Tag: احمد چنائے

  • پاکستانی صنعتوں کے لیے بجلی کا ٹیرف Rs26 فی کلو واٹ گھنٹہ کیا جائے: احمد چنائے

    پاکستانی صنعتوں کے لیے بجلی کا ٹیرف Rs26 فی کلو واٹ گھنٹہ کیا جائے: احمد چنائے

    پاکستانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، اور بلند ترین بجلی کے نرخ صنعتوں اور کاروباروں کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔ کاروباری برادری اور صنعتی شعبے کے نمائندہ مسٹر احمد چنائے نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے ٹیرف کو فوری طور پر Rs26 فی کلو واٹ گھنٹہ تک کم کیا جائے تاکہ ملکی معیشت کو سنبھالا جا سکے اور روزگار کے مواقع محفوظ رہیں۔

    بلند بجلی کے نرخ: صنعتوں کے لیے چیلنج

    مسٹر چنائے کے مطابق، طویل عرصے سے پاکستانی صنعتیں اور چھوٹے و درمیانے کاروبار (SMEs) بجلی کے بھاری اخراجات برداشت کر رہے ہیں، جس سے ان کی مسابقتی صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ:

    "ہر گزرتے دن کے ساتھ بلند بجلی کے نرخ کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل رہنے کے لیے توانائی کے اخراجات میں کمی ناگزیر ہے۔”

    کم ٹیرف کے ممکنہ فوائد

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتی ہے، جن میں شامل ہیں:

    اقتصادی استحکام – بجلی کے کم اخراجات سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جس سے معیشت کو استحکام ملے گا۔
    سرمایہ کاری میں اضافہ – سستی توانائی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع فراہم کرے گی۔
    سپلائی چین کی مضبوطی – کم ٹیرف سے پیداواری لاگت کم ہوگی، جس سے ملکی اور برآمدی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

    مسٹر چنوی نے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف صنعتی بقا کا معاملہ نہیں، بلکہ ملکی معیشت کی بحالی اور لاکھوں پاکستانیوں کی روزی روٹی کا سوال بھی ہے۔

  • سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اپنے عہدے سے مستعفی

    سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اپنے عہدے سے مستعفی

    کراچی:  سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    اطلاعات کے مطابق سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ عشرت العباد کو ارسال کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے سی پی ایل سی چیف کے سربراہ کی تقرری ایک ہفتے کے اندر ہوگی۔

    واضح رہے کہ سال کے ابتداء میں 27 جنوری کو رینجرز اہلکار نے دہشت گردوں کے تعلق ہونے کے جواز پر  سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر چھاپہ مارا تھا۔ رینجرز ایلکار کا کہنا تھا کہ احمد چنائے کے گھر سے 15 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

    جس کے بعد سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے واقع کی تردید کردی تھی۔

  • احمد چنائے پر الزام لگانا سراسر زیادتی ہے،  الطاف حسین

    احمد چنائے پر الزام لگانا سراسر زیادتی ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کا ساتھ ہونے والا سلوک سراسر زیادتی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ احمد چنائے کا کام لوگوں کوبازیاب کروانااوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرواناہےاوراس سلسلے میں مغوی کے اہل خانہ اوراغواکنندگان سے رابطہ ان کے فرائض میں شامل ہے اس بنیادپر احمدچنائے پر الزام لگانا سراسر زیادتی ہے۔

    الطاف حسین نے ارباب اختیار سے سوال کیا کہ کیا مہاجروں کو کبھی پاکستانی سمجھا جائے گا یا نہیں۔

    الطا ف حسین نے احمدچنائے اور میمن برادری کی تمام انجمنوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اوران سے کہاکہ وہ احمدچنائے کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک پرہڑتال یاکسی بھی قسم کے احتجاج کا جوبھی پروگرام بنائیں گے ایم کیو ایم اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی ۔

     الطاف حسین نے کہا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہترہے، یہ نعرہ اب ہجرت کرکے آنے والے ہرفردکی زبان پر ہوگا اوراس کاجوبھی انجام ہوگااس کی ساری ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پرعائد ہوگی۔

  • سی پی ایل سی چیف احمد چنائےکی گھر پر رینجرزچھاپےکی تردید

    سی پی ایل سی چیف احمد چنائےکی گھر پر رینجرزچھاپےکی تردید

    کراچی: سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان رینجرز کی وجہ سے قائم ہے جبکہ رینجرز نے میرے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکار علی الصبح ان کے گھر معلومات شیئر کرنے کے لیے آئے تھے، چھاپہ مارنے نہیں۔

    اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ مار کر ان سے اغوا برائے تاوان کے کیسز سے متعلق تفتیش کی تھی، انہوں نے بتایا کہ مغوی نوجوان لاریب کو ان کے گھر سے بازیاب نہیں کروایا گیا اور نہ ہی ان کے گھر سے 15 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

    انہوں نے اس موقع پر رینجرز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی کارروائیوں کے باعث بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی اور اور رینجرز کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اور دونوں اس کیس پر مل کر کام کررہے تھے۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں احمد چنائے کا کہنا تھا کہ ان کے گھر رینجرز کی آمد کو چھاپہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ انہیں بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے، پچیس سالہ خدمات کا یہ صلہ دیا گیا ہے۔

     سی پی ایل سی چیف کا کہنا ہے کہ لگائے گئے الزامات کا جواب وہ عدالت میں دیں گے، واقعہ کی تحقیقات اعلیٰ عدالتوں سے کروائی جائے۔

     احمد چنائے کا کہنا ہے کہ ان کے گھر سے تاوان کی رقم برآمد ہوئی نہ ہی کوئی مغوی بازیاب ہوا ہے۔ چھبیس سالہ لاریب کو رینجرز نے سپر ہائی وے سے بازیاب کیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر الزام ثابت ہو جاتا تو انہیں نہیں چھوڑا جاتا۔

    احمد چنائے کے گھر چھاپے کی خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے دی تھی۔

    دوسری جانب رینجرزکی اسپیشل ٹاسک فورس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا ہونے والے لاریب کو بازیاب کروالیا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے لارریب کو سائٹ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اوراس کی رہائی کے لیے بیس لاکھ روپے تاوان مانگا جارہا تھا ، رینجرز ذرائع کا کہنا ہے رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل نے تکنییکی اور گراؤنڈ انٹیلی جنس کی مدد سے اغوا ہونے والے لاریب کا پتہ چلایا۔

  • کراچی سے اغواء 22 افراد کو بازیاب کرایا گیا،احمد چنائے

    کراچی سے اغواء 22 افراد کو بازیاب کرایا گیا،احمد چنائے

    کراچی: سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کراچی سے اغوا ہونے والے 22 تاجروں اور شہریوں کو بازیاب کرایا گیا مگر اب بھی 7 لوگ اغواکاروں کے قبضے میں ہیں۔ ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے احمد چنائے نے کہا کہ کچھ تاجروں نے غیر معمولی تاوان دے کر رہائی حاصل کی جس کا سی پی ایل سی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ صنعتی علاقوں میں پہلے مرحلے میں پچپن کروڑ روپے مالیت سے 910 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں ، دوسرے مرحلے میں ایک ارب روپے مالیت سے 2 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے۔احمد چنائے نے کہا کہ سی پی ایل سی کا دائرہ کار کراچی سے بڑھاکر سندھ کے 29 اضلاع تک پھیلایا جارہا ہے ۔

    احمد چنائے نے کہا کہ کچھ مسلح گروہ سائٹ سپر ہائی وے سے فیڈرل بی ایریا صنعتی علاقے میں موجود ہیں۔ ایف بی ایریا ایسوسی ایشن کےچئیرمین محمد تحسین اور ادریس گیگی نے بتایا کہ کچھ عرصے سے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں صنعتکاروں کے لیے مسئلہ بن گئی ہیں، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی اور سائٹ سپر ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر مستقل چیک پوسٹیں بنادی جائیں۔

  • کراچی:اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس کی مشترکہ کاروائی

    کراچی:اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس کی مشترکہ کاروائی

    کراچی کے علاقے معمار میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس نے مشترکہ کاروائی کے بعد شارع نورجہاں کے علاقے سے اغواء ہونے والے سات سالہ بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

    سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق گزشتہ روز شارع نورجہاں تھانے کی حدود قلندریہ چوک سے ملزمان نے سات سالہ بچے یاسین کو اغواء کیا اور رہائی کے لئے ساٹھ لاکھ روپے تاوان طلب کی۔

    مغوی کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے گلشن معمار میں تاوان کے لئے آنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے جبکہ سات سالہ مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، مارے گئے ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔