Tag: احمد مجتبیٰ

  • فری اسٹائل فائٹراحمد مجتبیٰ کی وطن واپسی، پرتپاک استقبال

    فری اسٹائل فائٹراحمد مجتبیٰ کی وطن واپسی، پرتپاک استقبال

    کوئٹہ : انٹرو مکس مارشل آرٹس میں پاکستان کے فری اسٹائل فائٹر احمد مجتبیٰ اپنے دوستوں سے رقم ادھار لے کر سنگاپور گئے اور ون ایف سی بیلٹ جیت کر لوٹ گئے‘ کوئٹہ میں ائیرپورٹ نوجوان فری سٹائل فائٹر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سنگاپور میں مکس مارشل آرٹس کے فری اسٹائل فائٹ میں ایف سی ون چمپئن بننے والے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ بدھ کی صبح کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ پر ان کے والدین دوستوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فائٹر کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔

    آبائی شہر پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ ٹائٹیل جیتنے کےلئے انہوں نے سخت محنت کی تھی‘حکومتی سطح پر کسی قسم کی کوئی مالی مدد اور تعاون نہیں ملا۔

    مزید پڑھیں : مکسڈ مارشل آرٹ : پاکستان کے ایم ایم اے فائٹراحمد مجتبیٰ ناقابل شکست

    انہوں نے بتایا کہ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے وہ دوستوں سے ادھار لیتے ہیں، ایف سی ون ٹائٹل کیلئے سنگاپور کے فائٹر کے ساتھ سخت مقابلہ ہوا، اس کامیابی کے بعد وہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، آئندہ سال فروری میں وہ رشین فائٹر کے ساتھ پہلی پوزیشن کیلئے مقابلہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں ہونے والے فیدر ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں ناقابل شکست رہے۔ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل میں ولفورین کے نام سے پہچان بنانے والے احمد مجتبیٰ کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے۔ وہ فیدرویٹ ٹائٹل جیتنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔

  • مکسڈ مارشل آرٹ : پاکستان کے ایم ایم اے فائٹراحمد مجتبیٰ ناقابل شکست

    مکسڈ مارشل آرٹ : پاکستان کے ایم ایم اے فائٹراحمد مجتبیٰ ناقابل شکست

    سنگاپور : پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبیٰ نے سنگاپور میں ہونے والا مقابلہ جیت لیا، وہ فیدر ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی ون چیمپیئن شپ کی فیدر ویٹ باؤٹ کیٹیگری میں احمد مجتبیٰ کا مقابلہ سنگاپورکے بینڈکٹ اینگ سے ہوا۔

    ahmed-post-1

    تین راؤنڈز تک جاری مقابلے میں دونوں حریفوں نے ایک دوسرے پر مکسڈ مارشل آرٹ کے بھرپورحربے استعمال کیے۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد ججز نے متفقہ فیصلے کے بعد احمد مجتبیٰ کومقابلے کا فاتح کھلاڑی ٹھہرا دیا۔

    ahmed-post-2

    واضح رہے کہ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل میں ولفورین کے نام سے پہچان بنانے والے احمد مجتبیٰ کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے۔ وہ فیدرویٹ ٹائٹل جیتنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔

    ahmed-post-3