Tag: احسن آباد

  • کراچی: 10 سے زائد ڈاکوؤں نے فیکٹری لوٹ لی

    کراچی: 10 سے زائد ڈاکوؤں نے فیکٹری لوٹ لی

    کراچی (02 ستمبر 2025): شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں 10 سے زائد ڈاکوؤں نے ایک فیکٹری لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احسن آباد فیز ون میں فیکٹری میں 10 سے زائد لٹیروں نے لوٹ مار کی واردات کی ہے، ڈاکوؤں نے فیکٹری کے چوکیدار کو کئی گھنٹے یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا۔

    فیکٹری مالک نے بتایا کہ ڈاکو 25 مشینیں، 3 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے، قیمتی سامان کو گاڑیوں میں لوڈ کر کے لے جایا گیا، واقعے کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے تھانے کو دے دی ہے۔

    سی سی ڈی پنجاب کی ایک اور کارروائی، پشاور سے تعلق رکھنے والے ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاک

    ادھر کراچی کے علاقے ماڈل کالونی ریلوے لائن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی ہے جس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم سے چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے، پولیس اس سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ ایک شہری سے ڈکیتی کی واردات کر رہا تھا، زخمی ڈاکو کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی: احسن آباد کے قریب متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: احسن آباد کے قریب متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کی پولیس نے احسن آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

    [bs-quote quote=”متحدہ کے ٹارگٹ کلر سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ کے ٹارگٹ کلر سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا ایک واقعے میں کراچی پولیس نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش نا کام بنا دی، پولیس نے ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر پکڑ لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل اندرون سندھ اسمگل کیا جا رہا تھا، ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ دو دن قبل بھی انسدادِ دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم غیاث عرف منا سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا، ملزم مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے۔

  • بچے کی معذوری کا کےالیکٹرک براہ راست ذمہ دارہے‘ گورنرسندھ

    بچے کی معذوری کا کےالیکٹرک براہ راست ذمہ دارہے‘ گورنرسندھ

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بچے کی معذوری اورایسے واقعات کا وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سول اسپتال کے برنس وارڈ بچے کی عیادت کے لیے آیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بچے کوعلم بھی نہیں میرے دونوں بازو کٹ چکے ہیں، بچے سے ملاقات کی کہتا ہے بڑا ہو کرآرمی چیف بنوں گا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سانحات ہیں جومتواترہورہے ہیں، بچے کی معذوری اورایسے واقعات کا وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیں۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ ایسا ادارہ ہونا چاہیے جو جائزہ لے اوربجلی کی تاروں کوچیک کرے، سیاسی غیرسیاسی بھرتیوں پرکچھ نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے بچے کی معذوری کا کے الیکٹرک کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق ریویوکی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ احسن آباد میں کنڈوں کے باعث حادثے پر افسوس ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پرعمرکے علاج اور تعلیم کی پیشکش کرچکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق عمرکے والدین کی جانب سے پیشکش پرمثبت جواب نہیں آ رہا، بچے کے مصنوعی اعضا اورعلاج کے لیے معتبرادارے کا انتظام بھی کیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ تفتیش میں تعاون کے باوجود ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ عملے کی گرفتاری کے باعث باقی عملے کوکام میں دشواری ہے۔

    گورنر سندھ نے 8 سالہ بچے پر بجلی کے تار گرنے کا نوٹس لے لیا

    یاد رہے کہ 30 اگست کوکراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔

  • کراچی : احسن آباد انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : احسن آباد انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے احسن آباد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دواران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پستول، 3موبائل ، موٹرسائیکل، 2 جعلی پولیس کارڈ برآمد کرلیے۔

    ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں اظہراور خالد شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


    کراچی : لیاری میں پولیس مقابلہ‘3 ملزمان ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں رات گئے بابا لاڈلا گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔


    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کی تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔