Tag: احسن اقبال

  • نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں:‌ احسن اقبال

    نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں:‌ احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم پاکستان بنے ہیں۔ عمران خان نے ہر جگہ شکست کھائی ہے۔ وہ 2018 میں پہلے سے بڑی شکست کھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے استحکام پاکستان یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کو صرف اپنی ذات سے غرض ہے۔

    مزید پڑھیں: گوادر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جارہی ہے، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالت نواز شریف کو اقتدار سے علیحدہ کرے حالانکہ انہیں سوچنا چاہیئے کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ عمران خان نے ہر جگہ شکست کھائی ہے۔

    وفاقی وزیر نے سیاسی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2018 میں پہلے سے بڑی شکست کھائیں گے۔

    ملک میں جاری پروجیکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کے منصوبوں کی نئی داستان رقم کر رہی ہے۔ اللہ کے فضل سے آج ملک میں امن آرہا ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ ماضی میں دہشت گرد ملک میں اپنا کھیل کھیلتے تھے۔

  • پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

    پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

    کراچی : پی آئی اے کی بحالی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کیلئے آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے، حکومت کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گی؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی آئی اے کے دفترکے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے پی آئی اے انتظامیہ کے بعد یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے ادارے کی موجودہ صورتحال اورمالی بحران پراطہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ پی آئی اے کو حکومت کی جانب سے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اوراپنے حالات کو بہتر بنائے۔

    حکومت آخر کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گیَ؟ بعد ازاں احسن اقبال سے ملاقات میں پی آئی اے کی یونین کے وفد کی جانب سے کمیٹی کو پی آئی اے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، وفد کے اراکین نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس پہلے 18 جہاز تھے تو ملازمین کی تنخواہیں وقت پر آجاتی تھیں اب 31 سے زائد جہاز ہوگئے ہیں تنخواہ وقت پر ادا نہیں ہوتی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس 31 جہاز ہیں تو اس کا روینیو کہاں جارہا ہے؟ اس کی کارکردگی پر کیوں توجہ نہیں دی جارہی؟ پی آئی اے کو ٹھیک کرنا ہے تو یونین اور انتظامیہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، انتظامیہ بھی توجہ دے۔

  • چار برس میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، احسن اقبال

    چار برس میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، احسن اقبال

    کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست سے لوگ تنگ آ چکے ہیں ان کی منفی طرزِ سیاست کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی بے یقینی معیشت کو متاثر کررہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ہم کرپشن فری اور اسکینڈل فری حکومت کررہے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عوام بہترین منصف ہیں اور وہ 2018 کے انتخابات میں فیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان 2013 سے بہتر ہوا ہے یا پیچھے چلا گیا ہے۔

    انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انتخابی اصلاحات پر کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کھلاڑیوں کا کام نہیں اس کے لیے جہد مسلسل اور تحمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ناکام ریاست کہنے والی مغربی دنیا بھی آج پاکستانی معیشت اور امن و امان کی صورتِ حال کو مستحکم قرار دے رہی ہے اور یہ سب میاں نواز شریف کی بردباری اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ممکن ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اب تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے اور حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ پرائیوٹ سیکٹر 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ معیشت کا دارومدار انفراسٹرکچر پر ہوتا ہے کیوں کہ تعلیم، صحت اور تجارت اسی راستے آتی ہیں جس کے لیے اب ہر صوبے میں موٹروے اور میٹرو بنائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک 66 سالوں میں 16 ہزار میگا واٹ بجلی بنی جب کہ صرف گزشتہ چار سال میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی گئی۔

  • مسلم ممالک پر پابندی پاکستان پر اثر انداز نہیں ہوگی، احسن اقبال

    مسلم ممالک پر پابندی پاکستان پر اثر انداز نہیں ہوگی، احسن اقبال

    واشنگٹن : وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہناہےکہ ٹرمپ انتظامیہ کی مسلم ممالک پر پابندی پاکستان پر اثراندازنہیں ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کےدن کےحوالےسےواشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا،جس میں پاکستانی سفیر جلیل عباسی جیلانی،وفاقی وزیراحسن اقبال ،سابق سفارت کار اور جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں نےشرکت کی۔

    پاکستانی سفیر جیلیل عباس جیلانی حاضرین کو آگاہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان نےامریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کو متعدد ڈوزئیر جمع کرائیں ہیں۔

    کشمیری رہنما اس موقع پر سوال کرتے رہے کہ آیا ان ڈوزئیرز کا کوئی فائدہ ہوا بھی یا نہیں۔جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نےکہاکہ کشمیر کے مسئلے پر جذبات سے نہیں عقلمندی سے کام لینا ہوگا۔

    پاکستانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کےدوران احسن اقبال نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئےدعوی کیا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی سے متاثر ہیں،جبکہ دہشت گردی کےخلاف کامیاب آپریشن سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

    مزید پڑھیں:کشمیر کی آزادی کو جو توجہ درکار تھی نہیں ملی، فضل الرحمان

    واضح رہےکہ گزشتہ روزمولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل حل ہونے تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیر کی آزادی کو جو توجہ درکار تھی اُس کا حق کسی نے ادا نہیں کیا۔

  • سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگئیں، احسن اقبال

    سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگئیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں اڑگئیں، حکومت دل جمعی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برئے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کا نیا ائیرپورٹ اگست تک مکمل ہوجائے گا جبکہ کچھی کنال منصوبہ بھی رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔

    پڑھیں: ’’ سی پیک کی حفاظت، چین میں تیار کیے گئے 2بحری جہاز سمندر میں اتار دیے گئے ‘‘

    انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، چین میں افرادی قوت مہنگی ہونے سے کارخانے پاکستان منتقل ہورہے ہیں جس کے باعث پاکستان میں ملازمت کے مواقع بڑی تعداد میں مہیا کیے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ بھاشا دیا میرڈیم ’سی پیک‘ میں شامل ‘‘

    واضح رہے چین کے تعاون سے پاکستان میں سی پیک منصوبہ تیار کیا گیا، جس کے تحت بلوچستان کے علاقے گوادر میں بندر گاہ کی تعمیر کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز گزشتہ سال کردیا گیا ہے اور اب وہاں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

  • اسلام آباد2 نومبرکو بند نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائیگی،احسن اقبال

    اسلام آباد2 نومبرکو بند نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائیگی،احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناہے کہ 2نومبرکو اسلام آباد بند نہیں کو البتہ تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کسی طالب علم کوسیاسی بنیاد پرلیپ ٹاپ نہیں دیے جارہے۔

    احسن اقبال کاکہناتھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ نوجوانوں کو رشوت دی جارہی ہے،لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں نوجوان لیپ ٹاپ ملنے کے بعد آئی ٹی ماہر بن چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی ملک میں اچھا کرے گا وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا،ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنےوالے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ آنا چاہیے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ہم نے حصہ لیاہے۔

    احسن اقبال نے کہاکہ میری نظر میں عمران خان(ن)لیگ کے سب سےبڑی خیرخواہ ہیں،وفاقی وزیرنے کہاکہ عام آدمی دیکھ رہا ہے 2016 کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے۔

    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی کا کہناتھاکہ2 نومبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا،تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست عوامی منشاکے خلاف ہے،عمران خان اپنی طرز سیاست سے ہمیں پے درپے کامیابیا ں دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان کی وجہ سے2018میں دوتہائی اکثریت مل جائےگی۔

  • حکومت ،عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کریں گے، احسن اقبال

    حکومت ،عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کریں گے، احسن اقبال

    کراچی: وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ کے نامزد وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے اچھی سیاسی ورکنگ رلیشن شپ قائم ہے اور ماضی میں بھی بحیثیٹ وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے پاک چائنا کوریڈور اور تھر پروجیکٹ میں وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

    این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے شعبہ جات اوریکل اور شعبہ زلزلہ پیما کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا حکومت عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کریں گے دہشتگردی ایک وائرس ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین عشروں سے پہلے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے میں وقت لگے گا جبکہ شکست کردہ عناصر آخری سانسیں لے رہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ دہشتگردی واقعات سے گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارا حوصلہ بلند ہے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھیں گے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی افراتفریح نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے متفقہ ناموں پر بھی اعتراض کردیا،انھوں نے کہا کہ عمران خان دو ہزار اٹھارہ تک انتظار کریں اور کے پی کے میں نیا پاکستان بنائیں۔

  • دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، وفاقی وزیراحسن اقبال

    دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، وفاقی وزیراحسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں کا وقت گزر چکا اب ملک ترقی کی پٹری پر چڑھ گیا ہے، دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان انجینرئنگ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ترقی سے روکنے والے اپنے مقصد کے لئے کچھ لوگوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری ترقی کی خوشیوں کو ریزہ ریزہ کرنا چاہتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں پچھلے ستر سالوں میں کسی حکومت نے بھی کوئلہ نہیں نکالا، ہماری حکومت نے کوئلہ سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے انڈسٹری چلے گی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ چند ایک سینیٹر کی جانب سے مغربی روٹ پر تنقید پر افسوس ہے اور سی پیک پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

     

  • کچھ سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر سیاست کر رہی ہیں، احسن اقبال

    کچھ سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر سیاست کر رہی ہیں، احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر سیاست کر رہی ہیں، ان کا مسئلہ آف شور نہیں، سیاسی شور کمپنیاں ہیں۔

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی شور کمپنیوں نے شور مچاتے رہنا ہے، پچھلے 67 سال میں جو کیچ ڈراپ کئے، ان کا خسارہ سی پیک کے چھکے سے پورا ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے کم تھے ، اب 21.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ 2013 سے پہلے دہشگرد ملک پر چڑھائی کر رہے تھے لیکن آپریشن ضرب عضب کے باعث چھپ رہے ہیں، حکومت مزید دو سال کام کرتی رہی تو 2018 میں مخالفین کامیابی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018.19 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

  • اقتصادی کونسل کا اجلاس غیر آئینی تھا، قائم علی شاہ

    اقتصادی کونسل کا اجلاس غیر آئینی تھا، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے بجٹ اجلاس میں شرکت اور صرف سر ہلا کر اجلاس میں پیش ہونے والے بجٹ کو منظور کیا۔

    قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہی نہیں کیونکہ وفاقی وزراء ہماری بات سنے بغیر اجلاس ختم کر کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

    قائم علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آف لائن ہوئے تو انہوں نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’ مٹینگ شروع کریں اور کچھ ہماری بات بھی سُن لیں‘‘۔

    جس کے جواب میں احسن اقبال نے وزیر اعلی سندھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ ایک ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کریں اسمبلی اجلاس کے بعد آپ سے ملاقات کریں گے‘‘۔ قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہےکہ کافی دیر بعد جب اُن کے موبائل پر کال ملائی تو اُن کا نمبر بند تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم سے وزیروں کی بے رخی کا شکوہ کیا مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ان کے رویوں سے یہ لگتا ہے کہ ’’وفاق جمہوریت نہیں چاہتا‘‘۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پورے ملک میں دو سو ایک ترقیاتی اسکیموں میں سے صرف 6 یا 7 منصوبے سندھ کو دئیے گئے ہیں۔