Tag: اخراجات

  • الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں 20ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ

    الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں 20ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ  عام انتخابات میں 20ارب سے زائد کے اخراجات  آنے کا امکان ہے، حکومت نے فنڈزکی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا ، جس کے مطابق انتخابات میں 20ارب سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر ایک ارب،الیکشن ڈیوٹی کی مد میں 6سے7ارب کے اخراجات آئیں گے جبکہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    بیلٹ پیپرکی خریداری اورچھپائی پر ڈھائی ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنڈزکی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت پہلے بھی فنڈزدےچکی ہے، فنڈزکی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    گذشتہ روز  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری بھجوائی تھی۔


    مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کی صدر کو عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کی سمری ارسال


    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے صدر کو3 تاریخیں تجویز کی ہیں، انتخابات کیلئے جولائی کے آخری ہفتے کی 3تاریخیں تجویز کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق تجویز کردہ تاریخیں 25 تا 27 جولائی 2018 کی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن یکم جون کو شیڈول جاری کرے گا جبکہ صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن عام انتخابات کی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد جولائی کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد میں شامل ممالک سے کہاہےکہ وہ دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے اخراجات ادا کریں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسلزمیں نیٹو ممالک کو امریکی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یورپی ممالک اپنے حصےکی رقم ادا نہیں کررہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکی عوام اور ٹیکس دینے والوں سے انصاف نہیں اور بہت سارے ممالک کئی برسوں سے بہت بڑی رقم کے قرض دار ہیں اور کئی برسوں سے رقم ادا نہیں کر رہے ہیں۔


    پوپ فرانسس کی ٹرمپ کو کلائمٹ چینج پر توجہ دینے کی ہدایت


    امریکی صدر نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت نیٹو کے 28 رکن ممالک میں سے صرف پانچ اپنے مالی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ برسلز پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے سب سے پہلے بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ سے ملاقات کی جبکہ ہزاروں لوگوں نے برسلز میں ان کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ اوراہل خانہ کی سیکورٹی پرکروڑوں ڈالرکےاخراجات

    ڈونلڈ ٹرمپ اوراہل خانہ کی سیکورٹی پرکروڑوں ڈالرکےاخراجات

    نیویارک : ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی پر کروڑوں ڈالر کےاخراجات پرنیو یارک اور پام بیچ کاؤنٹی نے اضافی فنڈزکا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کےکمشنر جیمز اونیل نےکانگریشنل ممبر کو ایک خط میں کہاہےکہ امریکی صدر ان کے اہل خانہ اور نیویارکرز کی حفاظت کےلیے انہیں مزید وسائل اور اہلکار وں کی ضرورت ہے۔

    نیویارک کےمیئر بل دی بلاسیو نے بھی کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکی صدر متواترنیو یارک آئیں لیکن اب ایسا ہےاور ٹرمپ ٹاور اور ملحقہ علاقوں کی سیکورٹی پر اضافی چوبیس ملین ڈالرز کےاخراجات آرہے ہیں۔

    دوسری جانب پام بیچ کاؤنٹی جہاں ڈونلڈ ٹرمپ تقریباََہر ہفتے چھٹی منانے جاتے ہیں کے افسران کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب بھی یہاں آتے ہیں تو روزانہ سیکورٹی پر اضافی 60ہزار ڈالرز خرچ ہوتے ہیں جو مسٹر ٹرمپ یا فیڈرل اداروں کو ادا کرنا ہوں گےتاہم ابھی یہ اخراجات امریکی ٹیکس پیئرز اٹھا رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں:ٹرمپ کی حفاظت پر روزانہ ایک ملین ڈالرز کے اخراجات


    خیال رہےکہ ماضی پر نظر ڈالی جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے 2011 میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی شاہ خرچیوں پر تنقید کرتےہوئےکہاتھا کہ ہوائی کے دورے پر امریکی ٹیکس ادا کرنے والوں پر چار ملین ڈالرز کا بوجھ ڈالا گیا۔

    یاد رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو وائٹ ہاؤس سے کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے تاہم اب صورت حال مختلف ہے۔

    واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی پر کروڑوں ڈالرزکے اخراجات آرہے ہیں جبکہ صرف نیو یارک کے ٹرمپ ٹاور کو محفوظ بنانے کےلیے ایک لاکھ چھیالیس ہزار ڈالرز کےیومیہ اخراجات امریکی ٹیکس پیئرز کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

  • وزیرِاعظم کے دورۂ امریکہ پر یومیہ 80لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

    وزیرِاعظم کے دورۂ امریکہ پر یومیہ 80لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کے دورہء امریکہ پر یومیہ اسی لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ نواز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب قوم کو پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ میں پڑے گا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے سات روزہ دورے پر نیویارک جائیں گے، وزیرِاعظم کے نیویارک کے سات روزہ دورے کیلئے وزارتِ خارجہ نے تین کروڑ چورانوے لاکھ کے بجٹ کی منظوری دی تاہم سفری اخراجات ملا کر رقم پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ سے تجاوز کر جائیگی۔

    سیلاب سے متاثرہ قوم کی نمائندگی کرنے والے وزیرِاعظم کا یومیہ خرچہ اسی لاکھ روپے ہوگا۔

    وزیرِاعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف چھوٹے جہازکے ذریعے امریکا جائیں گے، وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ کی اہمیت کے اعتبار سے خرچہ زیادہ نہیں، دورے میں وزیرِاعظم کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز، طارق فاطمی جبکہ ذاتی اور حفاظتی عملہ بھی ہوگا۔