Tag: احسن خان

  • ویڈیو: احسن خان نے جاوید اختر کو امن کا سبق پڑھا دیا

    ویڈیو: احسن خان نے جاوید اختر کو امن کا سبق پڑھا دیا

    اداکار احسن خان نے ایک تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی مصنف جاوید اختر سے ملاقات میں انہیں امن کا سبق پڑھا دیا۔

    پاکستانی اداکار احسن خان نے حال ہی میں لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک ادبی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر اور لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ نظر آئے۔

    تقریب کے دوران احسن خان نے امن، اتحاد اور مشترکہ ثقافت کا پیغام دیا، اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ میرے پیارے دوست طارق فیضی، وہ ہمیشہ بہترین تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، سب کو اکٹھا کرتے ہیں اور اس بار بھی مجھے یہاں شرکت کا موقع ملا، میں اس تقریب کا حصہ بننے پر سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

    ’انتخاب نہ بھی کریں تب بھی جہنم ہی جائیں گے‘ شوبز شخصیات نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    اداکار نے مزید کہا "یہ بہت خوبصورت لگتا ہے جب ہم مختلف کمیونٹیز، مختلف علاقوں اور مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں اور محبت اور امن کی بات کرتے ہیں، کیونکہ جیسا کہ آپ نے پہلے ذکر کیا، پوری دنیا میں آپ دیکھتے ہیں کہ امن کے خلاف سب کچھ ہو رہا ہے، اس لیے امن کی بات کرنا بہت ضروری ہے۔”

    تقریب میں موجود احسن خان نے اس ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں ایک دوسرے سے کٹنے کے بجائے جُڑنے کی ضرورت ہے اور بطور فنکار ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم محبت، امن اور بھائی چارے کی بات کریں۔‘

    احسن خان نے زور دیا کہ فنکار معاشروں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، نہ کہ انہیں مزید تقسیم کرنے کا، بس اچھی باتیں بولیں تاکہ ہماری باتوں کا اثر دور دور تک ہو، اس زبان کے ذریعے، سنیما کے ذریعے، ٹیلی ویژن کے ذریعے، آئیے ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جاوید اختر ماضی میں پاکستان کے خلاف سخت اور توہین آمیز بیانات دے چکے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑتے ہوئے براہ راست الزام تراشی کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ’بیوی کی محبت کا مان رکھنا چاہیے‘ احسن خان نے کرش کا نام لینے سے انکار کردیا

    ’بیوی کی محبت کا مان رکھنا چاہیے‘ احسن خان نے کرش کا نام لینے سے انکار کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہوسٹ احسن خان نے اپنے کرش کا نام نہ بتا کر اہلیہ سے وفاداری کا ثبوت دے دیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معرودف اداکار احسن خان اس وقت ملک کے بڑے فلمی ستاروں میں سے ایک ہیں، وہ اپنی شاندار پرفارمنس، میزبانی اور اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے طریقے کے لیے لاکھوں لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

    احسن خان کافی صاف گو ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بہت کچھ اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہیں لیکن اس بار ایک سوال ایسا تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔

    اداکار نے حال ہی میں نجی پروگرام کا حصہ بنے جہاں انہوں نے کئی اہم پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنے کرش سے متعلق جواب دینے سے انکار کردیا، اداکار نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو ہمارے لیے کرش بھی بن  جاتے ہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک شادی شدہ آدمی ہوں، اب بچے بڑے ہورہے ہیں، اور بیگم بھی آپ کو سن رہی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان کے سامنے دوسری خواتین کی تعریفیں کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

    اداکار احسن خان نے کہا کہ صرف اور صرف اپنی اہلیہ کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ بیوی کی محبت اور عزت کا مان رکھنا چاہیے لیکن اگر یہ وجہ نہ ہوتی تو میں پھر میں اپنے کرش کا نام ضرور بتا دیتا۔

  • بچوں کی محبت پانے کے لیے باپ کیا کرے؟ احسن خان کا مشورہ

    بچوں کی محبت پانے کے لیے باپ کیا کرے؟ احسن خان کا مشورہ

    ماؤں کی عزت اور احترام سب پر لازم ہے اور میاں بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ خصوصاً بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے عزت و احترام سے بات چیت کریں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان کے مقبول و معروف اداکار و میزبان احسن خان نے اپنی گفتگو میں اس طریقہ بتایا، اس موقع پر ان کے دو صاحبزادے اکبر خان اور شاہ زین خان بھی موجود تھے۔

    بچوں اور والدین کی محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ لازمی سی بات ہے کہ بچے باپ سے زیادہ ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور یہ بات ماں کو مضبوط کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا کہ ماننا ہے کہ کوئی باپ اگر چاہتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو لازمی ہے کہ وہ بھی بچوں کی ماں کی عزت کرے، بصورت دیگر بچے بھی اس کی عزت نہیں کریں گے۔

  • احسن خان اور سونم باجوہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    احسن خان اور سونم باجوہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو اور فوٹو شوٹ  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار  احسن خان  اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ویڈیو  اور تصاویر وائرل ہے جس میں دونوں فنکار  پاکستان کے ایک مشہور  برانڈ کے لیے اکٹھے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

    دونوں فنکار وں نےخوبصورت لباس زیب تن کرکے فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، کام کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

    خیال رہے کہ سونم باجوہ  بھارت کی معروف  پنجابی اداکارہ ہیں،  وہ اسے قبل متعدد بار پاکستان آنے  اور  پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

  • رضوانہ، فاطمہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے نظام بنایا جائے،اداکار برادری

    رضوانہ، فاطمہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے نظام بنایا جائے،اداکار برادری

    اداکارہ ماہرہ خان نے فاطمہ اور رضوانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے نظام تشکیل دینا ہوگا۔

    اداکارہ چائلڈ لیبر اینڈ ٹریفیکنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہی تھیں، ان کے ساتھ ادکار احسن خان اور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بھی موجود تھیں۔

    ماہرہ خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والے تشدد، قتل و زیادتی کے واقعات پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جاسکتا، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مکمل نظام بنایا جائے جب کہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

    ذرائع ابلاغ سے عالمی شہرت یافتہ ادکارہ نے اپیل کی کہ ان کیسز کو رپورٹ کرنا بالکل بھی بند نہ کریں، وہ خود بھی ان واقعات پر سوشل میڈیا پلیٹ فار پر زیادہ سے زیادہ بات کریں گی۔

    معروف اداکار احسن خان نے جواب دیا کہ میڈیا آپ کی بات پہنچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، ہمارے اسکرپٹس یا ٹیلی ویژن شوز میں جو بات ہوتی ہے وہ اپنا اثر رکھتی ہے، چینل مالکان، پروڈیوسر اور ایکٹرز اصلاحی کام کرنے پر زیادہ زور دیں۔

    اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قتل، زیادتی یا تشدد جیسے مسائل کے ٹھوس حل کے لیے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری آگاہی مہم کا حصہ بن سکتی ہے، لیکن اس کے لیے اسکرپٹ میں سے پہلے تھپڑ مارنے والے ہیرو کو نکالنا ہوگا، رائٹرز خواتین کی خودمختاری پر مبنی کہانیاں سامنے لائیں۔

  • احسن خان کی بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    احسن خان کی بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

    معروف اداکار احسن خان نے اپنے بچوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    تینوں مل کر ایک مزاحیہ ریپ گانے کے بول دہرا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

    احسن خان اس سے قبل بھی اپنے بیٹوں کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل ان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔

    اس ویڈیو پر میمز بھی بنی تھیں جن سے خود احسن خان بھی لطف اندوز ہوئے تھے اور اس ویڈیو کو ری کریئیٹ بھی کیا تھا۔

  • یہاں اور وہاں رہتا ہوں: احسن خان خود پر بننے والی میمز سے لطف اندوز

    یہاں اور وہاں رہتا ہوں: احسن خان خود پر بننے والی میمز سے لطف اندوز

    اپنے ایک پرانے انٹرویو کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے پاکستانی اداکار احسن خان نے اس ویڈیو کو نئے انداز میں بنایا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر ٹرینڈ کرنے والے اپنے ایک دلچسپ بیان کو ری کریئیٹ کیا ہے۔

    احسن خان کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو اچانک وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ برطانوی لہجے میں بات کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہیں اور خود کو برٹش ایشیائی اداکار قرار دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں (پاکستان اور برطانیہ) دونوں جگہ رہتے ہیں۔

    اس انٹرویو کے خوب وائرل ہونے اور خود پر میمز بننے کے بعد احسن خان نے اس انٹرویو کو ری کریئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے یہی پرانے جملے دہرائے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

    سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی احسن خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتا ہوں، اب یہ جملہ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    ان کی اس ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ خود پر بننے والی میمز کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

  • جب صدف کنول کو معافی مانگنی پڑی

    جب صدف کنول کو معافی مانگنی پڑی

    معروف پاکستانی اداکارہ صدف شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک موقع پر اداکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگی تھی جس کی وجہ ان کا ایک بیان تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صدف کنول اور ان کے شوہر شہروز سبزواری نے حال ہی میں احسن خان کے شو میں شرکت کی، اس دوران صدف کنول نے احسن خان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے علیزے شاہ سے اپنے ایک بیان پر باقاعدہ معافی مانگی تھی۔

    صدف نے بتایا کہ وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک تھیں، ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہیں وہ اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتیں۔

    صدف کے مطابق انہیں مجبوراً کسی ایک اداکارہ کا نام لینا پڑا اور انہوں نے کہہ دیا کہ وہ اپنے شوہر کو کبھی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا کسی کو تکلیف پہنچانے یا دل توڑنے کا ارادہ نہیں تھا، انہیں مجبوراً ایسا کرنا پڑا تھا جس کے لیے انہوں نے بعد میں علیزے شاہ کو باقاعدہ فون کال کر کے معافی بھی مانگی تھی۔

    صدف نے بتایا کہ اب ان کے اور علیزے شاہ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں، ان کے اور علیزے شاہ میں اب کوئی ناراضی یا چپقلش نہیں ہے۔

  • برطانیہ میں قتل ہونے والے پاکستانی نژاد نوجوان کی تفصیلات جاری، مزید 2 گرفتار

    برطانیہ میں قتل ہونے والے پاکستانی نژاد نوجوان کی تفصیلات جاری، مزید 2 گرفتار

    مانچسٹر: برطانیہ میں قتل ہونے والے پاکستانی نژاد نوجوان کی تفصیلات جاری کردی گئیں، قتل کے شبہے میں مزید 2 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے علاقے اولڈھم میں چیویٹ ایونیو میں قتل ہونے والے پاکستان نژاد نوجوان سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ 19 سالہ نوجوان کا نام احسن خان ہے۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر نوجوان کے قتل کے شبہے میں دو افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم اب دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

    احسن خان کو گزشتہ روز چاقو کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی تو فور طور پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے خون میں لت پت زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج انتقال کر گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے فرانزک تجزیے کے لیے لیب بھجوائے۔

    ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ دو گروپس میں جھگڑے کو قرار دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے شہریوں سے واقعے کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کی عمریں بھی 20 اور 21 سال کے درمیان ہیں۔

  • احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کراچی: معروف اداکار احسن خان نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، اس موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی دعائیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق احسن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو عمرہ کرنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے نئے سال کا آغاز درست راستے سے کرنا چاہتے ہیں۔

    بعد ازاں انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ مسجد نبوی ﷺ کے دروازے کے سامنے کھڑے ہیں۔ احسن خان نے لکھا کہ شکریہ میرے رب آپ نے اس ناچیز کو یہ سلام پیش کرنے کا موقع دیا۔

    ایک اور تصویر کے ساتھ، جس کے پس منظر میں خانہ کعبہ موجود ہے، انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنے ملک، اپنے مداحوں اور دوستوں و خاندان کے لیے بے شمار دعائیں کی۔

    خیال رہے کہ احسن خان کے علاوہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے بھی عمرے کی بابرکت سعادت کے ساتھ اپنے نئے سال کا آغاز کیا تھا۔