Tag: احسن اقبال

  • احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین کے عالمی مکالمے میں شاندار جیت

    احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین کے عالمی مکالمے میں شاندار جیت

    منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے بین الاقوامی شہرت کی آکسفورڈ یونین کے مکالمے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

     پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے آکسفورڈ یونین مکالمے میں فتح حاصل کرلی، انہوں نے اس وقت ملک کا نام سربلند کردیا، وفاقی وزیر نے لبرل جمہوریت کے عالمی جواب میں ناکامی کے خلاف زوردار دلائل دیکر 145 کے مقابلے 80 ووٹ حاصل کئے اور انہیں فاتح قرار دیا۔

    احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر مکالمے میں شرکت کی، انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق عالمی انصاف کے لیے مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔

    احسن اقابل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین دونوں خطے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی طاقتیں خود کو انسانی حقوق کا چیمپئن کہتی ہیں لیکن مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لبرل جمہوریت واقعی انصاف کا نظام ہوتا تو آج مسئلہ کشمیر، فلسطین حل ہوچکا ہوتا، دوسری جنگ عظیم کے بعد ایک عالمی نظام بنایا گیا تھا وہ درحقیقت عالمی جنوب کو بااختیار بنانے کیلئے نہیں اسے کنٹرول کرنےکیلئے تھا۔

    احسن اقبال نے اپنے مکالمے میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد پیدا صورتحال کا حوالہ دیا اور کہا کہ کہا گیا تھا لبرل جمہوریت کی فتح ہو گئی، اب دنیا میں آزادی وترقی کا دور شروع ہوگا، حقیقت اس کے برعکس نکلی، عالمی جنوب میں سیاسی عدم استحکام بڑھا، معیشتیں زوال پذیر ہوئیں اور طاقتور ممالک نے ترقی پذیر اقوام کو قرضوں میں جکڑ دیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں 80 فیصد کاربن کے اخراج کے ذمہ دار ترقی یافتہ ممالک ہیں لیکن اس کے اثرات غریب ممالک بھگت رہے ہیں، پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ رکھتا ہے لیکن پاکستان 2022 میں شدید ترین سیلاب کی زد میں آیا جس سے پاکستان 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عالمی برادری نے مددکے بجائے قرضوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی بات کی، یہ کوئی جمہوریت یا انصاف نہیں بلکہ طاقتور ممالک کا ایک نظام ہے، یہ نظام دنیا میں استحصالی نظام کو مزید فروغ  دے رہا ہے۔

  • ہم نے جیلوں سے چیخیں نہیں ماریں، احسن اقبال

    ہم نے جیلوں سے چیخیں نہیں ماریں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم بھی جیل گئے لیکن ہم نے وہاں سے چیخیں نہیں ماریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی جیل گئے تھے لیکن ہم نے وہاں سے چیخیں نہیں ماریں، لیکن ان کی روز جیلوں سے چیخوں کی آوازیں آتی ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ایک شخص نے مجھے جھوٹے کیس میں جیل میں ڈالا تھا۔ مجھے تو عدالت نے باعزت بری کر دیا لیکن وہ شخص آج مکافات عمل کا شکار ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ان لوگوں کے چہرے پہچانیں۔ 4 سال ان کی حکومت رہی اور عثمان بزدار وزیر اعلیٰ رہا مگر اس دور میں ترقی کا ایک منصوبہ شروع نہ ہوا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں ترقی کا سفر پڑھایا ہے۔ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے اور اڑان پاکستان پروگرام پاکستان کی ترقی کا سفر ہے، جو شروع ہو گیا ہے۔ اس منصوبے سے غربت اور بے روزگاری ختم کرینگے۔ مضبوط معیشت ہوگی تو عوام بھی خوشحال ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ہی مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کے بجائے تعلیم یافتہ بنانا ہے۔ انہیں بہترین تعلیم اور کمپیوٹر دیں گے۔ نوجوانوں کو بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ضرور ادا کرنا ہوگا۔

  • ’’ہم نے آبادی بڑھانے کے لیے بریک سے پاؤں ہٹا کر ایکسی لیٹر پر رکھ دیا ہے‘‘

    ’’ہم نے آبادی بڑھانے کے لیے بریک سے پاؤں ہٹا کر ایکسی لیٹر پر رکھ دیا ہے‘‘

    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں تشویش ناک رفتار سے بڑھتی آبادی کی صورت حال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم نے آبادی بڑھانے کے لیے بریک سے پاؤں ہٹا کر ایکسی لیٹر پر رکھ دیا ہے۔‘‘

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہم نے آبادی بڑھانے کے لیے بریک سے پاؤں ہٹا کر ایکسی لیٹر پر رکھ دیا ہے، ہم دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہیں، اسی رفتارسے چلتے رہے تو چند سالوں میں آبادی 40 کروڑ ہو جائے گی۔

    احسن اقبال نے کہا پاکستان دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں 1990 سے 2017 تک آبادی کا رجحان کم تھا، حالیہ مردم شماری میں آبادی 2.4 سے بڑھ کر 2.55 فی صد ہو گئی ہے، اگلے 25 سالوں میں ہماری آبادی 35 سے 40 کروڑ کے لگ بھگ ہو جائے گی، آبادی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث وسائل کم ہو رہے ہیں، ہماری زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور شہروں پر دباؤ ہے۔

    انھوں نے کہا اس سب کے پس منظر میں انفرااسٹرکچر کی ضروریات بڑھ گئی ہیں اور وسائل کی فراہمی کم ہو گئی ہے، 2013 میں وفاقی حکومت کا ترقیاتی بجٹ 340 ارب تھا، ہم 1000 ارب پر چھوڑ کر گئے، 2022 میں ساڑھے 7 ارب ہو گیا، ایک طرف آبادی کا دباؤ ہے تو دوسری طرف وسائل کا سکڑنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں تبدیلی آئی ہے، ہم راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کے جو معاشی مسائل تھے مہنگائی 38 فی صد سے کم ہو کر 4.7 فی صد پر آ گئی ہے، پاکستان میں اسی طرح مل کر کوشش کریں گے تو صورت حال بدل جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی میں ملکوں کی خود مختاری کا دارومدار اس پر ہے کہ کس ملک کی معشیت کتنی مضبوط ہے، بیسیویں صدی سیاسی نظریاتی کی صدی تھی، اکیسویں صدی میں دنیا کی درجہ بندی نظریات پر نہیں جی ڈی پی اور فی کس آمدنی پر ہے، اسی پر جی سیون اور جی 20 کلب بنتا ہے۔

  • ’سیاست کے بجائے ریاست بچانے والا چورن عوام نے 8 فروری کو منہ پر مارا‘

    ’سیاست کے بجائے ریاست بچانے والا چورن عوام نے 8 فروری کو منہ پر مارا‘

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل آگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ درباریوں کے دعوؤں کو کتنی سنجیدگی سے لیا جاسکتا ہے، حکومت  نے معیشت کے ساتھ آئین، جمہوریت کو بھی تباہی کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سیاست کے بجائے ریاست بچانے والا چورن عوام نے 8 فروری کو منہ پر مارا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے باوجود پی ٹی آئی دور میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی تھی، پی ٹی آئی دور میں ڈالر اور تیل آج سے آدھی قیمت میں دستیاب تھے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود بجلی، گیس آج سے کئی گنا سستے تھے، سی پیک کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے والا جانتا ہے سب سے زیادہ کام پی ٹی آئی دور میں ہوا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اناڑی شخص نے ملکی ترقی کو روکا، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کو بدنام کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت فسادیوں، انتشاریوں اور ملک دشمنوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، اس جماعت نے پاکستان میں تقسیم کی سیاست کی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے دھرنے میں جدید اسلحہ سے لیس دہشتگردوں کو لایا گیا، احسن اقبال

    پی ٹی آئی کے دھرنے میں جدید اسلحہ سے لیس دہشتگردوں کو لایا گیا، احسن اقبال

    ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں جدید اسلحہ سے لیس دہشتگردوں کو لایا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی نہیں ہیں بلکہ ان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لندن میں ضبط شدہ رقم کو وائٹ منی میں تبدیل کیا اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے تھے اور اب بھی ان کے وکلا ٹرائل میں تاخیری حربے اپنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 9 مئی کو بھی پی ٹی آئی نے فوجی املاک پر حملے کیے۔ اسی پارٹی نے ایس سی او کانفرنس کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی اور اب بھی کے پی حکومت کی ایما پر پی ٹی آئی کے لوگ تیاری کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کیلیے آئے تھے۔ ان کے کارکنوں نے رینجرز اور پولیس اہلکار کو شہید کیا۔ ان کا صرف یہ مطالبہ ہے کہ حکومت ان کی پارٹی کے قائد کو رہا کر دے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں فساد برپا کرنےکی کوشش کی۔ جدید اسلحہ سے لیس شرپسندوں کو دھرنا دینے کے لیے لایا گیا۔ پُر تشدد احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کیے گئے اور یہ احتجاج عمران خان کے مقدمات کے ٹرائل سے فرار کی کوشش ہے۔ یہ پر تشدد احتجاج کے ذریعے حکومت پر این آر او کیلیے دباؤ ڈالنا چاہتے تھے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے ہی 2014 میں بھی پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا تھا، لیکن یہ کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

  • احسن اقبال کا پی ٹی آئی اراکین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ

    احسن اقبال کا پی ٹی آئی اراکین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو 2014 کا کھیل دوبارہ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بڑی محنت سے معیشت کو اس مقام تک پہنچایا ہے اب خراب نہیں ہونے دیں گے، احتجاج کرنے والے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو سی پیک کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی منفی سیاست اب مزید نہیں چلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کا پی ٹی آئی کا احتجاج مایوسی کا واضح ثبوت ہے، عوام ان کے انتشار اور خلفشار کو دیکھنا نہیں چاہتے، ملک کی معیشت مستحکم اور بحال ہو رہی ہے، جوں جوں معیشت بحال ہو رہی ہے پی ٹی آئی کی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی حالیہ تمام احتجاجی کال پر عوام نے لبیک نہیں کہا، عوام کے مسترد کرنے پر پی ٹی آئی نے سرکاری بندے لا کر چڑھائی کی، پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی احتجاج کال بری طرح ناکام ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے اسمبلیوں کا حلف لیا، انہوں نے صدر اور وزیر اعظم کے الیکشن میں حصہ لیا اور ووٹ دیے، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ہر مہینے ٹی اے ڈی اے لے رہے ہیں۔

    ’ان کو چاہیے کہ سڑکوں پر نہیں بلکہ اسمبلیوں میں احتجاج کرے۔ اگر انہوں نے سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دے۔ یہ اسمبلیاں بھی نہیں چھوڑتے، ٹی اے ڈی اے بھی نہیں چھوڑتے۔‘

  • پاکستان میں  اسموگ سے  ڈھائی لاکھ  قبل ازوقت اموات کا خطرہ: احسن اقبال نے خبردار کردیا

    پاکستان میں اسموگ سے ڈھائی لاکھ قبل ازوقت اموات کا خطرہ: احسن اقبال نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیراحسن اقبال خبردار کیا ہے اسموگ سے قبل ازوقت ڈھائی لاکھ اموات کا خطرہ ہے، تمام وسائل جھونک کر اسموگ کی آفت کو ٹالنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت جڑواں شہروں میں اسموگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کو اسموگ سے بچانے کے لیے پالیسیوں اور اقدامات پر غور کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسموگ ہمارے طرز عمل کا نتیجہ ہے، اسے ایمرجنسی کے طور پر لینا ہوگا اور تمام اداروں کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام وسائل جھونک کر اسموگ کی آفت کو ٹالنا ہوگا، ورنہ ہمارے مستقبل کی ترقی اور قومی صحت خطرے میں پڑ جائے گی۔

    وزیر منصوبہ بندی نے خبردار کیا اسموگ سے ڈھائی لاکھ قبل ازوقت اموات اور تقریبا نو فیصد جی ڈی پی متاثر ہو سکتی ہے، یہ سب ہماری لاپرواہی کا کیا دھرا ہے، پڑوسی ملک کا کردار صرف تیس فیصد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسموگ ایک بہت بڑی انسانی اور معاشی ایمرجنسی ہے، اسموگ ایمرجنسی ہمارے طرز زندگی اور غیرذمہ داری کی وجہ سے ہے، اس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی آلودگی، گاڑیوں کا دھواں، فصلوں کا جلانا اور شہری ترقی اسموگ کے اسباب ہیں، اسموگ نے صحت اور زندگی کے معمولات پر منفی اثرات ڈالے ہیں، بر وقت اقدامات نہ کیے تو مستقبل میں سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔

  • پی ڈبلیو ڈی ختم ہونے پر شہری سندھ میں وفاقی منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟ فیصلہ نہیں ہو سکا

    پی ڈبلیو ڈی ختم ہونے پر شہری سندھ میں وفاقی منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟ فیصلہ نہیں ہو سکا

    کراچی: شہری سندھ میں وفاقی منصوبوں کی تکمیل کا راستہ کیا ہوگا؟ ایم کیو ایم ن لیگی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ختم ہونے پر اب شہری سندھ میں وفاقی منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟ فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    وفاق کے ماتحت سندھ میں چلنے والے منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کی فراہمی کے طریقہ کار کے سلسلے میں ایم کیو ایم وفد اور وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ ختم ہونے کے بعد منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بات کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کے ذریعے یا پھر وزارت ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ میں پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ بنانے کی تجویز زیر غور آئی۔

    ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ کسی محکمے کے بند ہونے سے شہری سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد کے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں کراچی کے لیے پانی کے اضافی منصوبے پر ایم کیو ایم وفد اور وزیر پلاننگ احسن اقبال کی اگلے ہفتے ملاقات شیڈول ہو گئی ہے۔

    وزارت پلاننگ کی جانب سے اگلی ملاقات میں ایم کیو ایم وفد کو 26 کڑور گیلن اضافی پانی کے کے فور منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

    احسن اقبال کے ساتھ ملاقات میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکجز ایم کیو ایم کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو پورا ہونے جا رہا ہے۔

  • ’وزیر اعظم جلد قوم کے سامنے معاشی بحالی کا منصوبہ رکھیں گے‘

    ’وزیر اعظم جلد قوم کے سامنے معاشی بحالی کا منصوبہ رکھیں گے‘

    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد قوم کے سامنے معشی بحالی کا منصوبہ رکھیں گے۔

    احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلیے کوشاں ہیں، ملکی مسائل کے حل کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستانیوں نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیک نیوز آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، نفرت اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے، آج انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ 14 اگست سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو امید اور خوشیاں دینے کا ٹاسک دیتے ہوئے وزارتوں اور محکموں میں امید افزا اقدامات کی حکمت عملی کی ہدایت کی تھی۔

    حکومتی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام کیلیے نئی حکمت عملی تیار کر لی جس میں معاشی پلان کے تحت معاشی شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی اور مالیاتی خسارہ کم کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کیلیے برطانوی معیشت دان کی نگرانی میں 5 سالہ پلان تیار کر لیا گیا جو 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا تھا کہ سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے جبکہ اصلاحات سے برآمدات سال 2028 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کی تجویز اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ ترجیح قرار دی گئی ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اصلاحات پر کامیاب عملدرآمد سے سالانہ روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا، مجوزہ پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

    پلان میں چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دوست ملک کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش بھی شامل ہے۔

    ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کیلیے سیاسی استحکام ضروری قرار دیا گیا ہے۔

  • ‘کسی شخص یا جتھے کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ قتل کے فتوے جاری کرے’

    ‘کسی شخص یا جتھے کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ قتل کے فتوے جاری کرے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی شخص یا جتھےکو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ قتل کے فتوے جاری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کیا کہ چیف جسٹس پاکستان عدلیہ کےسربراہ اور عدلیہ ریاست کابنیادی ستون ہے اور ریاستی ستون کےسربراہ کیخلاف کسی شخص کابرملااعلان آئین سے بغاوت ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ وہ طبقہ ہےجسے2017،18میں سیاسی ایجنڈےکےتحت کھڑاکیاگیاتھا، ہم سب مسلمان ہیں اورعقیدہ ختم نبوتﷺ اس کی بنیادہ ے، کسی ایمان کا فیصلہ انسانوں نےنہیں کرنابلکہ خدانےروزقیامت کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین،قانون اورعدلیہ موجودہے، کسی شخص کایاجتھےکواجازت نہیں دی جاسکتی کہ قتل کےفتوےجاری کرے، ریاست میں سزاورجزاکااختیارصرف عدالت کےپاس ہوتاہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پیغام پاکستان کی صورت میں جیدعلماکافتویٰ موجودہے، دہشت گردی،خودکش حملے اور فتوے بازی کااسلام سےکوئی تعلق نہیں، ایک انسان کوقتل کرناانسانیت کےقتل کی مترادف ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ یہاں گلی گلی محلےمحلےمذہب کانام استعمال کرکےلوگوں کواشتعال دلایاگیا، سیالکوٹ میں سری لنکاکےشہری کوہلاک کیا گیااس پرقوم کوشرمندگی کاسامناکرناپڑا، ایسےہی ملک کےدیگرحصوں میں ہیجان پیداکرکےاپنی سیاست کیلئےاشتعال دلایاجاتاہے، ہمارا ہمسایہ ملک جہاں مسلمانوں کوزندہ جلایاجاتاہےدنیاان کو چھوڑ کر ہمارا مذاق اڑاتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ کسی شخص کو،کسی جتھےیاگروہ کوحق حاصل نہیں کہ کسی کےایمان کافیصلہ کرے، چیف جسٹس کوقتل کی دھمکیاں دینےکی مذمت کرتےہیں، دھمکیاں دینےوالےشخص کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ میرےاوپربھی گولی چلائی گئی،خواجہ آصف پرسیاہی پھینک دی گئی تھی، سیاسی ایجنڈے کیلئے مذہب کااستعمال کر کے ہمیں ٹارگٹ کیاگیاتھا، اب وقت آگیاہےکہ دین اسلام کےرحمت کے چہرےکو دنیا کے سامنےپیش کریں اور سیاست چمکانےکیلئےمذہب کا استعمال کرنےوالوں کی سرکوبی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام پُرفریب نعروں سےدوررہیں اورلڑانےوالوں سےپرہیزکریں، غزہ کودیکھ لیں وہاں کیاکچھ ہورہا ہے، کسی مسلک کی تفریق نہیں کی جارہی، اس وقت ہم مسلمانوں کواتحادکی ضرورت ہے،انتشارکی نہیں، لیکن بد نصیبی ہےمذہب کانام استعمال کر کے فساد پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیاکوئی ٹھیکیداربن سکتاہےجودوسروں کےایمان کافیصلہ کرے، اس قسم کےلوگوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آگیاہے، لوگوں کےایمان پرفتوےجاری کرنےوالاکسی سےمخلص نہیں، علماآگےبڑھیں اور قوم کی رہنمائی کریں۔

    احسن اقبال نے درخواست کی علماآگےبڑھیں اورقوم کی رہنمائی کریں، مذہب کےنام پرانتشارکےبیج بونےوالوں سے نجات حاصل کرنی ہے، قانون موجود ہے کسی جتھے کے پاس کسی کیخلاف فتوےجاری کرنےکاحق نہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن آج دنیاکیلئےنمبرایک چیلنج بن چکی ہے، مس انفارمیشن کے ذریعے ممالک میں انتشاراورجنگ کرائی جاسکتی ہے، مس انفارمیشن کےذریعےکسی ملک میں فساد پیدا کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے تدارک کیلئےاقدامات کرناہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ دنیابھرمیں ایک جماعت کاسوشل میڈیاگروپ ہمارےاداروں کیخلاف مہم چلاتاہے، ایسےلوگوں کیخلاف نوٹس نہیں لیں گےتویہ اداروں کوکھوکھلاکردیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیض آباددھرنےکےوقت ٹی ایل پی اورپی ٹی آئی ہمارےخلاف کھڑےتھے،انہوں نے لوگوں کو اکسا کر ہمارے گھروں پرحملےکرائے،حکومت کوگھربھیجا، منتخب وزیراعظم کونااہل کرکے گھر بھیجا گیا اورسی پیک کوبحران کوطرف دھکیلاگیا۔

    انھوں نے بتایا کہ چین نےپھرکہاہےکہ ہم مددکیلئےتیارہیں سی پیک منصوبہ پھرشروع ہونےلگاہے، سی پیک دوبارہ شروع ہونےلگاہےتویہ انتشاری ٹولہ پھرانتشارپرآگیاہے، یہ انتشاری ٹولہ ایک مرتبہ پھرسازشوں میں مصروف ہوگیا ہے، جوبھی ملک میں عدم استحکام پھیلائےگاان کیخلاف زیروٹالرنس ہوگی۔