Tag: اخراجات کم کرنے کا پلان

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا

    پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کو 1سال میں 300 ارب روپے تک اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا، جس میں پنشن اسکیم لانے اور ترقیاتی اسکیموں پرمکمل پابندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا، ذرائع نے کہا ہے کہ پلان کے تحت 1سال میں 300 ارب روپے تک اخراجات کم ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنائےگی اور صوبائی حکومتوں کے ماتحت یونیورسٹیوں کی فنڈنگ صوبے کریں گے۔

    آئندہ مالی سال ڈیفنس اور پولیس کے سواتمام بھرتیوں کیلئےشراکت دار پنشن اسکیم کا پلان ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو پنشن سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال سے پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں پرمکمل پابندی کاامکان ہے ، وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی پوسٹوں کو ختم کرنے کا بھی پلان ہے۔