Tag: احمد شہزاد

  • ایک لڑکے کو موقع دیں تو ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا نام بنالے، احمد شہزاد

    ایک لڑکے کو موقع دیں تو ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا نام بنالے، احمد شہزاد

    قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک کھلاڑی کو موقع دے تو ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا نام بنالے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی میں 80 فیصد بولنگ کا کمال ہے جو چھوٹے ٹارگٹ دینے پر بھی مخالف ٹیم پر حاوی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامر تجربے کے مطابق شاندار بولنگ کررہے ہیں، دوسرے فاسٹ بولرز سے گفتگو کرتے ہیں اور ان کو سمجھاتے ہیں۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ پر بولنگ کی وجہ سے پریشر نہیں رہا، اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑا ہدف ہوگا تو ان کی بیٹنگ چل پائے گی یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے فن ایلن اور چیپ مین کا چلنا بہت ضروری ہے۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ کوئٹہ کا ایک کھلاڑی حسیب اللہ ان کے پاس موجود ہے، پہلے ان کے پاس زیادہ کوئٹہ کے کھلاڑی موجود نہیں تھے، یہ کہتے تھے کہ اس لیول کے کھلاڑی کوئٹہ میں نہیں جو پی ایس ایل کھیل سکیں لیکن اب تو حسیب اللہ موجود ہے اس کو موقع دے دیں ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا نام بنالیں۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کی بیٹنگ میں حسیب اللہ کی جگہ بنتی ہے کیونکہ دوسرے بیٹرز اتنا اچھا پرفارم نہیں کررہے لیکن ان کی بولنگ بہت شاندار پورے ٹورنامنٹ میں اچھی رہی ہے۔

  • ‘اس نے کیا پرفارمنس دی ہے؟’ پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی کارکردگی پر پھٹ پڑے

    ‘اس نے کیا پرفارمنس دی ہے؟’ پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی کارکردگی پر پھٹ پڑے

    پاکستانی ٹیم کے سابق رکن اور اوپنر احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے بعد سے پاکستانی اسکواڈ سے باہر رہنے والے آل رائونڈر شاداب خان کی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے احمد شہزاد نے پوچھا ہے کہ آل راؤنڈر نے کونسی پرفارمنس سے یا میرٹ کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنائی؟

    شاداب خان کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں بطور بیٹر صرف 3 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بولنگ میں دو اوورز کرائے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

    نائب کپتانی کی ذمہ داری ملی ہے، اسکو اچھی طرح سے نبھاؤں گا، شاداب خان

    احمد شہزاد نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ شاداب کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو مجھے بتائیں، اس نے کیا کارکردگی پیش کی ہے؟ اسے ٹیم میں کون لایا؟ اس سیریز کو گزرنے دیں، پی سی بی کا مختلف منصوبہ ہے، اور شاداب کو ایک مقصد کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے’۔

    شاداب خان کے اگلے کپتان بننے کی افواہوں کے حوالے سے احمد شہزاد نے کہا کہ کچھ وقت گزارنے کے لیے حکام نے نیوزی لینڈ ایک نوجوان ٹیم بھیجی ہے۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ اس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم بھی ان چیزوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں لیکن یہ صرف پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ahmed-shehzad-dont-want-join-pcb-or-play-this-system/

  • اس سسٹم میں نہ پی سی بی میں جانا چاہتا ہوں نہ کھیلنا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

    اس سسٹم میں نہ پی سی بی میں جانا چاہتا ہوں نہ کھیلنا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

    پاکستان کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں اس رجیم میں ریٹائر ہوں، پی سی بی کی اس رجیم میں نہ کرکٹ بورڈ نہ ہی گراؤنڈ میں جانا چاہتا ہوں۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ کل بھی مجھ سے سوال ہوا تھا کہ اگر آپ کو بورڈ بلائے گا تو آپ کام کریں گے تو میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ اس رجیم کے ساتھ میں دستیاب نہیں ہوں، نہ ہی کام کرنے کے لیے بورڈ میں اور نہ ہی کرکٹ کھیلنے کے لیے گرائونڈ میں دستیاب ہوں۔

    نجی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں کرکٹ پر ماہرانہ تجزیہ کرنے والے پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں اس رجیم کے ساتھ نہیں ہوں۔

    ایک موقع پر ساتھ بیٹے راشد لطیف نے کہا کہ ابھی احمد نے ریٹائرمنٹ تھوڑی لی ہے، جس پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں اس سسٹم میں ریٹائر ہی ہوں۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ اس رجیم میں وہ ماحول ہی نہیں ہے، کون نہیں اچھے ماحول میں پروفیشنلز کے ساتھ کچھ کرنا جہاں اچھے ماحول میں بہتر کام ہورہا ہو۔

    پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ اگر رجیم تبدیل ہوتی ہے اور اتنے باہمت لوگ آتے ہیں کہ وہ اس اسٹرکچر کو بدلنے کا دل گردہ رکھتے ہوں تو میں ساتھ ہوں اگر اوپر سے چیزیں کرنی ہیں تو وہ کرتے رہیں۔

  • پاکستانی ٹیم کو افغانستان سے کیا سیکھنا چاہیے؟ احمد شہزاد نے بتا دیا

    پاکستانی ٹیم کو افغانستان سے کیا سیکھنا چاہیے؟ احمد شہزاد نے بتا دیا

    لاہور: افغانستان نے انگلینڈ کو گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں 8 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کی جانب سے بھی افغانستان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔ ایک پروگرام میں میزبان نے سابق بلے باز سے سوال کیا کہ وہ کیا چیز ہے جو پاکستان ٹیم کو افغانستان کی ٹیم سے سیکھنی چاہئے؟

    جس پر قومی ٹیم کے سابق اوپنر نے کہا کہ جب 2 یا 3 کھلاڑی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو ہمت نہیں ہاری جاتی، انہوں نے کہا کہ جس طرح افغانستان کی طرف سے زادران کھیلا ہے اور 177 اسکور کیا، اس طرح کھیلا جاتا ہے، باقی ایک ٹیم بن کر ایک یونٹ بن کر پرفارم کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    نجی چینل کے پروگرام میں ان کے ہمراہ سابق کپتان راشد لطیف بھی موجود تھے، احمد شہزاد نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر میں کوئی ٹیم بناؤں گا یا راشد بھائی کوئی ٹیم بنائیں گے تو یہ ان کے ذہن میں ہوگا کہ یہ کام نہیں ہوگا، یوں کرلیں گے، اگر یہ بھی نہ ہوا تو یوں کرلیں، پلان اے، بی، سی، ڈی۔۔اسی طرح ہم توقع کرتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ کراچی میں رات کے اوقات میں پچ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بولرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

    جوز بٹلر نے افغانستان سے شکست کی وجہ بتادی

    سابق کرکٹر کا یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔

  • جس نے یہ ٹیم بنائی ۔۔۔ احمد شہزاد نے دل کی بھڑاس نکال دی

    جس نے یہ ٹیم بنائی ۔۔۔ احمد شہزاد نے دل کی بھڑاس نکال دی

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سہ ملکی سیریز باآسانی جیت لی۔

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    پاکستان کے سابق کھلاڑی احمد شہزا دنجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے، ان کے ہمراہ سابق کپتان راشد لطیف بھی موجود تھے، احمد شہزاد نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر میں کوئی ٹیم بناؤں گا یا راشد بھائی کوئی ٹیم بنائیں گے تو یہ ان کے ذہن میں ہوگا کہ۔ ۔یہ کام نہیں ہوگا، یوں کرلیں گے، اگر یہ بھی نہ ہوا تو یوں کرلیں، پلان A B C D۔۔ اسی طرح ہم توقع کرتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ کراچی میں رات کے اوقات میں پچ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بولرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

    نسیم شاہ کے بھارتی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق کرکٹر کا یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔

  • ’طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلانا چاہیے‘

    ’طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلانا چاہیے‘

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلانا چاہیے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ٹیم میں صحیح تبدیلیاں کی گئی ہیں کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کی جگہ جو لایا گیا ہے وہ صحیح ہے یا کسی اور کی جگہ لایا جاسکتا تھا؟

    احمد شہزاد نے کہا کہ کامران غلام کو شاٹ سلیکشن پر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے جب فخر زمان کھیل رہے تھے تو آپ نے شاٹ کس طرح کا مارا ہے لیکن یہ صرف ان کے لیے ہی تھا یا کوئی بھی کھلاڑی غلط شاٹ کھیلے گا تو اسے باہر کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کو لے کر آئے ہیں، محمد رضوان، آغا سلمان یہ تینوں ایک ہی اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہیں۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ طیب طاہر بہت تیز کھیلتا ہے آپ اسے اوپر لے کر آئیں تاکہ لائن سے آپ کے تینوں کھلاڑی ایک طرح کے نہ ہوں۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلاسکتے ہیں جو اسپنر کو بھی اچھا کھیلتا ہے۔

    محمد حسنین سے متعلق انہوں نے کہا کہ حسنین کو جتنا کھیلنا چاہیے تھا اتنا نہیں کھیلے لیکن اس وقت بھی وہ کھیلتے تھے ردھم نہیں لگتا تھا، آج وہ کھیلیں پاکستان کو میچ جتوائیں تو پھر کوئی ان کے خلاف بات نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ محمد حسنین نے ہیرو کب بننا ہے کب تک دوسروں کے سہاروں پر کرکٹ کھیلیں گے، ایک میچ جتوادیتے ہیں تو ساری دنیا آپ کے گن گانے لگ جاتی ہے۔

  • احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے

    احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے

    پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے۔

    پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کے انتخاب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلیکٹرز کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    ایکس پرانہوں نے لکھا کہ پاکستان اور یو اے ای میں ٹورنامنٹ ہونے کے باوجود صرف ایک اسپنر ہے۔

    احمد شہزاد نے نئے اوپنرز پر بھی حیرت کا اظہار کیا اور لکھا کہ فخر کی واپسی ہورہی ہے اور ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ کون اوپن کرے گا۔

    انہوں نے عثمان خان اور فہیم اشرف کو پاکستان کے لیے حالیہ ون ڈے پرفارمنس کے بجائے بنگلادیش میں ہونے والی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کرنے پر تنقید کی۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں کہاں فٹ کریں گے، ٹیم کے انتخاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظام کتنا غیرپیشہ ورانہ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے سلیکٹرز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ آئی سی سی کے ایک بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی تیاری تھی جس کی وہ میزبانی کررہے ہیں۔‘

  • میری خوبصورتی سے ساتھی کھلاڑی ’جلتے‘ تھے، احمد شہزاد

    میری خوبصورتی سے ساتھی کھلاڑی ’جلتے‘ تھے، احمد شہزاد

    پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ میری گڈ لکنگ (خوبصورت) ہونے کی وجہ سے ساتھی کھلاڑی جلتے تھے۔

    قومی کرکٹر احمد شہزاد نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کرکٹ سمیت دیگر امور پر بھی اظہار خیال کیا۔

    احمد شہزاد نے الزام لگایا کہ ان کی خوبصورت شخصٰت اور ڈریسنگ سیسنس کی وجہ سے سینئر کھلاڑی حسد کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ خوبصورت ہونا مجھے بہت مہنگا پڑا ہے، اگر آپ اچھے لگتے ہیں، کپڑے پہننا جانتے ہیں اور اچھا بولنا جانتے ہیں تو سینئر اور سابق کھلاڑی حسد کرنے لگتے ہیں۔

    قومی کرکٹر نے کہا کہ میں یہ پہلے نہیں جانتا تھا، بچپن سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوگ آپ کو اچھے لگنے جیسی چیزوں کے لیے فیصلہ کریں گے، آپ ایسی جگہوں پر دشمن بناتے ہیں جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

    ایک سوال ے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا جونیئر ہے مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے کپتان غلط بنایا گیا، پاکستان میں ہوتا یہ ہے کہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی کوالٹی ہے کہ نہیں بس دیکھا جاتا ہے پرفارمر ہے تو ساری چھریوں کا رخ ادھر اُدھر پی سی بی سلیکٹر اس ایک لڑکے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی والے اس کے پیچھے چھپے ہیں، بابر کی ساری پرفارمنس بی، سی، ڈی ٹیم کے خلاف تھیں، ان کی ٹیموں میں بولرز نہیں ہوتے تھے جب ہم نے پریشر ڈالا تو ٹیمیں پاکستان آنے لگیں ان کے اہم کھلاڑی نہیں آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو آئی سی سی کے چار ایونٹس ملے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کرتا، چار ایونٹس میں ان کی پرفارمنس نکال کر دیکھ لیں، میں نے ان پر تنقید نمبرز دیکھ کر گئی کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا۔

    احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے بغیر کارکردگی کے اپنے دوستوں کو ٹیم میں برقرار رکھا، اب ون ڈے میں آپ نے ابرار احمد کو رکھا ہے تو پرفارمنس دیکھ لیں لیکن پہلے وہ شاداب کو ٹیم سے نکال ہی نہیں رہے تھے۔

  • بابر اعظم سے کیا مسئلہ ہے؟ احمد شہزاد نے بالآخر بتا دیا

    بابر اعظم سے کیا مسئلہ ہے؟ احمد شہزاد نے بالآخر بتا دیا

    قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بالآخر بتادیا ہے کہ انہیں بابر اعظم سے کیا مسئلہ ہے۔

    قومی کرکٹر احمد شہزاد نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے اور بابر اعظم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا جونیئر ہے مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے کپتان غلط بنایا گیا، پاکستان میں ہوتا یہ ہے کہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی کوالٹی ہے کہ نہیں بس دیکھا جاتا ہے پرفارمر ہے تو ساری چھریوں کا رخ ادھر اُدھر پی سی بی سلیکٹر اس ایک لڑکے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی والے اس کے پیچھے چھپے ہیں، بابر کی ساری پرفارمنس بی، سی، ڈی ٹیم کے خلاف تھیں، ان کی ٹیموں میں بولرز نہیں ہوتے تھے جب ہم نے پریشر ڈالا تو ٹیمیں پاکستان آنے لگیں ان کے اہم کھلاڑی نہیں آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو آئی سی سی کے چار ایونٹس ملے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کرتا، چار ایونٹس میں ان کی پرفارمنس نکال کر دیکھ لیں، میں نے ان پر تنقید نمبرز دیکھ کر گئی کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا۔

    احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے بغیر کارکردگی کے اپنے دوستوں کو ٹیم میں برقرار رکھا، اب ون ڈے میں آپ نے ابرار احمد کو رکھا ہے تو پرفارمنس دیکھ لیں لیکن پہلے وہ شاداب کو ٹیم سے نکال ہی نہیں رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ابرار احمد مسٹری اسپنر ہے وہ پہلے چار اوور میں دو آؤٹ کردیتا ہے۔

    احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس پر 8 لڑکوں نے قبضہ کیا ہوا تھا اور پاکستان کو ہروائے جارہے ہیں پھر یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی کچھ نہ کہے، میڈیا کو چپ کروانے کے لیے کھلاڑی کو باہر کیا پھر اگلی سیریز میں دوبارہ شامل کرلیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور پی سی بی سے مجھے یہی شکایت ہے۔

  • کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔

    توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔‘

    علی ترین نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آخری بار عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہی آخری میچ کھیلا تھا۔

    علی ترین

    واضح رہے کہ  پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔

    2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔

    گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔