Tag: ادا

  • نماز ادا کرنے کی پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    نماز ادا کرنے کی پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستان نے عید پرکشمیریوں کی مذہبی آزادی پر بھارتی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے انسانی حقوق،عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیر مقبوضہ وادی کشمیر پر قابض ظالم بھارتی افواج نے کشمیری عوام پر مذہبی اجتماع منعقد کرنے کی پابندی عائد کرکے ایک اور ستم ڈھا دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری مسلمانوں کے لاک ڈاؤن کی سخت مذمت کرتا ہے، بھارت فوج نے مسلمانوں کو مذہبی تہوار منانے سے روکا ہے، دنیا بھر میں مسلمان بڑے اجتماعات میں نماز عید ادا کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نماز ادا کرنے کی پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت نےانسانی حقوق،عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی کو جیل میں تبدیل کرکے مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روکا گیا، مواصلات کے ذرائع بند کرکے کشمیریوں کو رشتہ داروں سے ملاقات سے بھی روکا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے اجتماعی سزا انسانی حقوق کے تمام قواعد کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی کمیونٹی جبر کے خلاف بھارت سے سوال کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف مذہبی جبر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی شریک حیات ملنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا، ایک مرتبہ میں نے میتھ پزل میں گیٹس کو ہرا دیا جس پر وہ مجھ پر دل ہار بیٹھے اور شادی کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس عالمی شہرت یافتہ شخصیات ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ بل گیٹس اور ملنڈا کب ملے اور بل گیٹس ان کی کس ادا پر فدا ہوئے اور انہیں دل دے بیٹھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب ملنڈا گیٹس نے اپنی نئی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ملنڈا نے اپنی کتاب ’دی مومنٹ آف لائف: ہو امپاورنگ وومن چینجز دی ورلڈ“ میں لکھا ہے کہ ”میں اور بل گیٹس ملازمت کے دوران ملے تھے۔

    انہوں نے کتاب میں بتایا کہ ہم دونوں کو پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا جو ہماری قربت کا باعث بنا۔ ایک بار میں نے بل گیٹس کو ایک’ ’میتھ پزل“ میں ہرا دیا، جس کے بعد وہ مجھے دل دے بیھٹے اور شادی کی پیشکش کردی۔

    ملنڈا گیٹس نے اپنے سابق شوہر سے تعلقات کے بارے میں ہی کتاب میب سطریں تحریر کی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ’بل گیٹس کے ساتھ شادی سے قبل بھی میں ایک شخص کے ساتھ تعلق میں رہ چکی تھی۔ تاہم یہ تعلق انتہائی ناخوشگوار اور انتہائی برے طریقے سے انجام کو پہنچا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملنڈا نے اپنے بچوں کو سکول میں صرف ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروایا تھا اور ان کے نام کے ساتھ فیملی نام ’گیٹس‘ نہیں لکھوایا تھا۔

    بچوں کو صرف پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”بچوں کو سکول میں ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو سکے کہ وہ ارب پتی ماں باپ کے بچے ہیں اور ہمارے بچے بھی دیگر بچوں کی طرح نارمل طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

  • 6 لاکھ سعودی خواتین عملی میدان میں سرگرم

    6 لاکھ سعودی خواتین عملی میدان میں سرگرم

    ریاض : سعودی وزارت مزدور و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’ہم سعودی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کیلئے مختلف شعبوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے تحت سعودی خواتین کو ڈرائیونگ اور کھیل سمیت مختلف شعبوں میں اپنے صلاحیتیں دکھانے کا موقع پر دیا جس کے بعد خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا۔

    وزارت مزدور کی نمائندہ نوال عبداللہ التیبعان کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے تحت خواتین کو آزادی دینے کے بعد سے اب تک چھ لا کھ سعودی خواتین جاب مارکیٹ کا حصّہ بن چکی ہیں۔

    التیبعان کا کہنا ہے کہ سعودی خواتین کی ورک فورس متعدد رکاٹوں اور چیلنجز کے باوجو نہ صرف پیداواری اور تخلیقی شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    وزارت مزدور مکہ برانچ کی ڈائریکٹر نوال عبداللہ التیبعان نے کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں محمد بن سلمان کے وژن 230 سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مزدور نے خواتین کو ملازمت مواقع فراہم کرنے کےلیے 68 نئی اسکیمیں شروع کیں ہیں۔

    کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں خواتین کی خود مختاری اور ملازمتوں کے حوالے سے منعقدہ  سیمینار میں ریاست مکہ کی منسٹری برانچ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نوال عبداللہ التیبعان نے کہا کہ سعودی عرب کی خواتین ملازمین نہ صرف محنت سے آگے بڑھ رہی ہیں بلکہ وہ ایسے کام بھی سر انجام دے رہی ہیں جو ان کے لیے ایک چیلنج تھے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی حکومت نے خواتین کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے 344 ارب ریال کی سرمایہ کاری سے 499 نئے پروجیکٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق اس وقت سعودی حکومت 4 سے زائد بچوں کی والدہ خواتین ملازمین کو مراعتیں بھی فراہم کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : عدوا الدخیل سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

    یاد رہے کہ گزشتہ برس تین جون کو ایک تاریخ سا ز فیصلے کے نتیجے میں سعودی خواتین کو گاڑی چلا نے کی اجازت ملی تھی جو کہ ایک قدامت پسند معاشرے میں بڑا اقدام تھا، جس کے بعد متعدد شعبوں میں خواتین اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواتی رہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق رواں ماہ سعودی خاتون عدوا الدخیل نے بلندی سے گرنے کے خوف کو شکست دیتے ہوئے پہلی سعودی خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • اسپین کےایک اورریستوران میں ٹھگوں کی واردات

    اسپین کےایک اورریستوران میں ٹھگوں کی واردات

    میڈرڈ: اسپین میں ریستوران کی مالک کاکہناہےکہ 160افراد ان کے ریستوران میں ہزاروں یوروں کا کھاناکھاکربل اداکیے بغیر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اسپین کے ریستوران ال رینکون ڈی پیپن کی مالک لورا ایرئیس کاکہناہےکہ 160افراد پر متشمل گروپ نے انہیں بتایا کہ وہ شادی کی ایک تقریب کا انعقاد کرناچاہتے ہیں اور اس کے لیےسادہ ساکھانا منگوایا۔

    ریستوران کی مالک نے کہاکہ گروپ نے ایک ہزار یورو بکنگ کےوقت ادا کیےلیکن کھانے اور مشروبات کی مد میں دس ہزار یورو کا بل بنا۔انہوں نےکہاکہ کھاناکھانے کےپانچ منٹ کے اندر تمام افراد اچانک غائب ہوگئے۔

    لورا ایرئیس نےان کے ریستوران میں ہونے والی اس واردات سے پولیس کو آگاہ کردیا پےاورانہوں نےکہاکہ یہ لوگ تصویروں سے پہچانےجاسکتے ہیں۔

    خیال رہےکہ تین روز قبل اسپین کے ریستوارن میں اسی طرح کی واردات ہوئی تھی اوریہ دونوں ریستوان دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

    مزید پڑھیں:اسپین کے ریستوران میں 120افراد کھاناکھاکرفرار

    یاد رہےکہ گذشتہ ہفتے اسپین کے شمالی مغربی علاقے بیمبائبرمیں ایک ریستوران کے مالک کے مطابق 120 کے قریب افراد اس کے ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد بل ادا کیے بغیر فرار ہو گئے۔

    واضح رہےکہ اینٹونیو روڈرج نے کہا تھاکہ وہ گذشتہ 35 برس سے یہ کاروبار کر رہے ہیں لیکن اس سے قبل ان کے ساتھ کبھی ایسا واقعہ پیس نہیں آیا تھا۔

  • اسپین کے ریستوران میں 120افراد کھاناکھاکرفرار

    اسپین کے ریستوران میں 120افراد کھاناکھاکرفرار

    میڈرڈ: اسپین میں ایک شخص کا کہناہےکہ 120افراد اس کے ریستوران میں کھاناکھاکےبل اداکیے بغیرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اسپین کے شمال مغربی علاقے بیمبائبر میں ریستوران کےمالک اینٹونیو روڈرج کاکہناہےکہ کہرومینیائی نسل کےلوگوں نے پہلے ہی سے 950 ڈالر کی رقم ادا کر کے کارمین ریستوران بک کروایا تھا لیکن کھانا کھانے کے بعد ابھی ڈیزرٹ باقی تھا کہ بقایا رقم ادا کیے بغیر ہی سب بھاگ گئے۔

    اینٹونیو روڈرج کےمطابق سب کچھ ایک منٹ کے وقفے میں ہی ہوا۔ہوٹل میں کھانا کھانے کے لیے آنے والے افراد پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے اور فرارہوگئے۔

    ریستوران مالک کاکہناہےکہ ہوٹل میں کھاناکھانے والے افراد کو 2000یورو ادا کرنے تھےانہوں نے اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کیاہےتاہم پیسہ مل جائےگا اس کی انہیں امید نہیں ہے۔

    مقامی اخبار کے مطابق پولیس حکام کا کہناہےکہ ابھی تک کھانا کھانے والے گروپ میں سے کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔

    واضح رہےکہ اینٹونیو روڈرج نے کہا کہ وہ گذشتہ 35 برس سے یہ کاروبار کر رہے ہیں لیکن اس سے قبل ان کے ساتھ کبھی ایسا واقعہ پیس نہیں آیا تھا۔

  • کوئٹہ :فائرنگ سےشہید ہونےوالےایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    کوئٹہ :فائرنگ سےشہید ہونےوالےایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ اد اکردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ کےوسطٰی علاقے فاطمہ جناح روڈ پردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

    کوئٹہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی،آئی جی پولیس سمیت دیگرافراد نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کےبعداہلکاروں کی میتیں آبائی علاقےمنتقل کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ شب فائرنگ سےڈیوٹی پرتعینات ایف سی کے تین اہلکار سمیت ٹریفک پولیس کااہلکارشہیدجبکہ راہگیر زخمی ہوگیاتھا،دہشت گرد واردات کے بعد پیدل ہی فرار ہوگئے۔

    کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کامقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔