Tag: اختر جدون

  • لیاری کے بے روز گار افراد کے لئے رکشہ اسکیم میں غبن کا انکشاف

    لیاری کے بے روز گار افراد کے لئے رکشہ اسکیم میں غبن کا انکشاف

    کراچی: لیاری کے بے روز گار افراد کے لئے رکشہ اسکیم میں غبن کا انکشاف ہوا جس پر نیب نے رکشہ اسکیم میں42کروڑ روپے کے غبن پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اختر جدون کو نیب نے طلب کیا ہے،نیب نے صوبائی وزیر کے سیکریٹری سرور کو گرفتار کیاہے۔

    ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ 2ہزار رکشوں میں سے صرف5سو رکشے تقسیم کئے گئے،ذرائع نے بتایا کہ رکشوں کی خریداری فی رکشہ2لاکھ50ہزار ظاہر کی گئی ہے جبکہ اصلی قیمت1لاکھ50ہزار تھی۔

  • رینجرزکا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے ڈیرے پرچھاپہ، دو افراد گرفتار

    رینجرزکا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے ڈیرے پرچھاپہ، دو افراد گرفتار

    کراچی : کراچی کے علاقے کیماڑی میں رینجر ز نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اختر جدون کے ڈیرے پر چھاپہ مار کردو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اختر جدون کے ڈیرے پر رینجرز کے چھاپے کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    جبکہ حراست میں لئے گئے محافظوں کو بھی پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا،ذرائع کے مطابق رینجرز کی چھاپے کے دوران اختر جدون اس مقام پر موجود نہیں تھے۔

  • جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے ،آصف زرداری

    جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے ،آصف زرداری

    کراچی: سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی ریل کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اختر جدون کی رہائش گاہ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل سابق صدر اچانک سندھ کے سابق وزیر اختر جدون کی رہائش گاہ پر پہنچے تو کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    وہ وہاں موجود کارکنوں سے گھل مل گئے۔اس دوران انہوں نے کارکنوں سے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے ایک زرداری، سب پر بھاری کے نعرے لگانے پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ ۔نہیں۔ آصف زرداری سب سے یاری۔

    انہوں نے کہا کہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے مثبت تبدیلی لائی گئی اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے مگر انہیں قتل کرنے والوں کا آج نام و نشان باقی نہیں۔