Tag: اخترمینگل

  • کوئٹہ : اخترمینگل حکومت سے ناراض، جہانگیرترین منانے پہنچ گئے

    کوئٹہ : اخترمینگل حکومت سے ناراض، جہانگیرترین منانے پہنچ گئے

    کوئٹہ : تحریک انصاف کی حکومت کی مشکلات بڑھنے لگیں، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کردیا، جہانگیر ترین منانے پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل حکومت سے ناراض ہوگئےجس کے بعد جہانگیرترین انہیں منانے پہنچ گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں جس پر انہوں نے حکومت سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

    صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ان کو منانے کیلئے وفد کے ساتھ کوئٹہ پہنچ گئے، وفد میں پرویز خٹک اور اسپیکر اسد قیصر بھی شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق سردار اخترمینگل سے ملاقات میں جہانگیر ترین نےان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانیوں کی شہریت سے متعلق قومی اسمبلی میں جامع تقریرکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام مسائل حل کیے جائیں، میں آپ کی بات وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔

    مزید پڑھیں: افغان مہاجرین سے متعلق وزیراعظم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، سینیٹرحاصل بزنجو

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر متعدد حلقوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اس حوالے سے سینیٹر حاصل بزنجو نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےمہاجرین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ملکی وسائل پر صوبوں کا حق ہے وہ دیا جائے، اخترمینگل

    ملکی وسائل پر صوبوں کا حق ہے وہ دیا جائے، اخترمینگل

    کراچی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ سردار اخترمینگل نے کہا ہے کہ وسائل پر صوبوں کا حق ہے اورصوبوں کو ان کا حق دیا جائے۔ نریندر مودی بلوچوں کی لاشوں پر اور نواز شریف کشمیریوں کی لاشوں پر رقص کررہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بلوچستان سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو کشمیریوں سے کوئی دلچسپی ہے، نریندر مودی بلوچوں کی لاشوں پر رقص کرتا ہے اور نواز شریف کشمیریوں کی لاشوں پر رقص کرتا ہے۔

    کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے عسکریت پسندوں کے طریقہ کار سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ہم بلوچستان کی حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر دو ہزار چھ کی طرف دھکیلا جارہا ہے، جب نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد ہم اسمبلیوں سے باہر آئے تھے اور دو ہزار آٹھ کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا ہم نے سمجھا تھا کہ ڈکیٹیٹر سے نام نہاد جمہوریت پسند اور لولی لنگڑی جمہوریت بہتر ہے لیکن بلوچوں کیلئے آمریت اور لولی لنگڑی جمہوریت میں کوئی فرق نہیں پڑا ہمیں مجبور کیا جارہا ہے ہم پھر سے اسمبلیوں سے باہر آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت ایسا کوئی میگا پروجیکٹ منظور نہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں بلوچ اقلیت میں تبدیل ہوں بوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو بلوچوں کو بااختیار کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ برہمداغ بگٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں وہ بھارت میں رہتے ہیں یا کسی اور ملک میں رہتے ہیں اس کا جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت بلوچستان کے لوگ پارلیمنٹ عدالتوں اور سیاستدانوں سے سخت مایوس ہوچکے ہیں۔

     

  • عمران خان کی بلوچ قوم پرست رہنمااخترمینگل سےملاقات

    عمران خان کی بلوچ قوم پرست رہنمااخترمینگل سےملاقات

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو بندوق نہیں ،انصاف سے ساتھ رکھنا ہے، ناانصافیاں ہوں گی توعلیحدگی کی تحریک بھی چلے گی۔

    سابق وزیراعلٰی بلوچستان اخترمینگل نے عمران خان کوآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن مسئلے کاحل نہیں، پاک چین اقتصادی راہداری قوم کومتحد رکھنے کاسنہری موقع ہے۔

    سرداراخترمینگل نے کہا کہ پہلے ہمیں ہماری زمین کا مالک بنایا جائے،اس کے بعد روٹ کےمسائل پر بھی بات چیت ہوجائے گی، صرف سڑک دینی ہے تووہ ہم خود بھی بناسکتے ہیں۔

    عمران خان نے اخترمینگل کی دعوت قبول کرتے ہوئےکہا کہ دس جنوری کواخترمینگل کی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کریں گے۔