Tag: احمد چیمہ

  • نیب نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کو کلین چٹ دے دی

    نیب نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کو کلین چٹ دے دی

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو کلین چٹ دے دی اور کہا احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ مل گئی۔

    احد چیمہ کی بریت کی درخواست پرنیب نےرپورٹ جمع کرادی ہے ، جس میں کہا ہے کہ احدچیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا، ان کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، ان کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں، ان کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں، احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔

    ری انویسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ فراہم کیا، احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی،ریکارڈ درست ثابت ہوا۔

    نیب کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں،نیب کیس نہیں بنتا۔

    نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔

  • کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    ٹورنٹو: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اداروں کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپٹ شہبازشریف کا چور سوئچ  احد چیمہ کے پاس ہے، اسی وجہ سے اس گرفتاری پر تنقید کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد اپنے مالی جرائم کے تحفظ کے لیے شہبازشریف نے بیوروکریٹس کو اکسایا، بیوروکریٹس کی یہ ہڑتال ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ دو روز سروسز کلب میں وزرا بغاوت کی منصوبہ بندی کرتے رہے، اس پورے معاملے میں خاموشی اور ایکشن نہ لینے سے ثابت ہوا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ دنوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، جس  کے بعد احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں 11 دن کے ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

    واقعے کے بعد صوبائی حکومت اور بیورو کریسی احد چیمہ کے حق میں کھل کر سامنے آگئی، پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو بیس گریڈ پر ترقی دے دی، جب کہ نیب کی جانب سے ٹاپ آفیسر کی گرفتاری کے خلاف صوبے بھر کے افسران نے شدید احتجاج کیا۔

    پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، یہاں گینگ وارکی گنجائش نہیں، شہبازشریف کے کہنے پر غلط  کام کرنے والے بغاوت میں پیش پیش ہیں، شریف برادران اداروں کے خلاف ایک پیج پرہیں۔

    خیال رہے کہ احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے ، جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔