Tag: احمد فرہاد

  • شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور ، آج رہا کئے جانے کا امکان

    شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور ، آج رہا کئے جانے کا امکان

    مظفرآباد : شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی گئی ، جس کے بعد انھیں آج جوڈیشل لاک اپ سے رہا کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شاعر کی ضمانت منظور کرلی اور دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    جس کے بعد شاعر احمد کو آج جوڈیشل لاک اپ سے رہا کئے جانے کا امکان ہے۔

    گذشتہ سماعت میں عدالت نے شاعر کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری غیر قانونی قرار

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد علی شاہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مغوی شاعر کو جبری لاپتا کیا گیا اور ادارے بازیابی میں ناکام رہے۔

    یاد رہے 5 جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاعر احمد کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ، جس پر اہلیہ کا کہنا تھا ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    واضح رہے 9 مئی کو وفاقی حکومت نے شاعر احمد کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔

    بعد ازاں پولیس نے بتایا تھا کہ شاعر احمد دفعہ اے پی سی 186کے تحت گرفتار ہوئے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ صبح7 بجے گجر کوہالہ کے مقام سے آزاد کشمیرمیں داخل ہو رہے تھے، دوران چیکنگ وہ شناختی کارڈ نہیں دکھاسکے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاعر کارسرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار ہوئے، وہ ایک اور مقدمے میں مظفرآباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں، اس لیے ان کو مظفرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

  • شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری غیر قانونی قرار

    شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری غیر قانونی قرار

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعراحمد فرہاد علی شاہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دیا اور کہا مغوی شاعرکوجبری لاپتا کیا گیا اور ادارے بازیابی میں ناکام رہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کیس نمٹانے کا اردو میں تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس محسن کیانی نے 4صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    جس میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ احمدفرہاد تھانہ دیر کوٹ میں گرفتار ہے ، فرہاد علی شاہ پولیس اسٹیشن صدر ، مظفر آباد کے مقدمےمیں بھی گرفتار ہے۔

    فیصلے میں کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر احمدفرہاد کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ہے، حقائق ،واقعات مد نظر رکھ کرعدالت نتیجے پر پہنچی کہ مغوی کوجبری لاپتہ کیا گیا اور ادارےمغوی شخص کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ احمد فرہاد کے بحفاظت گھرپہنچنے پرتفتیشی آفیسرتھانہ لوہی بھیر مجسٹریٹ کےسامنےبیان قلمبند کرائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ حقائق دیکھ کر عدالت فرہاد علی شاہ کی گرفتاری ریکار کےمطابق غیر قانونی قرار دیتی ہے، آئین پاکستان اور آزاد کشمیر کے آئین کے تحت حقوق کاتحفظ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق عدالت پٹیشن کو مندرجہ ذیل احکامات کے ساتھ نمٹانے کاحکم دیتی ہے، فرہاد علی شاہ کو جبری گمشدہ فرد قرار دیا جاتا ہے تا وقت کہ وہ گھر با حفاظت نہ آجائے۔

    عدالت کا کہنا تھا  کہ احمد فرہاد گھر پہنچے توتفتیشی آفیسرتھانہ لوہی بھیر بیان مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرائے اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ جبری گمشدگی کے مقدمات یکجا کرکے چیف جسٹس کوپیش کریں۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامی اختیارات استعمال کرکےلارجربینچ تشکیل دیں، رجسٹرار آفس کرمنل جسٹس کمیٹی کےآئندہ اجلاس میں اداروں کو مدعو کریں۔

    فیصلے کے مطابق قومی سلامتی امور سےمتعلق کیسز کی ان کیمرہ سماعت کیلئے مقرر کیاجائے، اداروں کے سربراہان سے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد لارجر بینچ کیسز کی سماعت کرے اور لارجر بینچ ہی میڈیا رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق احکامات جاری کرے۔

    تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہےکہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ جبری گمشدگی کے مقدمات یکجا کرکےچیف جسٹس کوپیش کریں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامی اختیارات استعمال کرکےلارجربینچ تشکیل دیں۔

  • عدالت کا احمد فرہاد کو جیل منتقل کرنے کا حکم

    عدالت کا احمد فرہاد کو جیل منتقل کرنے کا حکم

    مظفر آباد :عدالت نے شاعر احمد فرہاد کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔

    مظفرآبادپولیس نے عدالت میں مؤقف اپنایا شاعر سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

    پولیس نے نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا ، جس پر عدالت نے پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر شاعر کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24جون کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

    یاد رہے 5 جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاعر کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ، جس پر اہلیہ کا کہنا تھا ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    واضح رہے 9 مئی کو وفاقی حکومت نے شاعر احمد کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔

    بعد ازاں پولیس نے بتایا تھا کہ شاعر احمد دفعہ اے پی سی 186کے تحت گرفتار ہوئے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ صبح7 بجے گجر کوہالہ کے مقام سے آزاد کشمیرمیں داخل ہو رہے تھے، دوران چیکنگ وہ شناختی کارڈ نہیں دکھاسکے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاعر کارسرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار ہوئے، وہ ایک اور مقدمے میں مظفرآباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں، اس لیے ان کو مظفرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

  • شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

    شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

    مظفرآباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی، اہلیہ کا کہنا ہے ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرآباد آزاد کشمیر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

    گزشتہ روز دوران سماعت شاعر کے وکیل کی جانب سے انکی بریت پر دلائل دیے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے ایک ہفتے کے مزید جمسانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاعر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    یاد رہے 29 مئی کو وفاقی حکومت نے شاعر احمد کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ احمد فرہاد گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔

    بعد ازاں پولیس نے بتایا تھا کہ شاعر احمد دفعہ اے پی سی 186کے تحت گرفتار ہوئے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ صبح7 بجے گجر کوہالہ کے مقام سے آزاد کشمیرمیں داخل ہو رہے تھے، دوران چیکنگ وہ شناختی کارڈ نہیں دکھاسکے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاعر کارسرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار ہوئے، وہ ایک اور مقدمے میں مظفرآباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں، اس لیے ان کو مظفرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا، اہلیہ

    اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا، اہلیہ

    مظفرآباد: شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری کا معاملہ سامنے آنے پر اہلیہ نے کہا ہے کہ اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو انھیں تھانے میں ہونا چاہیے تھا۔

    گرفتار ہونے والے شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ سیدہ عروج زینب کا کہنا تھا کہ صدر تھانے پہنچے تو بتایا گیا احمد فرہاد موجود نہیں ہیں، ریمانڈ کی صورت میں احمد کو تھانے میں ہی ہونا چاہیے تھا۔ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔

    اہلیہ احمد فرہاد عروج زینب نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی، اس کا مطلب ہے کہ احمد فرہاد حبس بےجا میں ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ وہ دفعہ اے پی سی 186 کے تحت گرفتار ہوئے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں احمد فرہاد کی بازیابی کیس سے متعلق سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا احمد فرہاد گرفتار اور پولیس کسٹڈی میں ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ احمد فرہاد صبح 7 بجے گجر کوہالہ کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہو رہے تھے، دوران چیکنگ وہ شناختی کارڈ نہیں دکھا سکے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاعر کارسرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار ہوئے، وہ ایک اور مقدمے میں مظفرآباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں، اس لیے ان کو مظفرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • احمد فرہاد گمشدگی کیس، سیکریٹری دفاع اور داخلہ کل عدالت طلب

    احمد فرہاد گمشدگی کیس، سیکریٹری دفاع اور داخلہ کل عدالت طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد گمشدگی کیس میں سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کیس میں آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کے بیان پر مبنی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوران سماعت وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا احمد فرہاد آئی ایس آئی کے پاس نہیں ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اب معاملہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اختیار سے باہر نکل چکا ہے، ایک طرف میسجز بھیج رہے ہیں دوسری طرف کہتے ہیں بندہ ہمارے پاس نہیں۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ کل دونوں سیکریٹری پیش ہوں پھر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو بلائیں گے۔

    دوسری جانب احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ جمعہ کو فرہاد کے نمبر سے آنے والی واٹس ایپ کال میں کہا گیا تھا کہ درخواست واپس لے لیں اور عدالت کو کہیں وہ خود کہیں گیا تھا تو احمد فرہاد واپس آجائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر قانون اعطم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو ریمارکس دیے اس پر تشویش ہے، کابینہ اور وزیراعظم کو بلانے، اپنے سامنے بٹھانے کی باتیں پارلیمان کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے ریمارکس پارلیمان اور کابینہ پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے، سخت باتیں کرنا عدلیہ کے شایان شان نہیں، عدالت سے جو ریمارکس کی رپورٹنگ ہوتی ہے وہ نامناسب ہے۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو سنسنی پھیلانے کے بجائے عدالت احکامات جاری کرے، خوفناک چیلنجز کا سامنا ہے ایسی صورتحال میں ملک ان چیزوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔