واشنگٹن: امریکی خاتون کی احمقانہ حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کی غرض سے نکلی لیکن بدقسمتی گاڑی میں بچے موجود ہی نہ تھے، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون نیند کی حالت میں تھی اور انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ گاڑی میں بچے موجود نہیں ہیں۔ حیران کن طور پر انہیں اس بات کا علم اسکول پہنچنے پر ہوا، خاتون نے اسے اپنی احمقانہ حرکت قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر بہت سے صارفین نے خاتون کو طنز کا نشانہ بنایا، جبکہ کئی افراد نے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا۔ خاتون کو جب پتا چلا کہ ان کی گاڑی میں بچے نہیں ہیں تو وہ دوبارہ گھر پہنچی جہاں ان کے بچے دروازے پر ان کا انتظار کررہے تھے۔
اس وقعے کی ویڈیو ان کے بچوں نے بھی بنائی، واقعے پر خاتون کی بھی ہنسی نہ رکی۔