Tag: اختلافات

  • چیئرمین سینیٹ  اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےدرمیان اختلافات میں شدت، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےدرمیان اختلافات میں شدت، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےدرمیان اختلافات میں شدت آگئی ، چیئرمین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کوغیرملکی پارلیمنٹیرینزکودعوت دینےسے روک دیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ غیرملکی وفودکوکی دعوت دےچکاہوں اورفیصلے پرقائم رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کےدرمیان اختلافات سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی، چیئرمین سینیٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو غیر ملکی پارلیمنٹیرینز کو دعوت دینے سے روک دیا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا۔

    صادق سنجرانی نے سلیم مانڈوی والا کو خط میں کہا غیر ملکی وفودکودعوت چیئرمین سینیٹ دےسکتاہے، غیرملکی وفودکوپاکستان آمدکی دعوت صرف قومی مفاد میں دی جاسکتی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ غیرملکی پارلیمنٹیرینزکی پاکستان آمدپرخطیررقم خرچ ہوگی، آئندہ غیرملکی وفدکودعوت دینےسےپہلےمجھ سے پوچھنا ہوگا۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چیئرمین سینیٹ کو جوابی خط میں کہا آپ کاخط پڑھ کےبہت افسوس ہوا، قوانین میں کہاں لکھا ہے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غیر ملکی وفد کو دعوت نہیں دےسکتا؟ حیران ہوں کہہ رہے ہیں غیرملکی وفود کا پاکستان آنا قومی مفاد میں نہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی وفودکوکی دعوت دےچکاہوں اورفیصلےپرقائم رہوں گا، میں نےفیصلہ کیاہےتمام تراخراجات خودبرداشت کروں گا، غیرملکی اسپیکرزکی پاکستان آمدملکی مفادمیں تھی، پاکستان میں ایک عرصےسےغیرملکی وفودنہیں آئےتھے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نےخودگوادرکی تقریب میں خطیررقم خرچ کی، صادق سنجرانی نے تقریب میں کتنا پیسہ خرچ کیا، تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے، گوادر میں منعقدہ تقریب پر ضرورت اور اختیارات سے زیادہ پیسہ خرچ کیا گیا۔

  • پاک بھارت اختلافات کاحل سفارت کاری ہے،جوش ارنسٹ

    پاک بھارت اختلافات کاحل سفارت کاری ہے،جوش ارنسٹ

    واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کا حل تشدد کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے نکالیں۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کا حل تشدد کے بجائے سفارت کاری سے نکالیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔

    ترجمان وائٹ ہاوس نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں جہاں دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    موجودہ صورت حال مں پاکستان اور بھارت کے وائٹ ہاؤس سے رابطے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یا نئی دلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،اس حوالے سے مزید وضاحت کے لیے محکمہ خارجہ سے پوچھا جائے۔

  • وقار یونس کی کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی تردید

    وقار یونس کی کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی تردید

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی بہت بہتر کرنی ہو گی، ہیڈ کوچ نے کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کوجوڑنے کا وقت ہے۔

    وقار یونس ٹیم کو اجازت ملنے پرخوش ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے، وقار یونس نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں، اسے بہت بہتر کرنا ہو گا۔

    وقار یونس نے کہا کہ کپتان شاہد آفریدی سے اختلافات کی باتیں درست نہیں، پاکستان ٹیم کوقوم کی حمایت درکار ہے۔

    پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ بدھ کو کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی جو بنگلہ دیش ہو سکتی ہے۔

  • امین فہیم اور رحمان ملک نے پارٹی اختلافات کی تردید کردی

    امین فہیم اور رحمان ملک نے پارٹی اختلافات کی تردید کردی

    سکھر: رحمان ملک اور مخدوم امین فہیم نے پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ اُن کی پارٹی سے کوئی لڑائی نہیں۔

    اصلاح کی ضرور ت ہے یہ میرا حق ہے کہ بتاﺅں پارٹی میں کون کون سی خامیاں ہیں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ایک لیڈر موجود ہے۔

    دوسرے لیڈر بلاول بھٹو طبعیت کی ناسازی کے باعث برسی پرنہیں آسکے۔رحمان ملک کا کہنا تھا لند ن بلاول بھٹو زرادری کو منانے نہیں گیا تھامیڈیا بریکنگ نیوز کے چکر میں ہے پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات سے بھلا کون واقف نہیں  لیکن شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ دونوں سخت ترین حریفوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کرنے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سلمان خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلم کی پروموشن کی اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم اپنے کام اور اپنی فلموں کی پروموشن کے حوالے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ہیپی نیو ایئر کی ہدایتکارہ فرح خان نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہمارا دوست رہا ہے، وہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے والا اور ہماری فلموں کے جنون کو پسند کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ خان کی ہلکی پھلکی اداکاری کے ذریعے ان کی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کی تھی۔

  • بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    ممبئی : بگ تھری کے دو ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اختلافات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جیمز اینڈرسن کو لیول تھری کی سزا سے بچانے انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ میدان میں کود پڑی ہے۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کا تاج سجائے والی بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا یعنی بگ تھری جو حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی بگ تھری کے دو بڑے ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لفظوں کی سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز بھارتی ٹیم کی منیجمنٹ نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر الزام لگایا تھا کہ اینڈرسن نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جڈیجا کو نہ صرف دھکا دیا بلکہ نازیبا الفاظ بھی کہے، جس پر آئی سی سی نے کاروائی کرتے ہوئے اینڈرسن کے خلاف لیول تھری کا الزام عائد کیا تھا۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے انگلینڈ نے بھی جڈیجا کو لیول ٹو کا قصوار ٹہرا دیا ہے۔

    انگلش ٹیم منیجمنٹ کی اینڈرسن کو بچانے کیلئے سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں، انگلینڈ منیجمنٹ نے بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا پر لیول ٹو کا چارج عائد کرنے کی درخواست کی، آئی سی سی نے الزمات کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔