Tag: اخوان المسلمون
-
قاہرہ:مصر میں نئے آئین پر ریفرنڈم، جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک
مصر میں نئے آئینی مسودے پر دو روزہ ریفرنڈم کے آخری دن آج بھی ووٹنگ جاری ہے، مصر کی سب سے بڑی جماعت اخوان المسلمون اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ریفرینڈم کا بائیکاٹ کیا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں نوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مصر میں نے آئینی مسودے پر دو روزہ ریفرنڈم میں ووٹنگ جاری ہے، مصر میں جاری ریفرنڈم اس نئے آئین کے لیے ہے، جس کی منظوری کی صورت میں فوجی سربراہ جنرل عبد الفتاح السیسی صدر کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لے سکیں گے۔
سابق صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمون اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ریفرینڈم کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا ہے، ریفرنڈم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم اخوان المسلمون کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپوں کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیا آئین شہریوں کو قدرے زیادہ حقوق اور آزادی فراہم کرتا ہے جبکہ ناقدین کی نظر میں نیا آئین عوام کے بجائے فوج کے حقوق کا محافظ ہے، مصر کے عبوری وزیراعظم نے ریفرنڈم کو تاریخی موقع قرار دیا ہے۔
-
قاہرہ:مصر میں سیاسی بحران جاری
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو عدالت میں پیش کئے جانے پر اخوان المسلمون نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
سابق مصری صدر محمد مرسی کو عدالت میں پیش کئے جانے پر اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنوں نے دارالحکومت قاہرہ اور ملک کے دیگر شہروں میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور سابق صدر کی رہائی کے لئے احتجاج کیا۔
مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث کئی مظاہرین زخمی ہوگئے، سابق صدر پر مقدمہ عبوری حکومت چلارہی ہے جسکوفوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
-
قاہرہ:عبوری حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت،2 جاں بحق، متعدد زخمی
مصر میں فوجی بغاوت کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے خلاف کئی ماہ سے جاری مظاہرے شدت اختیارکرگئے، پولیس فائرنگ اور شیلنگ سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عبوری حکومت کیجانب سے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کے جابرانہ اقدام کے بعد سے احتجاج میں تیزی آتی جارہی ہے، قاہرہ میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے فائرنگ اور شیلنگ کی۔
جس پر پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، جھڑپوں میں دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے، مصر میں نئے قوانین کے تحت کالعدم جماعت کے حق میں تحریری یازبانی تشہیری مہم چلانیوالے افراد کو قید وبند کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
منتخب حکومت کی بحالی کے لئے جولائی سے جاری مظاہروں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔