Tag: احسن اقبال

  • ٹاسک نامکمل: مردم شماری کی حتمی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

    ٹاسک نامکمل: مردم شماری کی حتمی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

    اسلام آباد: حکومت نے مردم شماری کی حتمی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت بروقت مردم شماری مکمل کرنےمیں ایک بارپھر ناکام ہوئی جس کے باعث پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کردی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کر دی گئی ہے اور آخری تاریخ 15مئی مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مردم شماری کو اپریل کے آغاز میں ختم ہونا تھا تاہم پہلی بار اس میں 10 اپریل، دوسری بار 15 اور تیسری بار 20 اپریل جبکہ چوتھی بار25 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت بروقت مردم شماری مکمل کرنے میں مسلسل ناکام، تاریخ میں چوتھی بار توسیع

    ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں ساتویں اورپہلی بارڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے جس پر بعض سیاسی جماعتوں اورمیڈیا کی جانب سےاعتراض کیاگیاتھا اس پر ہم نےساتھیوں کو بات چیت کی دعوت دی اور معلومات شیئرکیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ محسوس کیا گیا ہےکہ دوردرازعلاقوں میں تمام لوگوں کو شمارنہیں کیا گیا اب کچھ علاقوں میں سپارکو کی مدد سےگھروں کی نشاندہی کی جارہی ہے جس کے باعث مردم شماری کی تاریخ میں15روزمزید توسیع کی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہر فرد کی گنتی کی جانی چاہیے، ہر صورت فالٹ لائنزکو دورکریں گے،مردم شماری کا مطلب صرف نمبرزپیدا کرنانہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل شماری کےباعث ڈیٹا کا فوری جائزہ لیاجاسکتاہے، لوگوں سے بھی گزارش ہےکہ مردم شماری میں بھرپورحصہ لیں ۔

  • معیشت اور تعلیم میں اصلاحات اے آئی کے ذریعے، ٹاسک فورس تشکیل

    معیشت اور تعلیم میں اصلاحات اے آئی کے ذریعے، ٹاسک فورس تشکیل

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق ٹاسک فورس تشکیل دے دی، ٹاسک فورس معیشت، گورننس اور تعلیم میں اصلاحات متعارف کروانے کا لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے 15 رکنی قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تشکیل دے دی۔

    ٹاسک فورس میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، نجی شعبہ اور حکومتی نمائندے شامل ہیں۔

    ٹاسک فورس معیشت، گورننس اور تعلیم میں اصلاحات متعارف کروانے کا لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں مہارت آنے والے دور میں ترقی کی ضامن ہے، معیشت، گورننس اور تعلیم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے دور رس تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال، فیصلہ سازی اور 10 سالہ روڈ میپ تیار کرے گی، سنہ 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اے آئی کا قومی مرکز قائم کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کی حکومت سوچے سمجھے پلان کے تحت لائی گئی، احسن اقبال

    پی ٹی آئی کی حکومت سوچے سمجھے پلان کے تحت لائی گئی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سوچے سمجھے پلان کے تحت لائی گئی۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں سی پیک گلوبل برانڈ بن چکا تھا، پاکستان میں انرجی کا کرائسز ختم ہو چکا تھا، سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان آرہی تھی اور  لوگ امید کر رہے تھے 2018 سے 2023 تک بھی ن لیگ حکومت ہوگی۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ لیکن 2018 میں عمران خان کو ایک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کیا، عمران خان کو اپنے 4 سالہ اقتدار میں تعاون حاصل رہا ہے انہوں نے اقرار کیا کہ یہ حکومت خود نہیں چلاتے تھے انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ذبح کیا پھر سپریم کورٹ سے بحال ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان کی حکومت مسلط کی گئی، 2018 میں سی پیک کی سرمایہ کاری پاکستان آرہی تھی، پاکستان 2018 تک عالمی منڈیوں میں ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو رہا تھا اسی سال دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل ہوچکی تھی تب پی ٹی آئی کی حکومت سوچے سمجھے پلان کے تحت لائی گئی۔

    احسن اقبال کا  کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں میڈیا ورکرز کو نوکریوں سے نکالا گیا، پی ٹی آئی کو اپنی 4 سالہ ناکامیوں پر وائٹ پیپر جاری کرنا چاہئے تھا، ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا 5 ہزارگھر بھی نہیں دیے گئے، پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو پی ٹی آئی نے کئی سو ارب کا نقصان پہنچایا، عمران خان اور انکے وزیر ہوا بازی نے جعلی پائلٹ لائسنس کا بیان دیا اور بدنامی کا باعث بنے جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگی جو آج تک جاری ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ شوکت ترین کا بیان ریکارڈ پر ہے، شوکت ترین نےکہا پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بحران پیداہوا، پنجاب میں ایک ایک محکمے میں 14،14 سیکریٹریز کے تبادلے ہوئے، عمران خان جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکوکہتے تھےاسی کو پارٹی کا صدر بنادیا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر نےکہا بات سچ ہے مگر رسوائی کی ہے، انہوں نے کہا ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا، یہ بیان خود عمران خان کے ہینڈمیڈ چیئرمین ایف بی آر نے دیا تھا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے کہا بھلاہوا حکومت سے نکل گئے، ورنہ جو حالات تھے منہ دکھانے کے قابل نہ  تھے، شیخ رشید نےکہا اگرہم حکومت سے نہ نکلتے تو لوگ ہمیں پتھر مارتے، پی ٹی آئی ایم این ایز نے کہا جتنی کرپشن اس دور حکومت میں ہوئی پہلےنہیں دیکھی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آخری سال میں انتہائی مجرمانہ فعل کیا پاکستان کے تجارتی خسارے کو 40 ارب ڈالر تک پہنچا دیا گاڑیاں، ٹائلز، نلکیں دیگر تعمراتی چیزوں کی امپورٹ پر 72 ارب ڈالر خرچ کر کے دیوالیہ کردیا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ کی سہ ماہی قسط جاری نہیں ہوئی پی ٹی آئی حکومت جاتے ہوئے خزانہ خالی چھوڑ گئے تھی۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال میں اپنے منشور پر عمل درآمد نہ کیا، انہوں نے سرکاری اداروں کا نقصان دگنا کیا، انہوں نے آتے ساتھ ہی ڈی ویلیوایشن کی جس سےمہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکلا، انہوں نے معاشی افراتفری  پھیلائی،ب غیر سوچے سمجھے دوستوں کو نوازا، زرمبادلہ ذخائر3  ارب ڈالر تک آگئے تھے اب رفتہ رفتہ بڑھا رہے ہیں، جب زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوں تو کرنسی پر اثر پڑتا ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان  نے آئی ایم ایف سے ایک معاہدہ کیا وہ بھی توڑ کر چلے گئے، ہم نے اسمبلی میں کہا تھاعمران خان آپ جو معاہدہ کر رہے ہیں مہنگائی کا جن آئے گا، انہوں نے آنکھیں بند کر کے معاہدے پردستخط کردیے آج وہی معاہدہ ہمارے پیروں کی زنجیربن چکا ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج ہم مجبور ہیں ان شرائط پر عمل کریں جس پرآپ دستخط کر کے گئے تھے، اس مہنگائی کی  بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شراط ہیں یوکرین جنگ سے بھی بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا امریکا، یورپ، برطانیہ میں یوکرین وارکی وجہ سےمہنگائی کے اثرات ہیں۔

  • چین کے نائب وزیر خارجہ  نے   احسن اقبال کو “مسٹر سی پیک” قرار دے دیا

    چین کے نائب وزیر خارجہ نے احسن اقبال کو “مسٹر سی پیک” قرار دے دیا

    اسلام آباد : چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو “مسٹر سی پیک” قرار دے دیا اور کہا آپ نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی سینئر قیادت نے میٹنگز میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو سی پیک منصوبے کے لئے ان کی خدمات پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔

    کیمونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر لئیو جانشؤو نے کہا کہ آپ کی سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے گرانقدر خدمات سب کو معلوم ہیں اور ان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ہم اس کی تحسین کرتے ہیں۔

    چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے کہا کہ آپ “مسٹر سی پیک” ہیں، آپ نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    اس موقع پر سن وائڈنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے آغاز سے آپ کی سی پیک سے وابستہ رہے اور آپ کی قیادت اور محنت نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    انھوں نے کہا سی پیک کے تحت اس کے اعلی ترین فورم جائینٹ کوآڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے کل 11 اجلاس ہوئے ہیں، جن میں جناب احسن اقبال کو 8 کی صدارت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    اجلاس میں این ڈی آر سی کے نائب چئرمین نے احسن اقبال کو کہا کہ آپ جتنا سی پیک کا کوئی علم نہیں رکھتا۔

  • مردم شماری کا مقصد معاشی منصوبہ بندی کرنا ہے، احسن اقبال

    مردم شماری کا مقصد معاشی منصوبہ بندی کرنا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کا مقصد معاشی منصوبہ بندی کرنا ہے۔

    خالد مگسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے ڈیجیٹل مردم شماری پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں موجود وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مردم شماری کا مقصد معاشی منصوبہ بندی کرنا ہے، بھارت نے نمائندگی اور وسائل کو مردم شماری سے نکال دیا تھا لیکن پاکستان میں یہ نظام ابھی بھی چل رہا ہے جس کی وجہ سے مسائل ہیں۔

    بغاوت پر آمادہ شخص سے مذاکرات ممکن نہیں، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں آبادی کم ہے ان کو ہم کہتے ہیں آبادی بڑھاؤ اور وسائل لے لو، اب ہمیں اپنی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ مردم شماری کے لیے 34 ارب روپے لگیں گے اس کے لیے ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے بریفنگ دی کہ  12 اپریل 2021 میں حکومت نے 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ کیا، جنوری 2022 میں مشترکہ مفادات کونسل نےاس کی منظوری دی۔

    ڈیجیٹل چیف شماریات نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت مردم شماری کی جارہی ہے، اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی گئی ہے، ہم نے اپنے ہدف سے زائد مردم شماری کی ہے۔

  • انٹرن شپ اور  ماہانہ وظیفہ: نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    انٹرن شپ اور ماہانہ وظیفہ: نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 40ہزار نوجوانوں کو نجی،سرکاری اداروں میں انٹرن شپ مواقع دینے اور ہر نوجوان کو 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت پرائم منسٹر با اختیار نوجوان انٹرنشپ پروگرام کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ 40 ہزار نوجوانوں کو نجی،سرکاری اداروں میں انٹرن شپ مواقع دیئےجائیں گے ، انٹرن شپ سے نوجوان پیشہ وارانہ تجربات،مارکیٹ سکلزحاصل کرسکیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کےترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو 6 ماہ سے1سالہ انٹرن شپ دی جائے گی ، تعلیم یافتہ نوجوان عملی تجربہ حاصل کرکےروزگارحاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ ہر نوجوان کو 25 ہزارماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کادوتہائی حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے، بےروزگاری کی بڑی وجہ برسوں کانظام تعلیم ہے، نظام تعلیم کو ہم مارکیٹ کی ضروریات کیساتھ منسلک نہیں کرسکے۔

    احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نےسخت مالی بحران کےباوجود نوجوانوں کی تربیت کیلئےپروگرام شروع کیا، نجی وسرکاری اداروں کو گریجویٹس ورک فورس دستیاب ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انجینئرز،دیگرتکنیکی علوم رکھنےوالےطلباکےپاس مارکیٹ اسکلزکی کمی ہے، یہ انٹرن شپ پروگرام انہیں مطلوبہ فنی مہارت فراہمی کاذریعہ ہوں گے۔

  • احسن اقبال کا چیف جسٹس سے پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ

    احسن اقبال کا چیف جسٹس سے پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیف جسٹس سے پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیولیک کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہی کی آڈیولیک عدلیہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہی کی آڈیولیک عدلیہ کےکردارپرسوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس سے کہتا ہوں پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیولیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رول آف لا معاشرے کے استحکام کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتاہے، عمران خان نےکون سی سلیمانی ٹوپی پہنی ہےجوسب بےبس ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں بغیرکسی ڈر خوف سے کہہ سکتاہوں ، 2017میں نواز شریف کوفرضی کہانی پرنا اہل قرار دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان آج جیسے حالات میں تھا ، 2013میں ملک 18،16گھنٹے اندھیروں میں ڈوباہوا تھا، ہم نے ملک کو وہاں سے اٹھایا تھا ، ہم نے پاکستان کی دنیا میں شناخت بدل دی تھی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر کھیل کھیلا گیا، میں دعویٰ سے کہتا ہوں 10 سال بعد پاکستان کی تاریخ روئے گی ، پاناما کا ڈرامہ بنایا گیا اور تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس بحران نے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کیا،عمران خان نے ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے تھے ، انصاف لینے کے لئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

    انھوں نے سوالات اٹھائے کہ سات مہینہ تک عمران خان سپریم کورٹ کے ساتھ فٹبال کھیلتےرہے، اس طرح سپریم کورٹ کےفیصلےکو ردی میں ڈالنے کا نوٹس نہیں لیا گیا ، کیا پاکستان میں فیصلےآئین و قانون کی نوعیت پر نہیں ہوں گے، میں نے ہر جگہ میرٹ پر تقرریاں کی ہیں آپ نے مجھے نہیں سنا۔

  • ن لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا

    ن لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا

    لاہور: ن لیگی رہنماؤں نے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں نے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

    رہنماؤں نے کہا کہ احسن اقبال تنظیم سازی اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے موزوں شخص نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظات کا اظہار کرنے والے لیگی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں احسن اقبال کی جگہ یہ عہدہ کسی متحرک رہنما کو دیا جائے۔

    مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر احسن اقبال کو اس عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو اس تبدیلی کی صورت میں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

  • اس وقت پاکستان قرضوں میں جکڑا ہے، ایساکسی نے سوچا نہیں تھا، احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان قرضوں میں جکڑا ہے، ایساکسی نے سوچا نہیں تھا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر روز سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، دہشت گردی کاقلع قمع کردیاگیاتھا،اب دوبارہ سراٹھارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچناہوگاکہ کیوں ہم اس سائیکل سے باربارگزر رہے ہیں، اب سوچنا پڑتاکس منصوبےکو بند یا کیا جائے یہ کس منصوبے کو روکا جائے، نئے منصوبے لگانا تو دور گزشتہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سیاسی بے یقینی سے معیشت پر اثر پڑتا ہے، ہمیں پاکستان اس حال میں ملاکہ معیشت ڈھلان پر ڈال دی گئی ہے، ہم ڈھلان پرڈالی گئی معیشت کو بریکیں لگانےکی کوشش کررہے ہیں۔

    احسن اقبال کا مزیز کہنا تھا عدالت نےپنجاب حکومت کواکثریت ثابت کرنےکی مہلت دی ہے، 2018 میں پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا، ن لیگ کے مینڈیٹ کو چرا کر تحریک انصاف کو حکومت دی گئی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت انتشار کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، عمران خان پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے گئے ہیں۔

  • ’عوام آج بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں‘

    ’عوام آج بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں‘

    تلہ گنگ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، چکوال کے عوام آج بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو لوڈشیڈنگ عروج پر تھی ہمارے دور حکومت میں ہی سی پیک منصوبہ آیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چار سال تک پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔

    احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چار سال تک بزدار کو عمران خان نے مسلط رکھا ایک منصوبہ بتائے جو بزدار سرکار نے شروع کیا ہو۔