Tag: احسن اقبال

  • عمران خان ملک میں خود کواحتساب کا چمپئین اورنگراں سمجھتے ہیں،  احسن اقبال

    عمران خان ملک میں خود کواحتساب کا چمپئین اورنگراں سمجھتے ہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں خود کواحتساب کا چمپئین اورنگراں سمجھتے ہیں، دوسروں کونصیحت خود میاں فضیحت۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں خود کواحتساب کا چمپئین اورنگراں سمجھتے ہیں، خیبرپختونخوا میں احتساب کا عمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دوسروں کونصیحت خود میاں فضیحت۔

    اس سے قبل پاکستان پلاننگ ومینجمنٹ انسٹیٹوٹ کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچنددہائیوں سےمخصوص چیلنجز کاسامناہے، دیواربرلن کاخاتمہ پاکستانی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ افغان جنگ کے بعدپاکستان میں منشیات اور کلاشنکوف کلچرمتعارف ہوا، باہمی تعاون سے خطے میں امن وامان کا قیام ممکن ہے، قیام امن اور ترقی ایک سکے کےدو رخ ہیں۔


    مزید پڑھیں : خان صاحب سڑکوں پہ نکلنے کے علاوہ کر کیاسکتے ہیں ؟احسن اقبال 


    سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے، سی پیک منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں عمران کے حوالے سے کہا تھا کہ ہر بات پر صرف ایک ہی دھمکی، خان صاحب سڑکوں پہ نکلنے کے علاوہ کر کیاسکتے ہیں ؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ نےاوورسیز پاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    سپریم کورٹ نےاوورسیز پاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کی اضافی فیس پرازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اوور سیزپاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق اسی ہفتے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وزیرداخلہ احسن اقبال سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے احسن اقبال سے اسفسار کیا کہ آپ بڑے غصے میں بیٹھے ہیں، آپ نے حجرہ شاہ مقیم کیس دیکھا؟ سیاسی لوگ کیا کررہے ہیں، انہیں دیکھ کرہمیں شرم آتی ہے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اس مسئلے کو حل کرنا آپ لوگوں کا کام ہے، آپ لوگوں نے اس ملک کو قیادت دینی ہے، وزیرداخلہ احسن اقبال نے جواب دیا کہ ناراض ہوکر ہم نے کہا جانا ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، آپ کی تشویش درست ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ میں بھی آپ کے نوٹس پرایک بات لانا چاہتا ہوں، نارروال میں ایک بوائزاور ایک گرلز کالج منظور کرایا تھا، بوائزکالج بن گیا، گرلزکالج پرہائی کورٹ نے 7 سال سے اسٹے دے رکھا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ہائی کورٹ سے فائل طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں یہ مسئلہ حل کر دیتے ہیں، آپ عدالتوں کو دشمن سمجھتے ہیں،عدالتیں دشمن نہیں دوست ہیں۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ میں میں عدالتوں کو دوست ہی سمجھتا ہوں، اس لیے مسئلہ آپ کے نوٹس میں لایا ہوں۔

    چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہمیں یقینی بنانا ہے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، سمندرپار پاکستانی ملک سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اوور سیزپاکستانیوں کو ہرحال میں ریلیف دیا جائے، اوورسیزپاکستانی بے تحاشا زر مبادلہ ملک لے کر آتے ہیں، سپریم کورٹ نےسمندرپارپاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق اسی ہفتے رپورٹ طلب کرلی۔

    خیال رہے کہ 19 مارچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو طلب کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دہشت گردی اور ماحولیاتی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    دہشت گردی اور ماحولیاتی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت 3 خطوں کو آپس میں ملاتی ہے۔ دہشت گردی اور ماحولیاتی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ولیج بنتی جارہی ہے۔ ہماری ثقافت کی جڑیں وسطی ایشیائی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جغرافیائی اعتبار سے منفرد حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان و وسطی ایشیائی ممالک میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت 3 خطوں کو آپس میں ملاتی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور ماحولیاتی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔ دنیا کو پرامن بنانا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان خطے میں کئی دہائیوں سے سیاسی تنازعات کا شکار رہا۔ باہمی تعاون کے نظریے پر چلنے والے ممالک آج کامیاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر خطے کا آبی تجارتی مرکز بن رہا ہے۔ سی پیک سے خطے میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ سی پیک معاشی ترقی کے حصول کی طرف ایک قدم ہے۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں صنعتی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔ تاپی منصوبہ بھی جلد از جلد مکمل ہوجائے گا۔ چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا: احسن اقبال

    بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ٹیک آف پوزیشن پر آگیا ہے، بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا، 2025 تک پاکستان دنیا کی 25 معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے سب کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی آچکی ہے، آج بھی پاکستان دودھ کی پیداوار میں دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہے، ہماری معیشت دینا کی کامیاب معیشتوں میں شامل ہوجائے گی۔

    الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن اب کوئی سازش، کوئی کھیل ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتا، وقت آگیا ہے ہم ٹیک آف پوزیشن پر ہیں۔

    خیال رہے کہ آج دوپہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں، نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو مشرف بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے، پاکستان کے عوام کو اب اور بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، چند عناصر پروپیگنڈے کر رہے ہیں جن کا اثر عوام پر نہیں ہو رہا۔

    سیاست دانوں نے اگر زبانیں کھولیں تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی: احسن اقبال

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے، ملک میں امن بحال ہے، کراچی میں جہاں بھتے کی پرچیاں چلتی تھیں وہاں پی ایس ایل کا میچ ہو رہا ہے، یقین دلاتا ہوں حکومت اپوزیشن کے ساتھ نگراں حکومت پر اتفاق کرے گی، تاثر دیا جا رہا ہے اتفاق نہیں ہوگا کوئی اور نگراں حکومت بنائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں: احسن اقبال

    الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں: احسن اقبال

    لاہور: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو مشرف بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری قوتیں اور جمہوری عمل مضبوط ہے۔ چند حلقے الیکشن سے پہلے ایک ماحول بناتے ہیں تاکہ سوال اٹھائے جاسکیں۔ سنہ 2013 میں بھی ایک حلقے کی جانب سے الزامات لگائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو اب اور بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ ’چند عناصر پروپیگنڈے کر رہے ہیں جن کا اثر عوام پر نہیں ہو رہا‘۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے، ملک میں امن بحال ہے۔ ’کراچی میں جہاں بھتے کی پرچیاں چلتی تھیں وہاں پی ایس ایل کا میچ ہو رہا ہے‘۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں حکومت اپوزیشن کے ساتھ نگراں حکومت پر اتفاق کرے گی۔ تاثر دیا جا رہا ہے اتفاق نہیں ہوگا کوئی اور نگراں حکومت بنائے گا۔ ’الیکشن قریب آرہے ہیں مل کر نگراں سیٹ اپ پر گفتگو چاہتے ہیں۔ سیاسی اختلاف الگ لیکن جمہوریت پر کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں نگراں سیٹ اپ کے لیے مکمل اتفاق رائے کریں گے۔ سینیٹ انتخابات وقت پر ہوئے یہ جمہوریت کی کامیابی ہے۔ نواز شریف کی مقبولیت اور ہمدردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    احسن اقبال نے بتایا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل کر رہے ہیں۔ ای سی ایل کے لیے جو نام آئے تھے انہیں کابینہ کے پاس بھیج دیا ہے۔ نواز شریف پیش ہوسکتے ہیں تو مشرف بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مشرف سیکیورٹی سے نہ گھبرائیں انہیں سیکیورٹی دی جائے گی۔ ’احتساب کے خلاف نہیں احتساب کو سیاسی نعرہ بنانے کے خلاف ہیں۔ 5 سال میں احتساب نہیں ہوتا الیکشن سے پہلے یاد آجاتا ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے: احسن اقبال

    جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوری قیادت کی کردار کشی کی جاتی ہے تاکہ کریڈٹ ملے جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں جمہویت کی گاڑی کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی، سیاسی جھٹکوں کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر رہے ہیں۔

    عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو اور سرمایہ کاری 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، پلاننگ کمیشن نے 700 ارب روپے کی بچت کی اسی دوران ایک ہزار 650 کلو میٹر موٹروے بنانے کے منصوبے شروع کیے، دو سال بعد موٹر وے کا نیٹ روک 2200 کلو میٹر تک پہنچ جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک کے باقی منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے، کئی منصوبے ابھی پائپ لائن میں ہیں، جتنی پاکستان کو چین کی ضرورت ہے اُتنی ہی چین کو پاکستان کی، لیکن سی پیک کے حوالے سے صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔

    ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کر رہے ہیں، پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرنے کا جواز نہیں ہم نے تو تمام دہشت گرد گروپوں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں، جن دہشت گردوں نے ملک کو یر غمال بنایا تھا وہ بھاگ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ہوگئے عام انتخابات بھی بروقت ہوں گے، ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک فرد کے خلاف فیصلہ دینے کے ساتھ سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، ملک کی سب سے بڑی عدالت کو فیصلہ دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر کیا اثر پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی نقصان پہنچایا گیا، پارٹی کو سینیٹ انتخابات سے محروم رکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔

    ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

    انہوں نے کہاکہ کچھ حلقوں نے سینیٹ الیکشن کے بارے میں ابہام پیدا کر رکھا تھا، چند سیاست دانوں کی تھیوریاں ایک ایک کر کے ناکام ہو رہی ہیں، اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے عوام کا شعور اب بالغ ہوچکا ہے، ایک ریڑھی والا بھی سیاسی معاملات پر اتنا علم رکھتا ہے جتنا کوئی دانشور۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے تمام فیصلوں کو کالعدم کیا گیا، انہیں بطور پارٹی صدر کام کرنے سے بھی روک دیا، ایک شخص کے خلاف فیصلہ دے کر (ن) لیگ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ملک کے عوام کا شعور اب بالغ ہوچکا ہے،آج پاکستانی عدلیہ پر عالمی میڈیا جو کچھ لکھ رہا ہے اس پر دل خون کے آنسوں روتا ہے۔

    سی پیک پراجیکٹس پرکام کرنے والے چینی ہمارے مہمان ہیں‘ احسن اقبال

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ڈوگر صاحب کے خلاف پہلے فیصلہ آیا بعد ازاں ان کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا، کیا فیصلہ کاغذات نامزدگی سے ایک دن پہلے نہیں کیا جاسکتا تھا؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب کے ممبربن گئے، تقریب میں‌ ایک نوجوان نے ن لیگ کے سینئر رہنما پر جوتا پھینک دیا.

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے دوران ایک شخص نے وفاقی وزیر پر جوتا پھینکا. جوتا ان کے ہاتھ پر لگا.

    یہ واقعہ تب پیش آیا، جب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے. جوتا پھینکنے والے نوجوان بلال حارث کو پولیس نے حراست میں لے لیا. البتہ وزیر داخلہ کے کہنے پرنوجوا ن کورہا کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد احسن اقبال نے ٹویٹ‌ کیا، جس میں‌ انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ مخالفین کی شرارت تھی، البتہ تقریب پرسکون رہی. تقریب میں کوئی رخنہ نہیں پڑا، میں نےتقریر مکمل کی.

    اپوزیشن کا ردعمل

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک صورتحال ہے، رویہ کسی طور مناسب نہیں. ایسے رویے کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی، البتہ عوام کے اندر ن لیگ کے خلاف غم وغصہ ہے، جس ترقی سے عوام کاپیٹ نہ بھرے، وہ ترقی نہیں ہوتی.

    پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن سال کی پانچ سالہ کارکردگی پرعوام غصے میں ہیں۔ ن لیگی وزرا اپنی حرکتوں کی وجہ سےاس مقام پر پہنچے. انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ غیرمقبول ہوجائیں تو پبلک میں جانا رسک ہے.


    شیخ رشید کی لاہور آمد، کسی نے ان پرجوتا اچھال دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصلوں سے ہماری سیاسی مقبولیت بڑھ رہی ہے، کہہ سکتاہوں تھینک یوسپریم کورٹ ،احسن اقبال

    فیصلوں سے ہماری سیاسی مقبولیت بڑھ رہی ہے، کہہ سکتاہوں تھینک یوسپریم کورٹ ،احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال ملک میں سیاسی استحکام پربھی سرجیکل اسٹرائیکس کی جارہی ہیں، فیصلوں سے سیاسی مقبولیت بڑھ رہی ہے، کہہ سکتاہوں تھینک یوسپریم کورٹ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے، جہاں نوجوانوں کی اکثریت ہے، دنیا کا نوجوانوں کا80 فیصد حصہ ترقی پذیر ممالک میں ہے، ترقی پذیرممالک میں نوجوان افرادی قوت ترقی میں شامل ہے، نوجوانوں کےساتھ ان کی ضروریات بھی زندگی میں بڑی ہوتی ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہرایک کوبنیادی ضروریات اور ترقی کےمواقع چاہتےہیں، اگر ترقی کےمواقع نہیں ملیں تو نوجوان بددلی کاشکارہوں گے، نوجوانوں کوترقی دینے کے لیے ایک طریقہ کارکی ضرورت ہے، جہاں 18سے20گھنٹےبجلی نہ وہاں ترقی کےمواقع ختم ہوجاتےہیں، بجلی کےنہ ہونےنےہمارےبنیادی ڈھانچے کی ترقی کاعمل متاثرکیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو دہشتگردی کا جن بے قابو ہوچکا تھا، جس دن اموات سنگل ڈیجیٹ میں ہوتیں اچھا دن تصورکیا جاتا تھا، پانی کے منصوبوں کی دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی، افغانستان کیلئے نیٹو رسد لے جانے ٹرکوں نے سڑکیں تباہ کردیں۔

    انکا کہنا تھا کہ 1965کی جنگ کے بعد ہماری معاشی ترقی کی رفتاررک گئی، ہم 1960کی ترقی کی رفتارکوبرقرارنہ رکھ پائے، 90کی دہائی میں معاشی اصلاحات سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوئیں، 90میں کی گئی معاشی اصلاحات کوبھارت اوربنگلہ دیش نے اپنالیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کا فرض ہے کسی کوبھی سیاسی استحکام سےنہ کھیلنےدیں، معاشی جنگ میں شکست ہوئی تومستقبل میں مشکلات ہی مشکلات ہونگی، 35 سال میں آمروں نے یقین دلایا،  ملک میں ہر کوئی چورہے، ہم نےاس چیزکوتسلیم کرلیا،لوگوں نےاسےمان لیا، ڈپریشن والاہراچھی چیزکوبھی بری نظر سے دیکھتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا سے معاشی ترقی میں مقابلہ کرناہے،دھرنوں ، فسادمیں نہیں ، ہمیں اپنےملک کی اچھی خبروں کونمایاں کرناہے، ہمیں اپنےملک کے لیے مثبت بیانیے کو داخل کرنا ہے، پاکستان سے متعلق اچھی خبریں عالمی میڈیامیں چھپ رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کبھی دہشت گردوں نےملک کوآگے لگایا ہوا تھا، آج ملک نےدہشت گردوں کوآگےلگایاہواہے، کبھی دہشت گردی روز ہوتی تھی، اب ہفتوں،مہینوں میں ہوتی ہے، پاکستان میں بھی آدھا گلاس خالی اور آدھا بھرا ہواہے، ہمیشہ آدھا گلاس خالی دیکھنے والا پریشان ہی رہے گا۔


    مزید پڑھیں :  عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے، احسن اقبال


    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب آنے والاسال گزشتہ سے بہتر ہو تو وہ ترقی پر گامزن ہے، آج کوئی یہ نہیں کہہ سکتاکہ ہم بہتر نہیں ، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ  2017 کا سال 2018سے بہترتھا، ملک کو دنیا کی  25بہترین معیشتوں میں شامل کریں گے، اگراسی رفتارسےترقی جاری رہی تو20بہترین معیشتوں میں بھی شامل ہوں گے، ہمیں اس سفر کو بغیر رکے جاری رکھنا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ قدرت نے ترقی کے لیے اقتصادی راہداری کی شکل میں بونس دیا، یہ ہمارےلیےکرکٹ کی نہیں فٹ بال کی گیندکاکیچ ہے، برےحالات میں چین نےاربوں ڈالرکی پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کی، اقتصادی راہداری سے ملک کے اندرانقلاب کی بنیاد رکھی گئی ہے، تھرمیں کوئلےکی قوت کسی طور سعودی عرب کےتیل سےکم نہیں، اس سے بجلی پیدا کی جائے تو400سال تک بجلی پیدا کرسکتےہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ آئندہ چند سال میں خطےکی مصروف ترین بندرگاہ بن چکی ہوگی، سلامتی اورتوانائی کے چیلنجز کے قابو پر پالیا،اقتصادی راہداری شروع کی، ہم پاکستان کےترقی کے لیے ٹیک آف کو کریش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہمارے لیے انتہا پسندی اور دہشت گردی بہت بڑے خطرے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سب پاکستانی کسی مذہب یانسل سےہوں ایک خاندان کی طرح ہیں، پاکستان ہرایک رہنےوالےکےلیےجنت ہونی چاہیے، ضروری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرائیں، عمل نہ کرانے کا فائدہ غیرملکی دشمن قوتیں اٹھاسکتی ہیں، منی لانڈرنگ کےخلاف بہت اقدامات کیے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے پاناماکیس کوسیاست کاذریعہ بنایا، ہمیں اپنی سیاست سےمقدمےنہیں بنانےچاہییں، افغانستان سےمتعلق ہمیں امریکا کےدباؤکا سامنا ہے، الیکشن کا سال ہے ہر سیاسی جماعت نےعوام کے پاس جانا ہے، اس وقت سیاسی جماعتوں میں اختلاف ہونا انہونی بات نہیں، جمہوری عمل کمزورہونے سے نقصان سب کا ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمیں پیش نظررکھناچاہیےکہ پارلیمنٹ ہی بڑاادارہ ہے، پارلیمنٹ ہی سپریم کورٹ کےججوں کی تعداداورمراعات کاتعین کرتی ہے، پارلیمنٹ کے بطن سے ہی آئین پیداہوتاہے، پارلیمنٹ کے بطن سے ہی تمام ادارے بھی پیدا ہوتے ہیں، چند سوافراد کا نہیں، پارلیمنٹ 20کروڑ عوام اور جمہور کا ادارہ ہے، ملک کو انتشار کی طرف لے جانا کوئی عقلمندی نہیں ہوگی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام پربھی سرجیکل اسٹرائیکس کی جارہی ہیں، اقدامات سےتاثرابھررہاہےکہ سیاست میں ٹارگٹ کلنگ شروع ہوگئی ہے، سیاست دان اب پرائمری اسکول میں نہیں ،پی ایچ ڈی کرلی ہے، فیصلوں سے ہماری سیاسی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے، فیصلوں سےسیاسی مقبولیت بڑھ رہی ہے، کہہ سکتاہوں تھینک یوسپریم کورٹ‌‌۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے، احسن اقبال

    عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے، احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے، نواز شریف اب بھی مسلم لیگ کےقائد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ صوفی کانفرنس کی اختتامی نسشت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ تصادم کی بجائے امن اور ہم آہنگی عالمی امن کیلئے ضروری ہے، ترقی کا امن سے بہت گہرا تعلق ہے، رزق بھی امن سے مشروط ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کے خلاف دشمن قوتیں متحد ہو چکی ہیں، نیب لوگوں کو بے نواز کر رہی ہے، اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیئے، نواز شریف اب بھی مسلم لیگ کے قائد ہیں، نیب بھی اپنا کام صحیح انداز سے نہیں کر رہا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں امن نہ ہو، پہلے نیب لوگوں کو با مشرف کرتی ہے، اب بے نواز کر رہی ہے، پارلیمنٹ اور انتظامیہ پر سرجیکل سٹرائیکس کی جا رہی ہیں۔


    مزید پڑھیں : ملکی ترقی اور سی پیک کی ناکامی کیلئےدشمن ایجنسیاں کام کررہی ہیں،احسن اقبال


    انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نئے صدر کا اعلان ہو گا، عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے۔

    اس سے قبل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ احتساب سےکوئی بھی خوفزدہ نہیں، ٹارگٹ کلنگ کی اجازت نہیں دی جائےگی، نیب نے لوگوں کو’بامشرف‘ بنانے کا کام کیا اب بے نواز بنا رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔