Tag: احمد پور شرقیہ

  • طالبات سے بھری وین میں ایل پی جی  سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ

    طالبات سے بھری وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ

    احمد پور شرقیہ : طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئیں۔ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں افسوسناک حادثہ ہوا، جہاں طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈرپھٹ گیا۔

    جس سے وین کو آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق، 9 زخمی ہوگئیں ، ریسکیوحکام نے بتایا کہ حادثہ احمدپور ٹال پلازہ کے قریب پیش آیا وین میں تھرڈایئرکی 19 طالبات سوار تھیں۔

    طالبات پیپردینے کے بعد لیاقت پورجارہی تھیں تاہم زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ریفرکی گئی 2 طالبات کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 5 زخمی طالبات کاٹی ایچ کیو اسپتال میں علاج جاری ہے.

    ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبات 18 سے 40 فیصد تک جھلسی ہیں، واقعےمیں طیبہ عباس نامی طلبہ جاں بحق ہوئی۔

    موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرائی تاہم حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • باپ بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گئے، افسوس ناک واقعہ

    باپ بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گئے، افسوس ناک واقعہ

    احمد پورشرقیہ: ضلع بہاولپور کے شہر احمد پورشرقیہ میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں باپ بیٹا سیوریج کے گہرے کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق احمد پورشرقیہ کے نواحی علاقے بستی بھٹیاں میں سیوریج کے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، ریسکیو حکام نے بتایا بیٹا کنویں میں گرا تو باپ بچانے کے لیے کنویں میں کود گیا۔

    ریسکیو ٹیم نے کنویں سے باپ اور بیٹے کی لاشیں نکال لی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ محمد قاسم اور 30 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق سیوریج کا کنواں گھر کے باہر کھودا گیا تھا، بیٹا اس کی کم زور چھت پر کھڑا تھا کہ وہ اچانک ڈھ گئی، بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔


    کراچی: کرکٹ کھیلتے ہوئے 2 بچے کنویں میں گر کر جاں بحق


    ریسکیو حکام کے مطابق باپ اور بیٹا کنویں میں دھنس کر دم توڑ گئے، ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں کراچی کے علاقے گارڈن میں 2 بچے کنویں میں گر گئے تھے، جنھیں بچانے کے لیے اندر جانے والے نوجوان سمیت دونوں بچے جاں بحق ہو گئے تھے، پولیس کے مطابق بچے کنویں پر رکھے ڈھکن پر اچھل کود کر رہے تھے کہ اچانک ڈھکن ٹوٹ گیا، کنویں کے اندر پانی موجود نہیں تھا۔

  • احمدپور شرقیہ:ریلوے پولیس اہلکار کا تشدد، متاثرہ خاتون مردہ پائی گئی

    احمدپور شرقیہ:ریلوے پولیس اہلکار کا تشدد، متاثرہ خاتون مردہ پائی گئی

    احمد پور شرقیہ: ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب مردہ پائی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس میں 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو ساتھ لے گیا تھا جس کی لاش 8 اپریل کو چنی گوٹھ کے قریب سے ملی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا۔

    بھائی افضل کے مطابق میری بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی، بہن کراچی سے عید کرنے کے لئے جڑانوالہ آرہی تھی۔

    تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ مریم بی بی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق جڑانوالہ کے چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا۔

    ڈاکوؤں کی مسجد میں لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

    خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر ہے۔ مقتولہ خاتون کے خاتون کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ بہن پر تشدد کے بعد اس کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کی جائے۔

  • 19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

    19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

    احمد پور شرقیہ: بہاولپور کی تحصیل میں 19 سال قبل حوالات سے فرار ہونے والا اشتہاری ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے راؤ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو اور شہری میں فائرنگ ہوئی، جس سے ڈاکو اشرف عرف چاند ہلاک ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو انیس سال قبل پولیس ملازمین کو زخمی کر کے حوالات سے فرار ہو گیا تھا، ڈاکو اے کیٹیگری کے اشتہاری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

  • سیکڑوں کی تعداد میں کرونا ویکسینز کچرے میں‌ پھینکے جانے کا انکشاف

    سیکڑوں کی تعداد میں کرونا ویکسینز کچرے میں‌ پھینکے جانے کا انکشاف

    بہاولپور: پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں‌ سیکڑوں کی تعداد میں کرونا ویکسینز کچرے میں‌ پھینکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کے شہر احمد پور شرقیہ میں محکمہ صحت کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث سیکڑوں کرونا ویکسینز ضائع ہو گئیں، اگرچہ ان کی میعاد بھی ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔

    سیکڑوں کی تعداد میں کرونا ویکسین کچرے کی نذر ہو جانا ایک طرف لمحہ فکریہ ہے تو دوسری جانب محکمہ صحت کے عملے کی بے حسی یا کرپشن کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے۔

    کچرے میں پھینکے گئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے سیکڑوں انجیکشنز پر ایکسپائری تاریخ بھی2023 درج ہے، کررونا ویکسین کے ساتھ دیگر انجکشنز بھی کچرے میں پڑے ہوئے ملے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے افسران نے اس واقعے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 100 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، جب کہ اس دوران 18 ہزار 645 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

    این آئی ایچ کے مطابق ایک دن میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 0.53 فی صد رہی، کرونا کے زیر علاج مریضوں میں سے 187 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

  • سفاک دکاندار نے بسکٹ چوری کرنے پر بچے کو قتل کردیا

    سفاک دکاندار نے بسکٹ چوری کرنے پر بچے کو قتل کردیا

    احمد پور شرقیہ : بسکٹ چوری کرنے کے الزام میں دکاندار نے گیارہ سالہ بچے کو چھری کے اٹھہتروار کرکے قتل کردیا، پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش اور ملزم کو باہر نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق احمد پورشرقیہ میں دل خراش واقعہ پیش آیا، دکاندار نے محض20روپے کے بسکٹ چوری کرنے کا الزام لگا کر گیارہ سالہ بچے بلال کو دکان میں بند کیا اور چھریوں کے پے در پے وار کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ملزم نے واردات کے بعد لاش سمیت خود کو دکان میں بند کرلیا، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر بچے کی لاش اورملزم کو باہر نکالا۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کےجسم پر چھریوں کے78وار کئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے کے بعد ملزم ایاز نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی۔

    بچے کے بہیمانہ قتل پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور ملزم پر تشدد کرنے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

  • سانحہ بہاولپور: ذمہ داران کو نتائج بھگتنا ہوں گے، لاہورہائیکورٹ

    سانحہ بہاولپور: ذمہ داران کو نتائج بھگتنا ہوں گے، لاہورہائیکورٹ

    لاہور: سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ جو بھی حادثے کاذمہ دار ہو گا اس کو نتائج بھگتنا ہوں گے اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے احمد پور شرقیہ کیس کی سماعت کی۔ ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ، اوگرا اور ہائی وے پولیس کے افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ جس ٹینکر کو حادثہ پیش آیا اس کا لائسنس ختم ہو چکا ہے اور اسے ابھی تک اس کی تجدید بھی نہیں کی گئی ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس جرم پر پہلی بار پانچ سو اور دوسری بار دو ہزار جرمانہ ہوتا ہے جبکہ کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    عدالت نے اس بیان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹس کے بعد کیا کارروائی ہوئی؟ اس طرح تو ہر بندہ بغیر لائسنس ٹینکر چلا کر پانچ سو جرمانہ دے کر جان چھڑاتا رہے گا۔ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

    عدالت کا مزید کہنا تھا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ ایسے جرم پر معمولی جرمانہ رکھا گیا، کیا آئل کمپنی کو بھی محض پانچ سو روپے ہی جرمانہ ہوا، موٹر وے اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے گاڑیوں کی فٹنس کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں کمپنی بتائے کہ تیل بھرنے سے قبل کنٹینر کو چیک کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟

    عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ حکومت نے کس قانون کے تحت جاں بحق افراد کو جو معاوضہ ادا کیا ہے کیا کابینہ سے منظوری لی گئی؟ عدالت نے استفسار کیا کہ انشورنس کمپنیاں کہاں ہیں اور آئل کمپنی نے متاثرین کے لیے کیا پالیسی اختیار کی۔


    مزید پڑھیں: سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی


    اوگرا نمائندے نے بیان دیا کہ کمپنی کو جاں بحق افراد کو دس لاکھ اور زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے دینے کی ہدایت کی گئی مگراس پر عمل درآمد نہیں ہوا جس پر آئل کمپنی کے وکیل نے اس حوالے سے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے تمام فریقین سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کر دی۔


    مزید پڑھیں: شیل آئل کمپنی سانحہ احمد پور شرقیہ کی ذمہ دار قرار


    یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار شیل آئل کمپنی کو قرار دے دیا ہے۔ کمپنی کو شو کازنوٹس جاری کرکے اس پر 1 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

    اوگرا کا کہنا ہے کہ کمپنی کا آئل ٹینکرغیر معیاری تھا، ٹینکر نے اوگرا اور ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ کے قوانین پورے نہیں کیے۔

    اوگرا کے مطابق آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی تھا جبکہ ٹینکر تکنیکی معیار پر بھی پورا نہیں اترتا تھا۔ 50 ہزار لیٹر تیل کی ترسیل کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر استعمال ہوتا ہے جبکہ حادثے کا شکار ٹینکر 4 ایکسل کا تھا۔

  • شیل آئل کمپنی سانحہ احمد پور شرقیہ کی ذمہ دار قرار

    شیل آئل کمپنی سانحہ احمد پور شرقیہ کی ذمہ دار قرار

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار شیل آئل کمپنی کو قرار دے دیا۔ کمپنی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    اوگرا کا کہنا ہے کہ کمپنی کا آئل ٹینکر غیر معیاری تھا۔ ٹینکر نے اوگرا اور ایکسپلوسوز ڈپارٹمنٹ کے قوانین پورے نہیں کیے۔

    اوگرا کے مطابق آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی تھا جبکہ ٹینکر تکنیکی معیار پر بھی پورا نہیں اترتا تھا۔ 50 ہزار لیٹر تیل کی ترسیل کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر استعمال ہوتا ہے جبکہ حادثے کا شکار ٹینکر 4 ایکسل کا تھا۔

    مزید پڑھیں: سانحہ احمد پور شرقیہ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران معطل

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ بھی بر وقت حرکت میں نہیں آئی۔ ٹینکر سے تیل بہتا رہا مگر جائے حادثہ کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔ مقامی آبادی تیل برتنوں میں بھرتی رہی۔

    اوگرا نے شیل کو ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ فی کس جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ فی کس دینے کا حکم دیا ہے۔

    اوگرا کے مطابق فیصلے پر فوری عمل نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عید الفطر سے ایک روز قبل 25 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر تیل لے جانے والا ٹرک الٹ گیا تھا۔

    ٹرک سے بڑی مقدار میں تیل بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد قریبی آبادی موقع پر جمع ہوگئی اور تیل برتنوں میں بھر کر لے جانے لگی۔

    اسی دوران اچانک ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں تیل جمع کرتے سینکڑوں افراد لمحوں میں آگ کی زد میں آگئے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

    ہلاکتوں میں اضافہ جاری

    سانحہ احمد پور شرقیہ کے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا عمل جاری ہے اور آج مزید 2 زخمی دم توڑنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 218 ہوگئی ہے۔

    حادثے میں جھلسنے والے مزید 38 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں فی الوقت 18، تحصیل ہیڈ کوراٹر احمد پور اور نشتر اسپتال ملتان میں 8، 8 جبکہ جناح اسپتال لاہور میں 4 زخمی زیر علاج ہیں۔

    سانحہ کے 22 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ بھی کیا جاچکا ہے۔ زخمیوں میں سے 12 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کی 125 ناقابل شناخت لاشوں کی تصدیق کے لیے 132 ورثا کے نمونے ڈی این اے کے لیے لیے جا چکے ہیں۔ 93 جسد خاکی شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔


  • بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کےشہربہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکےکے نتیجےمیں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا۔

    لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کےنتیجے میں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہیں جن میں درجنوں افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آتش زدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 140ہوگئی ہے، انہوں نے بتایا کہ  132 افراد لاشیں ناقابل شناخت ہیں،8 قابل شناخت لاشیں ورثا کےحوالے کردی گئی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ٹیمیں بلوالی گئی ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد باقی لاشیں ورثاء کےحوالےکی جائیں گی،

    بہاولپور میں آئل ٹینکر کے الٹنےسے لگنے والی آگ سے قریب موجود 6 گاڑیاں اور 12 موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

    صدر پاکستان اوروزیراعظم نوازشریف کا آئل ٹینکرحادثے پراظہارافسوس

    صدر ممنوں حسن اوروزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرحادثےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کی ہے۔

    آرمی چیف کا بہاولپورحادثےپرافسوس کااظہار

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام میں کہا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےسول اورریسکیواداروں کی مددکی ہدایت جاری کردی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں زخمیوں اورلاشوں کی منتقلی کےلےآرمی ہیلی کاپٹرزروانہ کردیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپورحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے آئل ٹینکر حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کوزخمیوں کوبہترین طبی سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ شہبازشریف نے بہاولپور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو برن سینٹرز تک منتقل کرنے کے لیے اہنے زیرِ استعمال ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کاموں کے لیے بھجوادیا ہے۔

    احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ قومی سانحہ ہے،عمران خان


     چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے  احمد پور شرقیہ سانحے پراظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور نہایت تکلیف دہ اور دل سوز واقعہ ہے جس میں دو سو افراد اپنی جان سے گئے۔

    تمام اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا ممکن نہیں‘ رانا ثنا اللہ


    ادھر وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہناہےکہ حادثہ بہت افسوس ناک ہےجبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ رانا ثنااللہ نےکہاکہ علاقہ مکین آئل ٹینکرالٹنےپرتیل جمع کرنےکی کوشش کرتے ہیں اگرتیل جمع کرنےسےروکاجاتاتواتنابڑاحادثہ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کو ان اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں برن سینٹر کی سہولت موجود ہے‘ انہوں نے حکومتی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے لیے صرف عمارت بنانا کافی نہیں ہوتا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،جھلسے ہوئے افراد کووکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    ایم ایس وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹرعامربخاری کا کہناہےکہ ہمارے پاس 200سےزائد ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ اسپتال میں 75افراد کو لایا گیا جن میں سے 2افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    واضح رہےکہ ڈاکٹرعامر بخاری کا کہناہےکہ وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی ہے۔

     


    سانحے کی دلخراش ویڈیوز – بچے نہ دیکھیں


     


     

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بہالپور : احمدپورشرقیہ میں مسافربس اور ٹرک میں تصادم6افراد جاں بحق،25زخمی

    بہالپور : احمدپورشرقیہ میں مسافربس اور ٹرک میں تصادم6افراد جاں بحق،25زخمی

    بہالپور : احمد پورشرقیہ میں مسافربس اور ٹرک میں تصادم،ہولناک حادثے میں چھ افراد جاں بحق،پچیس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پراسحاق پیٹرولیم کے قریب اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹرک مسافر بس سے جاٹکرایا.

    حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں موقع پر جاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پرپہنچ گئی اور زخمیوں قریبی اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.