیں کیا ہے وہ مجھے منتخب کریں گے۔

    احسان اللہ نے کہا کہ انجری اب ٹھیک ہے بولنگ کررہا ہوں، بولنگ اسپیڈ 135 سے 140 آرہی ہے کوشش ہوگی کہ اس سے زیادہ اسپیڈ آجائے اور 150 سے بولنگ کرنے لگوں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے لوگوں کو خوش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کل رات غلط فیصلہ کیا تھا فرنچائز سے بھی معذرت کرتا ہوں مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، پی سی بی کا شکر گزار ہوں کے بولنگ کے لیے بلایا اور میں پھر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

    احسان اللہ نے کہا کہ اگر ملتان سلطانز نے دوبارہ بلایا تو ضرور جاؤں گا اور اچھے پیس کے ساتھ واپسی ہوگی۔

    PSL- پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

    کہنی کے آپریشن سے متعلق انہوں نے بتایا کہ علی ترین اور پی سی بی کا شکر گزار ہوں مجھے انگلینڈ بھیجا، ڈاکٹر سہیل نے مجھے بولنگ کی اجازت نہیں دی تھی، اگر کہنی سیدھی نہیں بھی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے بولنگ کرنی ہے۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ انشا اللہ پاکستان ٹیم کے لیے اچھا کم بیک کروں گا۔

  • ’150 کی رفتار سے بولنگ کرنا کوئی بڑی بات نہیں‘

    ’150 کی رفتار سے بولنگ کرنا کوئی بڑی بات نہیں‘

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے بولنگ اسپیڈ سے متعلق دعوے کا جواب دے دیا۔

    مقامی اسپورٹس نیوز پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کہا کہ میرے لیے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں 142 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہا ہوں اور 150 کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کرنا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ چاہے میری کہنی سیدھی ہو یا جھک جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر آپ کا عزم ہے تو آپ 150 کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں۔

    احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ایک مہینے میں، میں مستقل طور پر 150 پر بولنگ کروں گا، میں یہ کروں اور دوسروں کو خوف میں دیکھوں گا، فی الحال اسپیڈ گنز 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کم دکھا رہی ہے لہٰذا آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں 147 پر بولنگ کررہا ہوں۔

    علی ترین نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ احسان اللہ اب 150 کی رفتار سے بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرجن نے ہمیں بری خبر سنائی اور کہا کہ سرجری سے احسان اللہ کا بازو کبھی بھی بالکل سیدھا نہیں ہوگا اور وہ کبھی اسی طرح بولنگ نہیں کرسکے گا کیونکہ اس کا بازو سیدھا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک شخص نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے کھلاڑی کا کیریئر تباہ کردیا۔

    فاسٹ بولر نے دسمبر 2024 میں چیمپئنز ٹی 20 کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرتے ہوئے واپسی کی لیکن وہ چار میچوں میں بالرتیب 62.5 اور 11.19 کی اوسط اور اکانومی کے ساتھ صرف دو وکٹیں لے سکے۔

    ڈولفنز کے لیے انہوں نے چار میچز کھیلے اور تین میچوں میں انہیں کوئی وکٹ نہ ملی۔

  • احسان اللہ کے مداحوں کے لیے بُری خبر

    احسان اللہ کے مداحوں کے لیے بُری خبر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان تیرن نے دعویٰ کیا ہے کہ احسان اللہ دوبارہ کبھی تیز بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

    پی ایس ایل 2023 کے سیزن میں فاسٹ بولر احسان اللہ نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تو اور دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے تھے، انہوں نے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بھی کی تھی۔

    احسان اللہ نے مارچ 2023 میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 میں ڈیبیو کیا لیکن اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں وہ کہنی کی انجری کا شکار ہوئے۔

    فاسٹ بولر نے دسمبر 2024 میں چیمپئنز ٹی 20 کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرتے ہوئے واپسی کی لیکن وہ چار میچوں میں بالرتیب 62.5 اور 11.19 کی اوسط اور اکانومی کے ساتھ صرف دو وکٹیں لے سکے۔

    ڈولفنز کے لیے انہوں نے چار میچز کھیلے اور تین میچوں میں انہیں کوئی وکٹ نہ ملی۔

    علی خان ترین نے احسان اللہ کی سرجری میں بڑوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کی وجہ سے ان کی بولنگ رفتار کم ہوگئی۔

    تاہم علی خان ترین نے کہا کہ سرجن نے ہمیں بری خبر سنائی اور کہا کہ سرجری سے احسان اللہ کا بازو کبھی بھی بالکل سیدھا نہیں ہوگا اور وہ کبھی اسی طرح بولنگ نہیں کرسکے گا کیونکہ اس کا بازو سیدھا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک شخص نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے کھلاڑی کا کیریئر تباہ کردیا۔

    سلطانز کے مالک نے کہا کہ اسی لیے اب وہ ڈومیسٹک میں 130 سے 135 کی رفتار سے بولنگ کررہے تھے لیکن انجری سے قبل 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے بولر تھے۔

  • نسیم شاہ بھارتی نمبر ون بولر بمراہ سے بہتر ہیں، قومی فاسٹ بولر

    نسیم شاہ بھارتی نمبر ون بولر بمراہ سے بہتر ہیں، قومی فاسٹ بولر

    فاسٹ بولر احسان اللہ نے حیران کن طور پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھارتی پیسر جسپریت بمراہ سے کہیں بہتر بولر قرار دیدیا۔

    انجرڈ پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کا ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو میں کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہنچان بنائی ہے اور وہ بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں، تاہم انھوں نے پڑوسی ملک کے بولر کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

    احسان اللہ نے کہا کہ بمراہ اس وقت تمام فارمیٹس میں میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن نسیم شاہ بہترین فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے اور مستقبل میں اپنا نام بنائیں گے۔

    نوجوان پاکستانی بولر نے نسیم کی پرفارمنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم 2021 اور 2022 ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ حالیہ طور پر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرپارہے۔

    خیال رہے کہ جسپریت بمراہ کو اس وقت کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے بہترین بولرز میں سے ایک خیال کیا جاتا ہے، بمراہ نے بھارتی ٹیم کو 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    اس کے علاوہ بمراہ نے 2023 ون ڈے ورلڈکپ میں بھی عمدہ بولنگ کی تھی اور بھاتی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ اس وقت بمراہ ٹیسٹ کے نمبر ون بولر بھی ہیں۔

  • کہنی کی انجری، احسان اللہ کو برطانوی ڈاکٹر نے کیا کہا؟

    کہنی کی انجری، احسان اللہ کو برطانوی ڈاکٹر نے کیا کہا؟

    پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ ان دنوں اپنی کہنی کی انجری کے علاج کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں کرکٹر کی ماہر ڈاکٹر سے ملاقات ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے برطانیہ پہنچے تھے، جہاں ان کی آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ تھی۔

    آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔اُنہوں نے احسان اللہ کی انجری کا مکمل معائنہ کیا۔

    آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس کے مطابق اگلے ایک دو روز میں جامع رپورٹ پیش کی جائے گی، احسان اللہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے بھی گزرنا پڑ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ نوجوان فاسٹ بولر کے کہنی کے مسئلے کی غلط تشخیص اور اس کے بعد غلط سرجری نے 21 سالہ ٹیلنٹڈ فاسٹ بولر احسان اللہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

    احسان اللہ کی انجری سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ

    احسان اللہ جو گزشتہ برس پی ایس ایل میں اپنی تیز رفتار سے مخالف ٹیموں پر دھاک بٹھانے اور قومی سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرکے گزشتہ برس افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن اس کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے۔

  • فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریسی ٹوپلے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

    فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریسی ٹوپلے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریسی ٹوپلے اس بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نہیں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن سے ملتان سلطان کے پیسر احسان اللہ اپنی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی کہنی کا آپریشن ہوا تھا اور وہ صحتیابی کی جانب گامزن تھے۔

    تاہم اب پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے لیے بُری خبر آئی ہے کہ ان کے اہم فاسٹ بولر احسان اللّٰہ انجری کے باعث اس سیزن میں انھیں دستیاب نہیں ہون گے۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ریسی ٹوپلے بھی ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کے اس سیزن میں جوائن ہیں کریں گے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نے لیفٹ آرم پیسر کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوپلے معمولی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

    آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کسی طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا جس کے باعث انھیں پی ایس ایل کے لیے این او سی نہیں دی گئی۔

  • پیسر احسان اللہ نے بھرپور طریقے سے کم بیک کرنے کی ٹھان لی

    پیسر احسان اللہ نے بھرپور طریقے سے کم بیک کرنے کی ٹھان لی

    ابھرتے ہوئے قومی پیسر احسان اللہ نے فٹنس حاصل کرنے کے بعد بھرپور طریقے سے کم بیک کرنے کی ٹھان لی۔

    پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا حصہ فاسٹ بولر احسان اللہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پھر سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم میں کم بیک کریں۔ انھوں نے بھرپور سپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں احسان اللہ نے بتایا کہ ان کی کہنی کی انجری خطرناک تھی لیکن اللہ تعالیٰ کے کرم سے ری ہیب اچھا ہوا۔

    نوجوان فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے میری انجری کے دوران جس طرح سپورٹ کیا ان کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

    احسان اللہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے۔ میری کوشش ہے کہ اچھا کم بیک کرکے ملک کا نام روشن کروں۔