Tag: اخلاقیات

  • لیاقت آباد پولیس افسر کی شرمناک حرکت، خواتین کے سامنے شرٹ تبدیل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    لیاقت آباد پولیس افسر کی شرمناک حرکت، خواتین کے سامنے شرٹ تبدیل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں پولیس افسر اخلاقیات بھول گئے، خاتون کے سامنے شرٹ بدلنے پر معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد تھانے میں خواتین کے سامنے شرٹ بدلنے کے معاملے پر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی پرویز کو معطل کر دیا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کو اس طرح کے فعل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    لیاقت آباد شعبہ تفتیش کے افسر کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ کمرے میں دو خواتین کی موجودگی کے باوجود پولیس افسر وردی تبدیل کرنے لگا۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کمرے میں 2 خواتین کی موجودگی کے باوجود پولیس افسر نے شرٹ اتاری، پولیس افسر کی غیر اخلاقی حرکت دیکھ کر کمرے میں موجود خواتین شرمسار ہوگئیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خواتین کو شرم کے باعث چہرے دوسری جانب پھیرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس افسر اے ایس آئی پرویز نے  درج مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں خواتین کو تھانے بلایا تھا۔

  • الیکشن ریفارم میں ترمیم‘مسلم لیگ ن نےاخلاقیات کا جنازہ نکال دیا‘ عمران خان

    الیکشن ریفارم میں ترمیم‘مسلم لیگ ن نےاخلاقیات کا جنازہ نکال دیا‘ عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے نااہل شخص کو پارٹی صدارت دلوانے کے لیے الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کرکے مسلم لیگ ن نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کرکے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹرپراپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے یہ سب نوازشریف کا سیاسی کریئر دوبارہ شروع کرانے کے لیے کررہی ہی جس پرکرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔


    نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، سینیٹ میں بل منظور


    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننےکی راہ ہموار ہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔ جب مہمان گھر آئیں تو ان کا خوش دلی سے استقبال کرنا چاہیئے۔

    اسی طرح جب آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جائیں تو ایسا رویہ رکھیں کہ میزبان آپ کی آمد سے خوشی محسوس کریں۔ اس موقع پر میزبان کے گھر کے اصولوں اور پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

    یہی نہیں مہمان بن کر جانے کے کچھ اخلاقی اصول بھی ہوتے ہیں جن پر پوری دنیا میں عمل کیا جاتا ہے۔ یہ اصول آپ کو اچھا مہمان بننے میں مدد دیتے ہیں۔

    آئیے آپ بھی وہ اصول جانیں جنہیں اپنا کر آپ ایک اچھا مہمان بن سکتے ہیں۔

    :آنے اور جانے کا وقت

    guest-7

    کہیں جاتے ہوئے اپنی آمد اور روانگی کے وقت اور دن کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کریں تاکہ آپ کا میزبان الجھن کا شکار نہ ہو۔

    دن اور وقت میں بار بار تبدیلی یا درست وقت کی آگاہی نہ دینا آپ کے میزبان کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ وہ سارا دن آپ کا انتظار کر سکتا ہے جس کے باعث اس کے اپنے کئی کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔

    :کوئی تحفہ لے کر جائیں

    guest-2

    عموماً کسی کے گھر پہلی بار جاتے ہوئے کچھ لے کر جانا تو ایک روایت ہے، لیکن اگر آپ پہلے بھی کئی بار اپنے میزبان کے گھر جا چکے ہیں تب بھی کوئی تحفہ یا کھانے پینے کی کوئی چیز لے جانے میں کوئی حرج نہیں۔

    یہ عمل میزبان کے دل میں آپ کے لیے احترام کے جذبات پیدا کرے گا اور اسے یہ تاثر دے گا کہ آپ اس پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔

    :گھر کے اصولوں کی پاسداری

    guest-5

    ہر گھر کے کچھ اصول ہوتے ہیں جو ہر گھر سے مختلف ہوتے ہیں۔ کہیں جا کر ان اصولوں سے آگاہی حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا آپ کے اچھے مہمان ہونے کا ثبوت دے گا۔

    مثال کے طور جوتے باہر اتارنے ہیں یا نہیں، دروازہ بند کرنا ہے یا نہیں۔

    :ذاتی استعمال کی اشیا

    guest-3

    اگر آپ کسی کے گھر قیام کرنے جارہے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنا ذاتی استعمال کا سامان جیسے تولیہ، شیمپو وغیرہ لے کر جائیں۔ اگر آپ نہ لے جا سکیں تو میزبان کی کم سے کم چیزوں کو استعمال کریں۔

    ہفتہ بھر میں ایک ہی تولیہ استعمال کریں تاکہ آپ کے جانے کے بعد میزبان کے لیے میلے کپڑوں کا ڈھیر نہ رکھا ہو۔

    :مدد کی پیشکش

    guest-4

    کسی کے گھر تھوڑی دیر کے لیے جائیں یا طویل عرصہ کے لیے، ہمیشہ میزبان کو اپنی مدد کی پیشکش کریں۔ کھانے کی تیاری، برتن اٹھانے، دھونے اور مختلف کاموں میں اپنی مدد کی پیشکش کریں۔

    :چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال

    guest-6

    جیسے آپ اپنے گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہیں ویسے ہی اپنے میزبان کے گھر میں بھی رہیں۔

    کمرے سے نکلتے ہوئے بجلی کے سوئچ بند کردیں۔ اپنے قیام کے لیے مختص کمرہ یا جگہ صاف رکھیں۔

    :جانے سے قبل

    guest-8

    جانے سے قبل جس حد تک ممکن ہو اپنا پھیلاوا سمیٹ لیں اور جگہ کو صاف رکھیں۔ اپنے قیام کو ایسا بنائیں کہ آپ کے جانے کے بعد آپ کا میزبان آپ کے بارے میں ناگوار خیالات کا شکار نہ ہو۔