Tag: احسان اللہ

  • قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے منگنی کرلی

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے منگنی کرلی

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی منگنی کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عزیز و اقارب کے درمیان بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    احسان اللہ کی منگنی کی تقریب کا انعقاد اتوار کے روز سوات کے علاقے مٹہ میں کیا گیا، احسان اللہ کی منگیتر کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔

    فاسٹ بولر کی منگنی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ افغانستان کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے۔

    فاسٹ بولر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہیں اور 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

  • ملتان سلطان کے فاسٹ بولر احسان اللہ کون ہیں؟

    ملتان سلطان کے فاسٹ بولر احسان اللہ کون ہیں؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایک بُرا خواب بن گئے، انہوں نے سرفراز کی پر پل ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔

    احسان نے میچ میں تاریخی اسپیل کرتے ہوئے چار اوورز میں 12 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ احسان اللہ نے فاسٹ بولنگ کے بھی جوہر خوب دکھائے اور گیند کو 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بھی پھینکا۔

    20 سالہ فاسٹ بولر کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر ایجنسی سے ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں احسان اللہ نے ابھی تک 7 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر 22 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ گزشتہ سال کھیلے گئے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں احسان اللہ 11 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بولر قرار پائے تھے۔

    دائیں ہاتھ کے ابھرتے فاسٹ بولر کو 2022 میں ملتان سلطانز نے لوکل پلیئر کی کیٹیگری میں اپنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے لیے 5 میچز کھیل کر 13 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انہوں نے جیسن رائے، سرفراز احمد، افتخار احمد، عمر اکمل اور نسیم شاہ کی وکٹیں حاصل کیں جس  کے باعث پوری ٹیم 18.5 اوورز میں صرف 110 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد جس گیند پر احسان اللہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اس کی رفتار 150.3 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

  • پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے احسان اللہ احسان کون ہیں؟

    پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے احسان اللہ احسان کون ہیں؟

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج اپنی طویل پریس کانفرنس میں پاک فوج کی ایک اہم کامیابی ذکر کیا جس کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان کی حیثیت سے شہرت پانے والے احسان اللہ احسان نے خود کو پاک فوج کے حوالے کردیا ہے۔

    احسان اللہ احسان کون ؟؟؟


    ایک عرصے تک بین الاقوامی میڈیا پر خوف کی علامت سمجھےجانےوالےاحسان اللہ احسان کا اصلی نام سجاد ہے اور وہ مہمند قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم قبائلی علاقوں میں قائم مدارس سے حاصل کی اور 2008 کے بعد سے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کی حیثیت سے پہچانے گئے۔

    احسان اللہ احسان کو تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کی ذمہ داری سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کی سبک دوشی کے بعد دی گئی جنہوں نے بعد ازاں ٹی ٹی پی چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور سال 2015ء میں افغانستان میں امریکی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

    احسان اللہ احسان کافی متحرک ترجمان رہے ہیں جو ملکی و غیر ملکی سیاسی اور معاشرتی تبدیلیوں پر گہری نگاہ رکھتے تھے اور کرکٹ میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے اور اس حوالے سے ان کے بیانات نے طالبان کا قدرے نرم رویہ دنیا کے سامنے پیش کیا تاہم پاکستان میں کی گئی دہشت گردانہ کارروائیوں کے حوالے سے اعترافی بیانات سے عالمی توجہ حاصل کی۔

    انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیئے اور طالبان کے موقف سے آگاہ کیا تاہم وہ دہشت گردی کی سفاکانہ کارروائیوں کا اعتراف کرنے میں ذرا بھی نہیں چوکتے تھے۔

    احسان اللہ احسان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان دوریاں اس وقت بڑھنے لگیں جب بہ قول افغان طالبان کہ تحریک طالبان پاکستان حکومت پاکستان سے سیز فائر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی اس اختلا ف کے باعث وہ چند کمانڈرز کو اپنے ہمراہ لے کر علیحدہ ہو گئے اور جماعت الاحرار کی بنیاد رکھی۔

    جماعت الاحرار نے پاکستان میں سفاکانہ کارروائیاں جاری رکھیں اور ان کارروائیوں کا اعتراف بھی احسان اللہ احسان اللہ اپنے بیانات کے ذریعے کیا حال ہی میں لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کے تانے بانے اسی جماعت سے جا کر ملتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جماعت الاحرار نے داعش سے گٹھ جوڑ کر لیا تھا اور مشترکہ کارروائیاں کیا کر تی تھیں۔

    کالعدم ٹی ٹی پی نے شمالی وزیرستان میں پمفلٹس بانٹے جس میں کہا گیا احسان اللہ احسان کو ہٹا دیا گیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے جماعت الاحرار گروپ بنا کر سرگرمیاں جاری رکھیں۔

    احسان اللہ احسان فورسز پر حملوں سمیت پاکستان میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کا اعتراف کرنے کے بعد سے احسان اللہ احسان نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی جس کے بعد حکومت پاکستان نے احسان اللہ احسان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر10  لاکھ ڈالرکا انعام رکھا تھا۔

    احسان اللہ احسان نے جماعت الاحرار کی ترجمانی کرتے ہوئے 2014 سے 2016 کے دوران دس اہم کارروائیوں کا اعتراف کیا جس میں سانحہ کوئٹہ اور ماڈل ٹاؤن بھی شامل ہے۔