Tag: اخروٹ کے فوائد

  • موسم سرما میں اخروٹ : کیا آپ ان فوائد سے لاعلم ہیں؟

    موسم سرما میں اخروٹ : کیا آپ ان فوائد سے لاعلم ہیں؟

    موسم سرما کی آمد آمد ہے ایسے میں خشک میوہ جات کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے، یہ سوغات قدرت کی طرف سے انسانوں کیلیے بہت بڑی نعمت ہے۔

    خشک میووں میں اخروٹ اپنی ایک علیحدہ پہچان اور افادیت رکھتا ہے۔ اخروٹ، غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    اخروٹ موسم سرما میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، سرد برفانی علاقوں کے لوگ موسم کی شدتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا بکثرت استعمال کرتے ہیں اور میدانی علاقوں کے لوگوں میں بھی یہ رغبت سے استعمال ہوتا ہے۔

    اس میں لحمیات، روغنیات ، فاسفورس، فولاد، پوٹاشیم، حیاتین اور کیلوریز جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں، عام طور پر اخروٹ کا مغز ہی استعمال ہوتا ہے مگر حکیم اخروٹ کا چھلکا، پتے اور جڑ وغیرہ بھی مختلف امراض کے لیے دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

    اپنے غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    اخروٹ انسانی دل، دماغ، ہڈیوں، چہرے کی رنگت، بالوں کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ میں بھی معاونت کرتا ہے۔

  • چھوٹا سا اخروٹ اور فوائد بے شمار

    چھوٹا سا اخروٹ اور فوائد بے شمار

    خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ مختلف بیماروں میں فائدہ پہنچاتا ہے لیکن اخروٹ کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور شوگر(ذیابیطس) ٹائپ 2 سے تحفظ دینے میں معاون ہوتی ہے۔

    یہ سب کو معلوم ہے کہ اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے اور اس خشک میوے کے انسانی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماہرین طب برسوں سے اس سے متعلق بتاتے آرہے ہیں۔

    اخروٹ جسمانی وزن کرنے میں مفید ہے تو تقریباً سب ہی جانتے ہیں، جریدے جرنل نیوٹریشن ریسرچ اینڈ پریکٹس میں شائع ہونے والی نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال بلڈ شوگر لیول کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    آئیے آپ کو بتاتے کہ اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی ریگولیٹ کرتے ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جو فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا کر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔

    تحقیق کاروں نے مطالعے کے دوران 119 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا۔