Tag: احسن اقبال

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں: وزیر داخلہ

    دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں۔ ہمارا بجٹ متاثر ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی متاثر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات ہم خود اٹھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا بجٹ متاثر ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوگی۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی ایل او سی، سیز فائر کی خلاف ورزیاں بزدلانہ اقدام ہیں۔ بھارت بزدلانہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

    گفتگو میں احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد بھی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، احسن اقبال

    شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، احسن اقبال

    لاہور/ نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، پوری دنیامیں کہا گیا یہ فیصلہ زیادتی ہے، فیصلوں پر تنقید کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے زیر اہتمام سیمینار سے اظہار خیال اور نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عوام جان چکے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف انصاف پر مبنی کارروائی نہیں ہوئی، پوری دنیامیں کہاگیایہ فیصلہ زیادتی ہے، احتساب عدالت سےفیصلہ کروانااسی سکرپٹ کا حصہ ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا، اب فیصلے کے میرٹ پر بات کی جاسکتی ہے۔

    ماضی میں دیکھا جائے تو ذوالفقار بھٹو اور جسٹس منیر کیس کے فیصلوں پر بھی عمل ہوا لیکن انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔ ہم سپریم کورٹ یا ججز پر تنقید نہیں کرتے لیکن فیصلوں پر تنقید کرنا تو ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام با شعور ہوچکےہیں، اگرکوئی یہ سمجھتا ہے کہ دباؤ ڈال کر ہمیں جھکالے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پابندیوں سےدہشتگردی کے خلاف جنگ متاثرہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ٹیک اوور پوزیشن میں ہے لیکن ملک کوسیاسی عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سی پیک فٹ بال کی مانند کیچ ہے، امکان نہیں ڈراپ ہو جائے، احسن اقبال

    سی پیک فٹ بال کی مانند کیچ ہے، امکان نہیں ڈراپ ہو جائے، احسن اقبال

    لاہور : وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایوب، مشرف اور ضیاالحق کے دور میں مصنوعی خوشحالی پیدا کی گئی تو معیشت تباہ ہو گئی، سی پیک فٹ بال کی مانند کیچ ہے، امکان نہیں ڈراپ ہو جائے اگر یہ بھی ڈراپ ہو جائے تو کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فٹ بال کی مانند کیچ ہے، امکان نہیں ڈراپ ہو جائے، اگر یہ بھی ڈراپ ہو جائے تو کوئی پرسان حال نہ ہو گا، ہم نے ماضی میں بہت مواقع ضائع کئے، تیسری بار موقع ملا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیک آف لیا تو 65 جنگ نے معاشی طور پر زمین بوس کر دیا، نواز شریف کے پہلے دور میں سات فیصد گروتھ ریٹ حاصل کیا تو دو سالوں میں حکومت لپیٹ دی گئی۔ ایوب، مشرف اور ضیاالحق کے دور میں مصنوعی خوشحالی پیدا کی گئی جب جیو اسٹریٹیجک تھیٹر استعمال کیا تو معیشت تباہ ہو گئی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 99 اور9/11 کے بعد ڈالرز ضائع کئے،2013 میں ہمیں دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کہا گیا۔ ایک خطرناک سے پرامن اور محفوظ ملک بنایا، اسے تبدیلی کہیں گے جو آ چکی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ 66 سال سیاسی نظریات کا پیچھا کرتے ضائع کئے جیو پولیٹکس کا شکار ہوئے، بیسویں صدی نظریات اور اکیس ویں صدی معاشی اقتصادی نظریات کی صدی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش ہوئی توجواب دیں گے‘ احسن اقبال


    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈصفدر کانام ای سی ایل میں ڈالنےکا فیصلہ میرٹ پرکریں گے،ای سی ایل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی کےلوگوں نےای سی ایل سےفائدہ اٹھایا، ہم نے پیپلزپارٹی کے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ کہا جارہا تھا سینیٹ الیکشن نہیں ہوں گےلیکن ہونےجارہےہیں، عام انتخابات بھی اپنے وقت پرہی ہوں گے، عبوری سیٹ اپ 60روزسےزائدہوگاتوخدشات بڑھیں گے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اورعمران خان برانڈعوام نےمستردکردیاہے، پاکستان کےعوام صرف ترقی کےبرانڈ کوسپورٹ کرتی ہے، عوام چاہتےہیں کہ ترقی کی پالیسیوں کوجاری رکھاجائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی واچ لسٹ میں پاکستان کانام ڈالناسیاسی عمل ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ امریکااوربرطانیہ نہیں ہمارےلیےہے، آنےوالی نسلوں کوپرامن پاکستان دےکرجاناچاہتےہیں، ہماری قربانیوں کوعالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کواین ایف سی میں حق دینا چاہیے، وفاق بہت قربانی دےچکاہےاب صوبوں کوبھی دل بڑاکرناہوگا، صوبے بجٹ کا کچھ حصہ آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کے لئے نکالیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لودھراں میں ووٹرزنےاپنافیصلہ سنا دیا: مریم نواز کا ٹوئٹ

    لودھراں میں ووٹرزنےاپنافیصلہ سنا دیا: مریم نواز کا ٹوئٹ

    لودھراں : جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی جیت پر مریم نواز نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے فیصلہ سنا دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے ان کی طاقت بنا دی ہے، اب بھی سمجھ جاؤ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں، اسی کے حکم پر دنیا قائم ہے۔

    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے، عوام کا فیصلہ واضح ہے، ووٹ کو عزت دو اور عدل کو بحال کرو، ووٹ کی خدمت کا کارواں اپنی منزل پر ہی پہنچ کر دم لے گا، عوام کے ووٹ کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں، نظریہ نواز دلوں میں گھر کر گیا ہے، کہا تھا روک سکو تو روک لو۔

    لودھراں :40ہزار کا جرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے،علی ترین

    دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام دھرنا سیاست کو مسترد کرتی ہے، عوم ترقی اور پاکستان کو آگے بڑھانے والی سیاست کو ووٹ دیں گے۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ لے کر تحریک انصاف کی جیت لے اُڑے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے علی ترین 91 ہزار 230 ووٹ ہی لے سکے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی: احسن اقبال

    امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی: احسن اقبال

    واشنگٹن: پاکستان وزیرداخلہ احسن کا کہنا ہے کہ امن کے لئے پاکستان نے بھاری قیمت اداکی۔ پاک امریکا تعلقات کے لئے مشترکہ فریم ورک کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرخارجہ جان سیلوان سے ملاقات میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت حاصل کی گئیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی حکمت عملی پرامن، خوشحال پاکستان کے تناظر میں طے کی گئی۔ اندرونی امن کی وجہ سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے۔

    اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعاون خطے کے لئے اہم ہے۔ بعض علاقائی عناصرافغانستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

    ہمیں امداد نہیں برابری کی سطح پرعزت اور وقارچاہیے‘ احسن اقبال

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن کے لئے پاکستانی قربانیوں کے پیش نظر پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ فریم ورک کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں‌ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ہزاروں جانوں کی قربانی سے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک امریکہ تعاون خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ جان سلیوان

    پاک امریکہ تعاون خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ جان سلیوان

    واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان کا کہنا ہے کہ بعض علاقائی عناصرافغانستان میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرداخلہ احسن اقبال کی امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان سے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت حاصل کی گئیں، پاکستان نے امن حاصل کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان آئندہ نسلوں کو پرامن پاکستان دینے کے لیے پرعزم ہے، اندرونی امن سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے لیے مشترکہ فریم ورک تیارکرنے کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان کا امن پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    دوسری جانب امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان نے کہا کہ پاک امریکہ تعاون خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بعض علاقائی عناصرافغانستان میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔


    پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے‘ احسن اقبال


    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال

    نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال

    وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے الیکشن سے پہلے نواز شریف کو سزا دی جائے، یہ ن لیگ کے خلاف انتخابات سے پہلے دھاندلی ہوگی۔ نہال ہاشمی کو جیسے جیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔ نیٹو سپلائی کی وجہ سے ہماری سڑکیں تباہ ہوگئی تھیں۔ حکومت سنبھالی تو ہم نے 3 چیزوں پر بہت توجہ دی ہم نے معیشت، توانائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پورے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا گیا، اہم سپلائی روٹ بنائے۔ سنہ 2020 تک کراچی سے پشاور تک موٹر وے تعمیر ہوگی۔ کراچی سے پشاور تک موٹر وے اہم سپلائی لائن کا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ کے منصوبے مکمل کیے۔ بجلی آنے سے کارخانوں کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ رائزنگ پاکستان کے لیے ہمیں ملک میں انتشار کو روکنا ہے۔ سی پیک منصوبے ہدف سے بھی تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم بھی دنیا کی دیگر قوموں کی طرح تیز منصوبے مکمل کر سکتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ہم پالیسیوں کا تسلسل رکھیں۔ ’نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر پوری دنیا نے تحفظات کا اظہار کیا۔ فیصلے پر تحفظات سے توہین عدالت ہوتی ہے تو یہ غلط ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت توہین عدالت کے سب سے بڑے مرتکب مشرف ہیں۔ سب سے پہلےعدلیہ پرویز مشرف کے جرائم کی سزا دے۔ ’سپریم کورٹ پولیس کو کہے کہ مشرف کو جیل میں ڈالو تو پھر عدلیہ کو آزاد سمجھوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ متنازع ہوجائے تو یہ بھی ہمارا ہی نقصان ہے۔ معاشرے انصاف کے اداروں پر عدم اعتماد پر انتشار میں چلے جاتے ہیں۔ ’انصاف کے اداروں کا احترام لوگوں میں قائم رہنا چاہیئے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا تھا: احسن اقبال

    اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا تھا: احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ عوام کی گاڑی کو کوئی اناڑی کیسے منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔ اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح 6 اعشاریہ 2 سے 6 اعشاریہ 5 تک جا سکتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان جس جگہ پر کھڑا ہے اور اسے جہاں تک لے جانا ہے، اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ عوام کی گاڑی کو کوئی اناڑی کیسے منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو بدترین بحرانوں کا سامنا رہا۔ 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اور لوگ موم بتی جلانے پر مجبور تھے۔ توانائی پر سول وار کا خطرہ رہا، کراچی میں امن و امان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، بلوچستان میں قومی ترانہ پڑھنا اور قومی پرچم لہرانا ایک جرم ہو گیا تھا، لیکن اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بزنس مین کراچی چھوڑنا چاہتے تھے، رک گئے ہیں۔ اب 192 کارخانے کھل گئے ہیں۔ وہ پاکستان جہاں کوئی 10 ڈالر لگانے کے لیے تیار نہیں تھا، اب اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ جی ڈی پی کی شرح 5 کے بجائے 6 فیصد حاصل کریں گے، اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح 6 اعشاریہ 2 سے 6 اعشاریہ 5 تک جا سکتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ توانائی پیدا کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں:‌ احسن اقبال

    سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں:‌ احسن اقبال

    اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کےابتدائی منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، سی پیک منصوبوں کےتحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے سی پیک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں‌ وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی کی جانب سےبریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ اچھی رفتارسے آگے بڑھ رہا ہے، کراچی سے پشاور، پشاورسے لنڈی کوتل تک ریلوے منصوبے پراتفاق ہوا ہے، قراقرم ہائی وے کے فیز 2 پربھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

    انھوں نے سی پیک کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغر بی روٹ میں گوادرسے کوئٹہ کی سڑ ک مکمل ہوچکی ہے، ویسٹرن روٹ پر مستقبل میں سڑکوں کی توسیع بھی کی جائے گی.

    بھارت کوطرزعمل بد لنا ہوگا، مستقبل جنگ سے نہیں، امن سے وابستہ ہے: احسن اقبال

    اجلاس میں‌ اقتصادی راہداری کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا.

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل کے براہ راست اثرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہوں گے، اقتصادی راہداری کےتحت متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہیں، منصوبوں پر کام کےآغازکے موثر لئےاقدامات کئےجارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں: احسن اقبال

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں۔ ملک میں امن کی قیمت شہدا نے اپنے خون سے ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیرو ہیں۔ ملک میں امن کی قیمت شہدا نے اپنےخون سے ادا کی۔ پوری قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو اپنے حلف کی لاج رکھنی ہوگی۔ ہمیں اپنے جوانوں کی مہارت پر فخر ہے۔ ’جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ملک دہشت گردی کی وجہ سے اقتصادی بدحالی کا شکار تھا۔ موجودہ حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔