Tag: احسن محسن اکرام

  • منال خان اور احسن محسن نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    منال خان اور احسن محسن نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان نے شوہر و اداکار احسن محسن اکرام کے ہمراہ حرم شریف سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی ادائیگی کی اطلاع دی۔

    منال خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، ہم نے ساتھ عمرہ مکمل کرلیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

    اداکارہ کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔

    منیب بٹ، ایمن خان، صدف کنول نے بھی منال اور احسن کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد دیتے ہوئے ’ماشااللہ‘ لکھا۔

    دو روز قبل منال خان نے مدینے میں شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور لکھا تھا کہ ’الحمداللہ شکریہ اللہ پاک۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز منیب بٹ اور ایمن خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

  • ویڈیو: منال خان کی سالگرہ، احسن محسن نے کیک تیار کیا

    ویڈیو: منال خان کی سالگرہ، احسن محسن نے کیک تیار کیا

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی سالگرہ پر شوہر و اداکار احسن محسن اکرام نے کیک تیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ منال خان کی کل 23ویں‌ سالگرہ ہے لیکن ان کے شوہر اور فیملی کی جانب سے منال کی سالگرہ آج منائی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئیں جسے ان کے مداح بھی پسند کررہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن محسن اہلیہ کے لیے کیک بنا رہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں اداکارہ اہلخانہ کے ساتھ کیک کاٹ رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکار جوڑی نے سفاری ٹرپ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

    واضح رہے کہ دو سال قبل اداکارہ منال خان اور محسن اکرام ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

    یاد رہے کہ منال خان، ایمن خان کی جڑواں بہن ہیں، ایمن خان کی شادی معروف اداکار منیب بٹ سے ہوئی ان کی ایک بیٹی امل منیب ہے، گزشتہ دنوں منال خان کی بھانجی امل کے ساتھ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔