Tag: اختر مینگل

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے اختر مینگل کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے اختر مینگل کی ملاقات

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بی این پی کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالی دینی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلوچستان کےعوام کی محرومی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوا، مؤثر قانون سازی سے پسے ہوئے طبقات کو حق دلایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    بعد ازاں سردار اختر مینگل سے ملاقات میں جہانگیر ترین نے ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانیوں کی شہریت سے متعلق قومی اسمبلی میں جامع تقریر کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام مسائل حل کیے جائیں، میں آپ کی بات وزیر اعظم تک پہنچاؤں گا۔

  • ہم خود جو بوتے ہیں جب کاٹنے کا وقت آتا تو چیختے ہیں،اختر مینگل

    ہم خود جو بوتے ہیں جب کاٹنے کا وقت آتا تو چیختے ہیں،اختر مینگل

    اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ احتساب بالکل ہونا چاہیے اور سب کا ہونا چاہیے، ہم خود جو بوتے ہیں جب کاٹنے کا وقت آتا تو چیختے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی سیاسی بصریت کا استعمال کیا ہی نہیں، حکومتیں، اپوزیشن بننے کے بعد سب بھول جاتے ہیں۔

    اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہے احتساب کا عمل کہاں تک جاری رہناچاہیے، احتساب آج، کل اور اس سے پہلے کے حکمرانوں کا ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم خود جو بوتے ہیں جب کاٹنےکاوقت آتاتوچیختےہیں، کیااحتساب صرف مالی کرپشن پرہونا چاہیےیاآئین شکن کابھی ، قتل عام اورمعصوم لوگوں کواٹھانےوالوں کابھی احتساب ہوناچاہیے۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تجربات کے باوجود  کچھ نہیں سیکھا ، اور نہ ہم نے کبھی سیاسی بصیرت کامظاہرہ کیا۔

    یاد رہے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    جس کے بعد سردار اخترمینگل سے ملاقات میں جہانگیر ترین نےان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانیوں کی شہریت سے متعلق قومی اسمبلی میں جامع تقریرکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام مسائل حل کیے جائیں، میں آپ کی بات وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔

  • صدارتی انتخاب میں ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو: اختر مینگل

    صدارتی انتخاب میں ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو: اختر مینگل

    کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل کا کہنا ہے کہ صدر کے انتخاب میں حمایت کی پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفد آیا ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور جمالدینی صاحب کے شکر گزار ہیں۔ گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا جس کے مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کے لیے آئے تھے۔ اختر مینگل نے فرمایا کہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ صدارتی انتخاب میں حمایت کے لیے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور لاپتہ افراد سے متعلق ہم نے واضح مؤقف دیا ہے۔ بلوچستان کے وسائل صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 2 گھنٹے کی گفتگو میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل پر بی این پی مینگل کے مؤقف سے متفق ہیں۔ بی این پی مینگل نے واضح انداز میں عوام کی نمائندگی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں، ہماری خواہش ہے مولانا فضل الرحمٰن دستبردار ہوجائیں، امید ہے صدارتی انتخاب سے پہلے کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔

  • تحریک انصاف کے وفد کی اختر مینگل سے ملاقات

    تحریک انصاف کے وفد کی اختر مینگل سے ملاقات

    کوئٹہ: تحریک انصاف کے وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بلوچستان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کے وفد میں نعیم الحق اور سردار یار محمد رند شامل تھے۔

    دوسری جانب بی این پی کے وفد کی سربراہی اختر مینگل نے کی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں حکومت نے توجہ نہیں دی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دوستوں کو مطالبے پیش کردیے ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات، مہاجرین کی واپسی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ رکھا ہے۔

    اختر مینگل نے کہا کہ آئندہ حکومت نے بھی بلوچستان کو نظر انداز کیا تو اتحاد بے معنی ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے لیے ہمیں باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا، اے پی سی میں بلایا گیا تو اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے۔ ’جو کوئی بھی بلوچستان کے مسائل حل کرے گا ہم ساتھ دیں گے‘۔

    تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ اختر مینگل کے ساتھ مثبت اور اچھی ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان اور اختر مینگل ایک عرصے سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہوگی بلوچستان کے مسائل حل کیے جائیں، عمران خان نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے سردار اختر مینگل کی عمران خان سے آج ہی ملاقات ہو۔ بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کو ترقی دیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے۔ عمران خان سمجھتے ہیں بلوچستان کو نظرانداز کر کے وژن پورا نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے اختر مینگل ہمارا ساتھ دیں گے۔ ’بی اے پی جسے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کرے گی ہم اس کی حمایت کریں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کے لوگ نقل مکانی کرگئے، مردم شماری معطل کی جائے، اختر مینگل

    بلوچستان کے لوگ نقل مکانی کرگئے، مردم شماری معطل کی جائے، اختر مینگل

    کراچی: سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ کئی سالوں سے جاری آپریشن کے باعث لوگ بڑی تعداد گھر بار چھوڑ کر دوسرے مقامات پر چلے گئے ہیں اس لیے وہاں مردم شماری کو معطل کیا جائے۔

    کراچی میں حیدر منزل پر سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سردار اختر مینگل کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ پندرہ سالوں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے باعث مکینوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں کوئی موجود نہیں ،مردم شماری کے ذریعے لوگوں کی اصل تعداد جاننا ضروری ہے، لہذا حالات کی بہتری کے بعد بلوچستان میں مردم شماری کی جائے ۔

    نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سی پیک اور مردم شماری پر کسی کو اعتراض نہیں تاہم مردم شماری کے ذریعے لوگوں کی اصل تعداداور زمینی حقائق جاننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 57 ارب میں سے صرف ایک ارب روپے بلوچستان پر خرچ کیا جارہا ہے، جبکہ ابھی بھی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں توانائی ،گیس اور صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ شہریت ،ووٹ اور ملکیت خریدنے کا حق مقامی لوگوں کو دیا جائے ، غیر ملکی مہاجرین کو جو نادرا کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے اسے ختم کیا جائے اوردہشت گردی کے خاتمے میں وفاق کی داخلہ اور خارجی پالیسی میں صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔