Tag: احمد علی اکبر

  • احمد علی اکبر نے ماہم بتول سے اپنی شادی کی تصدیق کردی

    احمد علی اکبر نے ماہم بتول سے اپنی شادی کی تصدیق کردی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے ماہم بتول سے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار احمد علی اکبر نے دلہن ماہم بتول کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں ماہم کو عروسی لباس اور اداکار کو کوٹ پینٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ میرا دل میری زندگی اور گھر کا سکون ہیں۔‘

    تصاویر شیئر کرتے ہوئے احمد علی اکبر نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے‘۔

    دوسری جانب احمد علی اکبر کی شادی کی خوبصورت تصاویر پر شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں، اداکارہ مریم نفیس نے بھی تصاویر پر لکھا کہ ’ماشا اللہ، گینگ میں خوش آمدید۔‘

    واضح رہے کہ جنوری 2025 کے اختتام پر احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھی تاہم اب تک انہوں نے اپنے آفیشل پیچ پر اس شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔

    احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں

    ماہم بتول صرف ایک وکیل نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل انفلوئنسر، تخلیقی ذہن اور اب شوبز انڈسٹری کی نئی روشنی ہیں۔

    قانون کی دنیا سے سوشل میڈیا کی شہرت تک اور اب تفریح کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے انہوں نے ہزاروں لوگوں کو متوجہ کرلیا ہے۔ لوگ ان کی ذاتی زندگی، کیریئر کی تبدیلی اور ان کی شادی کی تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

  • احمد علی اکبر کے ولیمے کی تصاویر سامنے آگئیں

    احمد علی اکبر کے ولیمے کی تصاویر سامنے آگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر اور ماہم بتول کے ولیمے کی چند تصاویر سامنے آگئیں۔

    احمد علی اکبر پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ ان کے تمام پراجیکٹس کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

    اداکار نے اب اپنی زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار احمد علی اکبر نے ایک نجی شادی کی تقریب میں ماہم بتول کے ساتھ شادی کر لی، حال ہی میں اداکار کی ان کی اہلیہ کے ساتھ ایک دلچسپ تصاویر بھی سامنے آئی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سامنے آنے والی تصاویر میں اداکار کو اپنے ولیمے میں دلہن کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ابتدائی جھلکیوں میں احمد علی اکبر کو گرے سوٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن کا چہرہ ان تصاویر میں دکھائی نہیں دے رہا تاہم نئی نویلی دلہن ماہم بتول نے ولیمے کی تقریب میں ہلکے گلابی لانگ ٹیل نیٹ کے دوپٹے کے ساتھ سلور لانگ ٹیل میکسی زیبِ تن کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Uzair Jaswal (@uzairjaswalofficial)

    دوسری جانب احمد علی اکبر کے ساتھی فنکاروں نے اسلام آباد میں ہونے والی ولیمے کی تقریب کی اپنی سیلفیز بھی پوسٹ کی ہیں، جبکہ اداکار عثمان خالد بٹ کے شوٹ کا ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    اداکار عثمان مختار نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی جس میں اداکار کو عثمان خالد بٹ، عثمان مختار ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان اور گلوکار عزیر جیسوال کے ساتھ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری 2025 کے اختتام پر احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھی تاہم اب تک انہوں نے اپنے آفیشل پیچ پر اس شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔

  • احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں

    احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    اداکار احمد علی اکبر کے قریبی دوست اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر مہندی نائٹ کی تصاویر شیئر کیں۔

    مختلف سوشل میڈیا پیجز پر مہندی کی تقریب سے دولہا اور دلہن کا مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں یہ جوڑی خوب ہلہ گلہ کرتی نظر آ رہی ہے۔

    اس سے قبل بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر اداکار کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی تھیں جو خوب وائرل ہوگئی تھیں۔

    اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں دلہا اور دلہن اپنے پیاروں میں گرد گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب میں ان کے بہترین دوست اداکار عثمان خالد بٹ کو بھی اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔

  • احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    احمد علی اکبر پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ ان کے تمام پراجیکٹس کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار اب اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں دلہا اور دلہن اپنے پیاروں میں گرد گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب میں ان کے بہترین دوست اداکار عثمان خالد بٹ کو بھی اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔

    واضح رہے کہ  کئی دنوں سے جاری اداکار احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق تو ہو گئی ہے لیکن اداکار یا ان کی ہونے والی اہلیہ کی جانب سے اب تک کوئی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

  • احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل

    احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی یہ ہینڈسم بوائز کی جوڑی اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر نے مقبول ترین گانے پر پُرجوش رقص کر کے محفل لوٹ لی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  معروف اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر نے ایک شادی کی تقریب میں شاندار رقص کر کے سب سے تعریفیں سمیٹ لیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دونوں خوبروں اداکار مشہور پاکستانی گانے ’شکر ونڈا سے‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Showbiz Hut (@showbiz_hut)

    اسی شادی کی تقریب سے وائرل دوسری ویڈیو میں عثمان خالد بٹ جھومکا گرا رے اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا پر زبردست ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Stylem Magazine (@stylem_magazine)

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز کو ناصرف بہت پسند کیا جا رہا ہے بلکہ پاکستانی اداکاروں کی ڈانس پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

  • لڑکیاں میری آنکھوں سے جلتی ہیں، احمد علی اکبر

    لڑکیاں میری آنکھوں سے جلتی ہیں، احمد علی اکبر

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ لڑکیاں میری آنکھوں سے جلتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ آمنہ الیاس نے شرکت کی، پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں احمد علی اکبر نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ کو جانوروں سے اتنا پیار ہے کہ ایک بار چڑیا گھر میں کھو گئے تھے؟

    احمد علی اکبر نے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں دوحہ کے چڑیا گھر میں تھا، مجھے جانوروں سے بہت پیار ہے، جب چڑیا گھر بند ہونے وقت گم جائیں تو اس سے زیادہ خطرنات بات کوئی نہیں ہوسکتی تھی۔

    اداکار نے بتایا کہ رات ہوچکی تھی سب بند ہوچکا تھا اور میں ڈھونڈ رہا ہوں کہ میرے گھر والے کہاں ہیں اور باہر کا راستہ کدھر ہے، میں ایک جگہ بیٹھا رو رہا تھا ایک صاحب آئے ان کو اردو آتی تھی وہ مجھے لے کر گئے تھے اور گھر والوں سے ملوایا تھا۔

    انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اچھا تجربہ تھا میں نے اپنے لیے شیروں کی آنکھوں میں اپنے لیے بھوک دیکھی تھی۔

    میزبان نے سوال کیا کہ ’کیا احمد لڑکیوں سے یہ سنتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں بہت اچھی لگتی ہیں؟

    احمد علی اکبر نے کہا کہ بچپن سے اپنی آنکھوں کی تعریف سنتا آرہا ہوں، لڑکیاں جلتی ہیں تبھی یہ کہتی ہیں کہ میری آنکھیں انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور آئی لیشز دینے کا بھی کہتی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں احمد علی اکبر نے کہا کہ ٹی وی کمرشلز میں دیکھ کر اساتذہ کا رویہ تبدیل ہوگیا اور نئے رشتے دار بھی پیدا ہوگئے جنہیں خوش آمدید کہا۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بغیر رہ سکتا ہوں لیکن ویڈیو گیمز کے بغیر نہیں رہ سکتا، ویڈیو گیمز میں بچپن سے کھیلتا آرہا ہوں، میرا یہ ماننا ہے کہ ہمارا کام بھی مل کر ویڈیو گیمز میں آجائے گا۔

  • ’یہ لڑکا ’سیلفی‘ کی ضد کررہا تھا‘

    ’یہ لڑکا ’سیلفی‘ کی ضد کررہا تھا‘

    پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی نے نامور اداکار احمد علی اکبر کے ساتھ سیلفی شیئر کردی۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ میرا سیٹھی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد علی اکبر کے ساتھ سیلفی شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرا سیٹھی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ لڑکا سیلفی کی ضد کررہا تھا میں نے کہا ٹھیک ہے۔‘

    اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار احمد علی اکبر کا ایک ڈرامہ نجی چینل سے نشر کیا جارہا ہے جس میں ان کی اداکاری مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔


    اداکار عمیر رانا نے بھی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ’یہ لڑکا ہمیشہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی کرتا ہے۔‘