Tag: احسن اقبال

  • توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا

    توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا

    لاہور: سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے توہین عدالت کیس میں اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    احسن اقبال نے سماعت کے دوران اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا جس پرعدالت نے کہا کہ زبانی کلامی بات لکھی ہے خود کوعدالت کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ خود کوعدالت کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑتے توفرد جرم عائد کردیتے ہیں جس پر سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ موت کے منہ سے آیا ہوں عہدے میرے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔

    بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے پیرتک سماعت ملتوی کردی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم عوام چلا رہے ہیں، عوام جانتے ہیں گزشتہ 5 سال میں ملک کی حالت بدلی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف کارروائیاں یکطرفہ ہورہی ہیں، ایک پارٹی کٹہرے میں ہے۔

    چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں بس بہت ہوگیا‘ احسن اقبال

    یاد رہے کہ رواں سال 25 اپریل کو احسن اقبال نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی جج محب وطن ہے تو سیاست دان بھی محب وطن ہیں، اگر میں نے کسی پر غلط الزام لگایا توثبوت دیں توہین نہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احسن اقبال کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    احسن اقبال کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    نارووال:سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق وہ 1 کروڑ 38 لاکھ کی ملکیت رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات تحریر کیں۔

    احسن اقبال نے خود کو اسلام آباد میں 12 ایکڑ اور نارووال میں 4 کنال مکان کا مالک بتایا جو انہیں وراثت میں ملی علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ کی اہلیہ کے نام پر 40 ایکڑ وراثتی زمین ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے اسلام آباد کے پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے درج کی علاوہ ازیں انہوں نے زرعی زمین سے 78 ہزار روپے آمدنی بھی ظاہر کی۔

    احسن اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی میں 15 تولے سونا، 7 لاکھ تیس ہزار روپے نقدی ظاہر کی اس کے علاوہ اُن کے زیر استعمال فرنیچر کی قیمت پانچ لاکھ ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ نے 2015 سے 2018 تک 39 غیر ملکی دورے کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا: احسن اقبال

    زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا: احسن اقبال

    لاہور: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا۔ وہ پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فیصلوں پر شکایت ہے تو پارٹی میں بات ہونی چاہیئے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر دلی دکھ ہوا۔ زعیم قادری پہلے پارٹی میں شکایات اٹھاتے، پارٹی کے بڑوں کے سامنے مسئلہ اٹھاتے تو ہم کردار ادا کر سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے پوری پارٹی پریشان ہے۔ ایسے وقت میں شکایات کے انبار لگانا ٹھیک نہیں تھا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، الیکشن کو صاف شفاف بنانا ہر فرد اور ادارے کا فرض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں سمیت تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ سیاست میں ٹکراؤ کی وجہ سے معاشی طور پر پاکستان تباہ ہو رہا ہے۔ تعاصب کی بنیاد پر سیاست ختم ہونی چاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان خیبرپختونخوامیں کوئی یونیورسٹی نہ بنا سکے: احسن اقبال

    عمران خان خیبرپختونخوامیں کوئی یونیورسٹی نہ بنا سکے: احسن اقبال

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں کوئی یونیورسٹی نہ بنا سکے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے ملک میں نئی یونیورسٹیز اور کالج بنائے، البتہ مخالفین ایسی کوئی مثال پیش نہیں‌ کرسکتے.

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں 18 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کیے گئے، اسی طرح سی پیک کے تحت گوادر کو جدید ترین بندرگاہ بنایا جارہا ہے.

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے، آج ملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے.

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا.

    پریس کانفرنس میں بدنظمی

    احسن اقبال کی پریس کانفرنس میں اس وقت بدنظمی پیدا ہوگئی، جب شرکا میں سے چند افراد نے "گو نوازگو” کے نعرے لگائے، جس کی وجہ سے انھیں پریس کانفرنس کچھ دیر کے لیے روکنی پڑی۔

    یاد رہے کہ ماضی میں‌ ایک جلسے کے دوران سابق وفاقی وزیر پر جوتا اچھالا گیا تھا، اسی طرح ان پر قاتلانہ حملے کا افسوس ناک واقعہ بھی ایک جلسے کے اختتام پر پیش آیا تھا.


    آج کرپشن کے مگرمچھ ڈرائی کلین ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: احسن اقبال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے کبھی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا وہ بیس کروڑ کی نمائندگی کیسے کریں گے، احسن اقبال

    عمران خان نے کبھی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا وہ بیس کروڑ کی نمائندگی کیسے کریں گے، احسن اقبال

    لاہور : مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا وہ بیس کروڑ کی نمائندگی کیسے کریں گے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت میں احسن اقبال کی 50 منٹ کی تقریر پروجیکٹر پر دکھائی گئی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپنی تقریر میں آپ اکنامکس اور سی پیک کے متعلق اچھی گفتگو کر رہے تھے، اس دوران آپ نے چیف جسٹس کے متعلق گفتگو کیوں شروع کر دی کیا آپ کو غیر ملکیوں کے سامنے چیف جسٹس کے متعلق ایسی گفتگو کرنی چاہیے تھی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ میری پوری تقریر برداشت اور مفاہمت کے متعلق تھی عدلیہ کی توہین کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا وہ ایک شکوہ تھا جو میں نے کیا،

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی جبکہ قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔

    سماعت کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ اناڑی سیاست دان ہیں ،انہوں نے آج تک بلدیاتی الیکشن نہیں لڑا نہ ہی انہیں کوئی تجربہ ہے وہ بیس کروڑ عوام کی قیادت کیسے کر سکتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا احترام کرتا ہوں میرا مقابلہ عدلیہ سے نہیں بلکہ انتہاء پسندانہ سوچ سے ہے، انشااءاللہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہو کر پاکستان لوٹیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ قیادت کی غیر موجودگی کی باوجود مسلم لیگ ن کے امیدواراچھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، زلفی بخاری کا معاملہ متنازعہ ہو گیا ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے کہنے پر نام نہیں نکالا گیا جبکہ زلفی بخاری کے وکیل کہتے ہیں کہ عمران خان کے فون کے بعد زلفی بخاری کو باہر جانے کی اجازت دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج کرپشن کے مگرمچھ ڈرائی کلین ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: احسن اقبال

    آج کرپشن کے مگرمچھ ڈرائی کلین ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: احسن اقبال

    نارووال: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ کے سنیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ ن کےخلاف یکطرفہ کارروائی ہو رہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتیں خوب مزے لوٹ رہی ہیں، صرف ن لیگ نشانہ ہے.

    احسن اقبال نے کہا کہ سب جانتے ہیں‌ کہ 2008 تا2013 کتنی کرپشن ہوئی تھی، مگر آج کرپشن کے مگرمچھ ڈرائی کلین ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برس میں کے پی، سندھ کے صوبے تجربہ نہ ہونے سے پیچھے رہ گئے، 25 جولائی کا الیکشن پاکستان کےعوام کے لئے ترقی کا ریفرنڈم ہو گا.

    احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سے متعلق ہمیں خدشات تھے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی کی طرف رجحان ریکارڈ کا حصہ ہیں.

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں آزادنہ طورپرنبھائیں گے، آزاد الیکشن پاکستان کے مستقبل کے لئے بہت ضروری ہیں.

    یاد رہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کیمشن کے پاس چلا گیا، جہاں سے حسن عسکری کا انتخاب ہوا۔ ن لیگ کی جانب سے اس انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔


    ہم جیتے تو 2023 تک 20 لاکھ نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں: احسن اقبال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ

    سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا، سابق وزیر داخلہ

    لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سابق میاں بیوی کے معاملے میں نامناسب طور پر گھسیٹا جارہا ہے، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سابق میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے زیادہ اہم مسائل موجود ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر غیر ضروری بات پر نوٹس لے کر اسے ہائی لائٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران اور ریحام نے مجھ سے پوچھ کر تو شادی نہیں کی تھی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کا معاملہ سابق میاں بیوی والا ہے، ہم ریحام سے ملاقات یا رابطے کی تردید کر چکے ہیں، ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی اسکینڈل کی ضرورت نہیں۔

    عمران خان کا اناڑی پن ہی انھیں الیکشن میں شکست دینے کے لیے کافی ہے، اس وقت پشاور شہر کھنڈر اور کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، الیکشن میں کے پی، سندھ اور بلوچستان کے لوگ ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔

    ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، وسیم اکرم


    ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگلا الیکشن کارکردگی کا ہوگا نعروں کا نہیں، ہم نے ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، عمران ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ملکی قیادت کے لیے اہل نہیں۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم ن لیگ کی حکمرانی میں پورے پنجاب میں ترقی ہوئی ہے، ہمارے جانے کے بعد کوئی تبدیلی ہوئی تو اربوں ڈالر کے پروجیکٹ کا حشر 1999 جیسا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سو دن میں ملک کی تقدیربدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ نہ کرسکے: احسن اقبال

    سو دن میں ملک کی تقدیربدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ نہ کرسکے: احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 100 دن میں ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرسکے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نارووال میں ڈی پی اوآفس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا. احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چند دنوں سے پاکستان کے ساتھ تماشا کررہی ہے.

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی کا رویہ نامناسب ہے، ملک کی تقدیر بدلنے والے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنے میں‌ ناکام رہے.

    انھوں نے کہا کہ ہم نے 30 برس میں کبھی عدالت کی توہین نہیں کی، سپریم کورٹ ہمارے ملک کا بڑا گھر ہے، ہر شہری کا حق ہے اپنی فریاد سپریم کورٹ پہنچا سکتا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں‌ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اپوزیشن پارٹی میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا، اس ضمن میں ناصر کھوسہ کے نام اعلان کیا تھا.

    البتہ آج حالات میں‌ ڈرامائی موڑ آیا، پنجاب میں‌ اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ 

    ان کا کہنا تھا کہ ناصر کھوسہ کے نام پرپارٹی کی کورکمیٹی نے عوامی تحفظات کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے اندر سے بھی اس نام پر آوازیں آرہی تھیں۔


    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آج میزائل اور ٹینک قوموں کے لیے بوجھ ہیں: احسن اقبال

    آج میزائل اور ٹینک قوموں کے لیے بوجھ ہیں: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا ٹینک اور میزائل دفاع کے لیے ضروری تھے۔ آج میزائل اور ٹینک قوموں کے لیے بوجھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی۔ 10 ہزار میگا واٹ بجلی 4 سال میں سسٹم میں شامل کی۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر ویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا۔ ایک وقت تھا ٹینک اور میزائل دفاع کے لیے ضروری تھے۔ آج میزائل اور ٹینک قوموں کے لیے بوجھ ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ لگن اور توانائی ہو تو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن قائم کیا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں حکومت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ روابط بڑھانے سے روزگار اور تجارت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ وژن 2025 سے جلد پاکستان دنیا کی 25 معیشتوں میں شامل ہوگا۔ ملکی ترقی ٹی 20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے۔ ترقی کے لیے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 70 سال سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کام نہیں ہوا، ٹیکنالوجی کے شعبے میں حکومت نے نمایاں کام کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احسن اقبال نے عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا چربہ قرار دے دیا

    احسن اقبال نے عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا چربہ قرار دے دیا

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر وژن پاکستان دیکھا جائے تو 100 دن کا پروگرام اس کا چربہ لگتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دو جماعتوں میں مقابلہ ہے، ایک پریزنٹیشن پارٹی ہے دوسری پرفارمنس پارٹی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہماری سیاست میں شعبدہ بازی کی کمی نہیں ہے، ایک بہت ہی بڑے شعبدہ باز نے 100 دن کا پروگرام پیش کیا، نقل مارنے کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ پریزنٹیشن سے نہیں پرفارمنس سے الیکشن جیتا جاسکتا ہے، مزید کہا کہ عمران خان ’نیٹو‘ ہے جس کا مطلب ہے  ’نو ایکشن ٹاک اونلی‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ 100 دن کا نہیں آئندہ 1825 دن کا ہے، قوم دیکھے کہ جو وعدے کیے جا رہے ہیں انہیں کون پوراکرے گا، پشاور میں ایک میٹرو کی تعمیر کے باعث پورا شہر کھنڈر بنا ہوا ہے۔

    پاکستان کےعوام کی عدالت میں تین جماعتیں موجود ہیں، ایک دن کراچی، ایک دن پشاوراور ایک دن لاہور میں گزار کر دیکھیں، فرق معلوم ہوجائے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم نےگزشتہ پانچ سال میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، پانچ سال کی ترقی کی رفتار کوعالمی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں، ترقی کی اوسط شرح کوتین فی صد سے پانچ فی صد پر لے آئے۔

    تحریک انصاف نے پہلے سو روزہ ایجنڈے کا اعلان کردیا


    انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی جیسے شہر میں امن واپس آچکا ہے، بلوچستان میں قومی جھنڈا لہرانا جرم بن چکا تھا آج وہاں لہرا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب حکومت میں آئیں گے تو پھر پروگرام رکھیں گے، 2013 میں پیش کیا گیا ان کا پروگرام عملی طور پر نظرنہیں آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔