Tag: احسن اقبال

  • پاکستان کو کلائمٹ چینج کے نقصانات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت

    پاکستان کو کلائمٹ چینج کے نقصانات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ چینج کے اثرات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سیمینار سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کیا، اپنے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت سارک ممالک کے درمیان تجارت میں بڑی روکاٹ ہے، بھارت بڑے پن کا مظاہرہ کرے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پائیدار ترقی کے اہداف کو نیشنل ایجنڈے میں شامل کیا، کرونا کی ہیلتھ ایمرجنسی نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے 46 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، پاکستان کو موجودہ سیلاب ہی نہیں بلکہ مستقبل کے سیلاب سے بھی بچنے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچانا ہوگا، عالمی برادری کے لیے پاکستان میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث غربت کی شرح مزید 4 فیصد بڑھے گی، مزید 90 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آجائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں غربت کی شرح 8 فیصد سے بڑھ کر 9.7 فیصد پر چلی جائے گی، بلوچستان میں غربت کی شرح 7.5 سے 7.7 فیصد پر پہنچ جائے گی۔

  • زراعت میں سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

    زراعت میں سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زراعت میں سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے، جدید طریقے سے کاشت کاری سے فصل میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زراعت کو جدید بنانا پڑے گا، جدید طریقے کے ذریعے کاشت سے فصل میں اضافہ ہوگا۔

    احسن اقبال کا کہنا ہے کہ زراعت کے لیے سائنسی طریقے اپنانے کی ضرورت ہے، ملک میں جدید ٹیکنالوجی سے زرعی انقلاب لا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، ان علاقوں میں گندم زیادہ کاشت کریں جہاں سیلاب نہیں آیا۔

  • کلائمٹ چینج سے پاکستان کو 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: احسن اقبال

    کلائمٹ چینج سے پاکستان کو 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاری سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب کی وجہ سے متعدد اضلاع مکمل تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان واٹر ویک 2022 کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گلیشیئرز پھٹ رہے ہیں، پانی کی قلت اور ہیٹ ویوز کا سامنا ہے، یہ تمام تبدیلیاں پاکستان کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاری سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ متعدد اضلاع سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہوگئے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ملک ہے، ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

  • احسن اقبال نے الیکشن کا اعلان کردیا ، عمران خان کو تیاری کا مشورہ

    احسن اقبال نے الیکشن کا اعلان کردیا ، عمران خان کو تیاری کا مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے اعلان کیا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوگا، عمران خان دھرنا ملتوی کرکے تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر نے 2014میں پاکستان دورے کا اعلان کیا، عمران خان نے پاکستان میں لانگ مارچ کرکے دورے کو ناکام بنایا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورے کوناکام بنانے کیلئے دھرنا دیا گیا، دورہ ملتوی ہونے سے10مہینے سی پیک تاخیر کا شکار ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا دورہ متوقع ہے، وزیراعظم کےدورے سے سی پیک کو طاقت مل سکتی ہے، اس موقع پر عمران خان دوبارہ دھرنوں کی باتیں کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف معاہدے کی بھی مخالفت کرتے رہے اور بھارت بھی پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام بنانےکی کوشش کررہا تھا۔

    احسن اقبال نے کہا الیکشن کا اعلان کرتا ہوں جو اکتوبر 2023 میں ہوگا، اگلے 6 سے 8 مہینے کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا کیونکہ مارچ میں نئی مردم شماری ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اکتوبر 2023سےپہلےکوئی الیکشن نہیں ہوگا، عمران خان دھرنے اورمارچ کا اعلان ختم کریں اور اب الیکشن کی تیاری کریں۔

  • ن لیگی رہنما احسن اقبال  کیلئے بڑا ریلیف: نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس سے بری

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کیلئے بڑا ریلیف: نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس سے بری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس سے بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں روال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے نیب تفتیشی سے استفسار کیا کہ اس میں کرپشن کہاں ہوئی وہ بتائیں ؟ آپ کو کیس کب ملا ہے ؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 2018 میں مجھے یہ کیس ملا تھا 2019 کو گرفتار کیا گیا۔

    عدالت نے نیب کی پراسیکیوٹر نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایک نامعلوم اخبار سے چیئرمین نے اٹھا کر پروسیڈنگ شروع کردیں۔

    عدالت نے نیب حکام سے مکالمے میں کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی ہوتی کیاہے ؟ آپ نےبغیرمعلوم کیےکہ سی ڈی ڈبلیو پی ہوتی کیا ہے ریفرنس دائر کردیا ، جس سیکریٹری کو آپ نے وعدہ معاف گواہ بنایااس کا بیان دیکھا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا آپ نے احسن اقبال کو گرفتار کیو ں کیا؟ آپ کا کام کرپشن کو دیکھنا تھا آپ کرپشن کو چھوڑ کر اور کاموں میں لگ گئے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ یہ منصوبہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملہ تھا، وہاں سے یہ منصوبہ بین الصوبائی رابطہ وزارت کو دے دیا گیا۔

    چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا توکیا احسن اقبال بین الصوبائی رابطہ کے وزیر تھے ؟ نیب نے بتایا احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی تھے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تو پھر احسن اقبال کے پاس کون سا اختیار تھا جس کا غلط استعمال ہوا؟ یہ آپ کا کام نہیں کس منصوبے سے متعلق پالیسی کیا ہو۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے نارووال چھوٹا شہرہےیابڑا وہاں کتنا منصوبہ بننا یہ دیکھنا آپ کا کام نہیں، آپ کو کوئی اتا پتہ ہی نہیں حکومت چلتی کیسے ہے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس میں کرپشن کا کوئی ایک الزام بتا دیں ، اگر آپ نقصان کاکہتے ہیں تو آپ نے یہ پراجیکٹ روکا اورنقصان پہنچایا ، نقصان کا ہی تھا تو پھر اپنے خلاف کیس کرتے ، آپ نے پبلک کاپراجیکٹ روک دیا اس کے اخراجات میں اضافے کا سبب کون بنا۔

    نیب نے عدالت کے سامنے جواب میں کہا کہ ہم نے پراجیکٹ کو نہیں روکا تھا ، جس پر عدالت نے نیب سے استفسار کیا آپ سے پوچھا تھا بتائیں اس کیس میں کرپشن کیا ہے؟

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل آج دستیاب نہیں وہ دلائل دیں گے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ نہیں آپ کو التوا نہیں ملے گا۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو ترمیمی آرڈیننس کے تحت دیکھ رہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ
    ترمیمی آرڈیننس کا تو اس میں تعلق ہی نہیں۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کیا نیب اب دیکھے گی کہ کونسی گورنمنٹ کیاکر رہی ہے ، نقصان کی ہی بات ہے تو وہ تو آپ نے پراجیکٹ رکوا کر نقصان پہنچایا ، کون سا اخبار تھا اس میں لکھا ہوا کیاہے جس پر آپ نے کیس کیا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب کو اخبار کی خبر پڑھنے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا چیئرمین نیب نے یہ حقائق چیک کئے تھے کہ یہ درست ہیں یا نہیں ،پبلک ویلفیئرپراجیکٹ سے متعلقہ کرپشن کا کیس اس بنیادپرشروع کیا ؟

    عدالت نے مزید نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا آپ یہ بتا دیں کیس کدھر ہے ؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا اجازت دیں جو ابھی قانون ہے اس کے مطابق ہم کیس کو دیکھیں۔

    جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ ابھی قانون چھوڑ دیں ہم نے پہلے والے قانون کی بھی تشریح کی تھی، سی ڈی ڈبلیو پی میں 30لوگ تھے کیا ان سب نے کرپشن کی؟ نہ آپ کو ڈی ڈی ڈبلیو پی نہ ہی پی ایس ڈی پی کا پتہ ہے۔

    نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ اگرعدالت کچھ وقت دے دے تو بھروانہ صاحب دلائل دیں گے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس نے ریمارکس دیئے آپ کو بہت وقت دے چکے۔

    عدالت نے استفسار کیا کس نے2000 سے 2010 تک پراجیکٹ روکےرکھا ، جس پر نیب تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ سر اس وقت مارشل لگا ہوا تھا۔

    عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے سوال کیاآپ نے احسن اقبال کو کیوں گرفتار کیا ؟ جس پر نیب تفتیشی نے بتایا کہ وعدہ معاف گواہ کا بیان بھی تھا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک قابل افسر احد چیمہ بری ہو گیا آپ نے 3سال جیل میں ڈالے رکھا ، یہ جو اتنی بدنامی آپ کراتے ہیں اس کا ذمہ دارکون ہے ، نیب نے خود لکھا پہلا نقصان منصوبےکوالتوامیں رکھنے سے ہوا، آپ اُن کو پکڑتے نا جنہوں نے 2009 تک منصوبے کو روکا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تفتیشی صاحب آپ کو بہت زیادہ تربیت کی ضرور ت ہے، آپ لوگوں کی ساکھ کے ساتھ اس طرح کھیلتے ہیں، آپ سے کئی 15 بار پوچھ چکے ہیں کرپشن کابتائیں۔

    چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ایک اخبار کی خبر پر آپ نے پراجیکٹ ہی رکوا دیا؟ کہا گیا جی انڈیا کی بارڈر سے تھوڑا ہی دور منصوبہ بناہے، کیا آپ کو بھیجتے کہ دیکھیں بارڈر سے کتنا دور ہے؟ اگر بارڈر کے قریب بھی تھا تو اس میں کرپشن کیا تھی؟

    نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ سیکرٹری پر دباو ڈال کر منصوبہ بین الصوبائی رابطہ کو دیا گیا ، جس پرچیف جسٹس نے کہا سیکریٹری کوئی بچے ہوتے ہیں کہ کوئی ان کو پریشرائزکرے گا۔

    عدالت نے نیب تفتیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا اسی طرح آپ نےسارے کیسز بنائے ، کیا آپ کو کوئی پریشرائز کرسکتا ہے ؟

    تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں مجھے کوئی پریشرائزنہیں کر سکتا ،عدالت نے کہا کہ آپ پریشرائز نہیں ہوسکتے سیکریٹری ہوسکتا ہے ،کیسی بات کر رہے ہیں۔

    چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ یہ عدالت نئے آرڈیننسز کا سہارا نہیں لے گی ،آپ غلط کیسز بناتے ہیں اور پھر دفاع کرنے کو کچھ نہیں ہوتا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ  نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم دےدیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے احکامات جاری کئے۔

  • احسن اقبال  پی ٹی آئی حکومت کے’روشن پاکستان پروگرام‘ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

    احسن اقبال پی ٹی آئی حکومت کے’روشن پاکستان پروگرام‘ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

    واشنگٹن : وفاقی وزیر احسن اقبال پی ٹی آئی حکومت کے’روشن پاکستان پروگرام‘کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی دور کے روشن پاکستان پروگرام کو سراہا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ روشن پاکستان پروگرام 2 سال پہلےشروع ہوا اوراب بھی جاری ہے، پاکستان کے فائدے کیلئے کوئی بھی پروگرام جاری رہنا چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی سے پروگراموں میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے ، تحریک عدم اعتماد کے بعد ہم فوری انتخابات میں جاسکتے تھے لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ 4 ماہ ملک کوبےیارومددگارچھوڑدیاجاتا۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ سیاست بچائیں یا ملک بچائیں، ہمیں معلوم تھا کہ اس فیصلےکی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں واپس آنا انتہائی ضروری تھا ، آئی ایم ایف نےشرط رکھی تھی گزشتہ حکومت کےمعاہدوں کوپوراکریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ طے پاگیا ہے، امید ہے پاکستان جلدفیٹف کی گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا، ملک میں کرپشن سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ایک گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ، نیشنل چارٹر آف اکانومی ملک کی اہم ترین ضرورت ہے، اگرکوئی یہ کہےکہ انکی سیاست ٹھیک باقیوں کی غلط تو یہ قابل قبول نہیں، سیاست کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

  • احسن اقبال کا معیشت ٹھیک کرنے کے لیے قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ

    احسن اقبال کا معیشت ٹھیک کرنے کے لیے قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے قوم سے چائے کم پینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ادھار لیکر چائے امپورٹ کرتے ہیں، جب تک چائے کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہوتے قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نارووال اسپورٹس سٹی مقدمے میں پیش ہوا ہوں ، 4سال میں عمران حکومت کچھ نہ نکال سکی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کےمنصوبے کو تباہ کردیا گیا ، قومی منصوبوں کواپنی انا اورنفرت کانشانہ بنایا گیا، اپریل، مئی اور جون میں ترقیاتی بجٹ زیروریلیزہوا ، آخری سہ ماہی میں ترقیاتی منصوبوں کےبجٹ کی قلت کا سامان ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی اوروزرااپنےخلاف اعتراف جرم کررہےہیں، وزرا کہتےہیں ہم نے اپنا پھندا اپوزیشن کے گلے میں ڈال دیا ہے ہم نے سیاست نہیں ملک کو بچانے کے لیے حکومت سنبھالی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب معصوم بن کرسوال کررہےہیں ملک کاکیابنےگا؟ ، عمران نےاپنی شہرت کیلئے بجلی، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کم کیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے لیے بہتر سے بہتر سہولت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، حکومتی سخت فیصلوں کا مقصد ملکی معیشت کو بچانا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے قوم سے چائے کم پینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ادھار لیکر چائے امپورٹ کرتے ہیں، جب تک چائے کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہوتے قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردیں

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بحران سے نکلنے میں تاجراور قوم ہمارا ساتھ دے، اپیل کرتے ہیں بازار ساڑھے8بجے بند کر دیے جائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی عوام کوگمراہ کرنے سے باز آجائیں، ان کا اصل خوف فارن فنڈنگ کیس ہے، فارن فنڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعدعمران خان اور پارٹی ختم ہو جائے گی۔

  • احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا

    احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا

    اسلام آباد : نون لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا اور کہا ان کا انجام بھی ٹرمپ جیسا ہونے والا ہے، یہ بھی برطرف ہونے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ہی پتہ ہے وہ تحریک عدم اعتماد کا پتہ ہے، 172 ووٹوں کا پتہ ہے، جو ان کے ہاتھ میں نہیں ہے، اِکی دُکی کے پتے کو کنگ اور کوئن بنا کر پیش کررہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں، ان کا انجام بھی ٹرمپ والا ہونے والا ہے، یہ بھی عدم اعتمادکی تحریک کے نتیجے میں برطرف ہوں گے۔

    انھوں نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو کل کے اجلاس کے بعد 24 یا 72 گھنٹے میں عدم اعتماد پرووٹنگ کرالیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، تین دن کا آئین میں لکھا ہے کہ ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔

    سپریم کورٹ کی سماعت کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر حکومت کا موقف درست تسلیم کرلیا جائے تو آرٹیکل 95 کو خارج کرنا پڑے گا ، کوئی بھی وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لے لے گا تو پانچ سال کے لیے بادشاہ بن جائےگا کیونکہ کوئی خلاف ووٹ نہیں دے سکے گا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام عدل میں ایک وزیراعظم کو اس لیے نااہل کیا کیونکہ اس کے بیٹے سے تنخواہ وصول نہیں کی ، ہر بیٹے کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنے باپ کو پیسے دے سکتا ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان عمر بل معروف کے زریعے مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں ، عمر بل معروف نہیں کہتا کہ بھارت کے کسیدے پڑھو۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک سے دیے گئے تحفوں کو بیچا ،اب جب پارٹی کے اراکین تنقید کر رہے ہیں تو وہ ضمیر کے چیمپیئن بن گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے ایم این ائز کو توڑ کر اب ضمیر فروشی کی باتیں جرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا عمران خان اور اپوزیشن کے درمیان ایک سیاسی جھگڑا ہے جس میں عمران خان سپریم کورٹ کو فریق بنا رہے ، عمران خان سپریم کورٹ کو متنازع بنانا چاہتے ہیں ، آئین اور قانون واضح ہے! سپریم کورٹ کو اس مسلے پر نہیں ڈھکیلنا چاہیے ، تاحیات ووٹ نااہلی عمران خان کا بلیک میلنگ پر مبنی ہتھکنڈا ہے۔

  • ‘ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے، وضاحت کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ’

    ‘ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے، وضاحت کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ’

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے، وضاحت کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈیل صرف عوام کا ساتھ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس بات کی وضاحت کر دی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا اس ملک کے معاشی بحران کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات ہیں، ہم نے ایم کیو ایم سے بھی یہ بات کی ہے پاکستان کے مسائل کو کوئی ایک لیڈر، ایک ادارہ یا ایک جماعت تنہا حل نہیں کر سکتی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوازشریف سے ڈیل کی باتیں من گھڑت اوربے بنیاد قرار دے دیں

    واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے میاں نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی باقاعدہ تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے ڈیل کی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا اگر کوئی ڈیل کی بات کرتا ہے تو اس سے ثبوت مانگیں، یہ سب افواہیں ہیں، جتنا کم بات کی جائے بہتر ہوگا، ہر شام ٹی وی پر بات کی جاتی ہے اسٹیبلشمنٹ نے یہ کر دیا، وہ کر دیا، اسٹیبلشمنٹ کو اس بحث سے باہر رکھیں، فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، اور اس کے احکامات کا پابند ہے۔

    ٹوکریوں کا مطلب لفافہ ہوتا ہے: رانا ثنااللہ کا اعتراف

    ڈی جی نے مزید کہا اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، ہم بیرون ملک بیٹھ کر مہم چلانے والوں سے آگاہ ہیں۔

    واضح رہے کہ آج لیگی وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد گیا، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم پاکستان سے منی بجٹ بل کے خلاف ساتھ دینے کی اپیل کر دی ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا حکومت کا حصہ ضرور ہیں، لیکن عزائم حکومت جیسے نہیں۔

  • نیب  نے مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیئے

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیئے

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیئے اور من گھڑت الزامات زیرسماعت مقدمات پراثراندازہونے کی کو شش قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا احسن اقبال پر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیا گیا، من گھڑت الزامات زیرسماعت مقدمات پراثراندازہونےکی کو شش ہے۔

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ نیب نےان الزامات کاجائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے تعلق نہیں۔

    یادر رہے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب نےچلتےہوئےمنصوبےتباہ کردیےہیں اور پاکستان کےترقیاتی ڈھانچےکوتباہ کردیا ہے، 30افسران کونیب نے نیب گردی کیلئےہراساں کیاگیا، افسران نےبھی کانوں کوہاتھ لگالیاکہ آئندہ کسی فائل پردستخط نہیں کریں گے۔

    کوئی افسرحکومت پاکستان کاکام نہیں کرےگاکیونکہ نیب انکوائری آجاتی ہے، یہ جھوٹےکیسزصرف انتقامی آگ کوبجھانے کیلئےکیےجارہےہیں، اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے جھوٹے کیسز بنا دیتے ہیں، چیئرمین نیب کی مدت ختم ہونےمیں ایک ماہ رہ گیا، سناہےچیئرمین نیب کوتوسیع دینےکیلئےآرڈیننس لایاجارہاہے، ہم کسی ایک آرڈیننس کوآنےنہیں دیں گے۔