Tag: ادائیگی

  • آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے لے گا

    آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے لے گا

    ہماری زندگی کے بے شمار کام اب آن لائن یا اسمارٹ فون کے ذریعے ہوجاتے ہیں، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے لے گا۔

    ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے گزشتہ روز ریاست کیلی فورنیا میں شروع ہونے والی 4 روزہ ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس میں آئی فون کے لیے کچھ منفرد اور اہم فیچرز بھی متعارف کروا دیے ہیں۔

    کانفرس میں شامل مندوبین کا کہنا ہے کہ سلیکون ویلی میں 10 جون تک جاری رہنے والی اس ٹیکنالوجی کانفرنس میں آئی فون کو ادائیگیوں کے لیے مؤثر طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا گیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق کانفرنس میں ایپل کے بائے ناؤ، پے لیٹر فیچر کو مندوبین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    ممکنہ طور پر اس فیچر کو ایپل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 میں متعارف کروایا جائے گا، اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان خریدی جانے والی کسی بھی شے کی ادائیگی ڈیڑھ ماہ کی 4 برابر اقساط میں ادا کرسکیں گے۔

    یہ فیچر آئی فون صارفین کے ایپل والٹ میں بلٹ ان ہوگا اور وہ اسے آن لائن اور بذریعہ ایپ دونوں طریقوں سے استعمال کرسکیں گے۔

    ایپل کی جانب سے ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس 2022 میں زیادہ توجہ ادائیگیوں کے نظام پر ہے، اور اسی تناظر میں ٹیکنالوجی جائنٹ نے ٹیپ ٹو پلے کے نام سے رواں ماہ کے آخر میں اس فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کسی بھی اسٹور پر ایپل آئی فون کی مدد سے صرف ایک کلک سے کسی بھی چیز کی قیمت با آسانی ادا کی جاسکے گی۔

    ایپل کی جانب سے اس فیچر کو ٹیپ ٹو پے کے نام سے رواں ماہ کے آخر میں تمام آئی فون صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

  • گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں بینکوں کی ادائیگیاں

    گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں بینکوں کی ادائیگیاں

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 19-2018 کی تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کا حجم 157331 ارب رہا، جنوری تا مارچ اے ٹی ایم سے 1434ارب نقد نکالے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کی ادائیگیوں کا جائزہ جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2019 تک ملک میں 45 بینکوں کی 15 ہزار 5 سو 49 برانچیں ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں بینک اکاؤنٹس کی تعداد 5 کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہے، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کا حجم 157331 ارب رہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 2019 تک ملک میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 14 ہزار 5 سو 75 ہوگئی، تیسری سہ ماہی میں اے ٹی ایم سے 13 کروڑ ٹرانزیکشنز کی گئیں جبکہ 3 ماہ میں اے ٹی ایم کے ذریعے 1606 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری تا مارچ اے ٹی ایم سے 1434 ارب نقد نکالے گئے، 3 ماہ میں موبائل بینکنگ سے 271 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مالی سال کے 9 مہینوں میں 71 لاکھ ای کامرس ٹرانزیکشنز کی گئیں، جولائی سے مارچ تک ای کامرس کی مد میں کارڈ سے ادائیگیوں کا حجم 36 ارب رہا۔

  • دبئی بس حادثہ، عمانی ڈرائیور کو خون بہا کی ادائیگی کا حکم

    دبئی بس حادثہ، عمانی ڈرائیور کو خون بہا کی ادائیگی کا حکم

    ابوظبی : اماراتی عدالت نے جون کے اوائل میں دو پاکستانیوں سمیت 17 افراد کی موت کا باعث بننے والے عمانی ڈرائیور کو 34لاکھ درہم خون بہا دینے کا حکم سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی میں 8 جون کو عمانی ڈرائیور کی غفلت اور دوسری شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی چلانے کے باعث سیاحوں کی بس کو خوفناک ٹریف حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 سیاحوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 53 سالہ عمانی ڈرائیور کو 17 افراد کی موت اور 13 افراد کے زخمی ہونے کا باعث بننے کے مقدمے میں دبئی کی ٹریفک کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    پراسیکیوٹر صالح الفالیصی نے الزام لگایا کہ ڈرائیور متعدد افراد کی موت اور زخمی ہونے کاسبب بنا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت نے درخواست کی عمانی شہری کو سات برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی جائے، جس کے بعد عدالت نے ڈرائیور کو متاثرہ خاندانوں کو 34 لاکھ درہم خون بہا دینے کا حکم سنا یا ہے۔

    یاد رہے کہ 8 جون کو متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ضلع الراشدیہ میں عید کے چوتھے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پاکستانی، بھارتی اور عمانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 کا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو پاکستانی، ایک آئرش اور ایک عمانی شہری شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زاید روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں 17افراد ہلاک جبکہ3شدید زخمی ہوئے تھے،حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔

    لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ السعودی کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والی ڈرائیور نے غلط لین میں گاڑی چلائی اور ’40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے‘ کا سائن بورڈ اور وارننگ بورڈ بھی نظر کرتا ہوا تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہا۔

  • پروفیسر طارق رمضان کو قطر سے سالانہ 35 ہزار یورو کی ادائیگی کا انکشاف

    پروفیسر طارق رمضان کو قطر سے سالانہ 35 ہزار یورو کی ادائیگی کا انکشاف

    پیرس : جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار پروفیسر طارق رمضان کو یورپی ممالک میں اخوان المسلمون سرگرمیاں بڑھانے کیلئے قطر کی جانب سے ہزاروں یورو سالانہ فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکومت کی مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے طارق رمضان قطری حکومت کے لیے مشیر کی خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قطر فاﺅنڈیشن انہیں مشیر کی خدمات انجام دینے کے عوض ہر ماہ پینتیس ہزار یورو کی خطیر رقم فراہم کرتی ہے۔

    قطر فاﺅنڈیشن نے اخوان المسلمون کے کے بانی حسن البنا کے پوتے طارق رمضان کو دوحہ لانے اور ان سے استفادہ کرنے کی سہولت مہیا کی اور ان کی خدمات کے حصول میں اخوان کے روحانی پیشوا یوسف القرضاوی نے بھی مدد فراہم کی۔

    فرانسیسی حکام کی تحقیقات کے مطابق پروفیسر طارق رمضان کو یکم جون 2017ء کو قطر کی طرف سے پانچ لاکھ 90 ہزار ڈالر منتقل کیے گئے، اس رقم سے 28 جولائی 2017ءکو انہوں نے پیرس کے شمال میں دو منزلہ فلیٹ خریدا تھا۔

    فرانسیسی حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پروفیسر طارق رمضان نے اس کے علاوہ دیگر رقم دو تنظیموں کے مقاصد کے لیے استعمال کی تھی۔

    پیرس:‌ پروفیسر طارق رمضان کی درخواست ضمانت مسترد

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں فرانسیسی عدالت نے دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار پروفیسر طارق رمضان کی رہائی کے لیے دائر کردہ درخواست دوسری مرتبہ بھی مسترد کردی تھی۔

    خیال رہے کہ پروفیسر طارق رمضان اخوان المسلمین کے بانی حسن البنا کے نواسے ہیں جن کے خلاف 2016 میں ہینڈا یاری نامی خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اس کے علاوہ 2009 میں بھی ایک قسم کی ایک شکایت سامنے آئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پروفیسر طارق رمضان حالیہ دنوں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں واقع جیل میں عصمت ریزی کرنے کے الزامات میں قید ہیں۔

    مزید پڑھیں : پروفیسرطارق رمضان کےایک اور خاتون سے تعلقات سامنے آگئے

    یاد رہے کہ دو خواتین کے ساتھ عصمت دری اور جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار مسلمان پروفیسر اور فلاسفر طارق رمضان کے متعلق ایک اور انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے 2015 میں ایک مسلمان خاتون کو اپنے اور ان کے درمیان تعلقات کو راز میں رکھنے کے لیے بھاری رقم کی ادائیگی کی گئی تھی۔

  • ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم میں تیزی آگئی

    ایف بی آر کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم میں تیزی آگئی

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم میں تیزی آگئی، شاہین ایئر لائن، شوگر ملز کے بعد قومی ائیر لائن سے بھی بڑی وصولی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف وصولی مہم شروع کی جاچکی ہے جس کے تحت نادہندگان سے فوری بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ اب تک بڑی وصولی عمل میں آئی ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سے 97 کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، قومی ائیرلائن نے مسافروں سے پیشگی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لی جبکہ پی آئی اے کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ایف ای ڈی کی مد میں ادا کرنے ہیں۔


    بیرونِ ملک جائیدادیں اوررقم واپس لانے کے لیے قوانین موجود نہیں: ایف بی آر


    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انٹرنیشنل ائیرٹریفک ایسوسی ایشن کو خط بھی ارسال کیا تھا، قومی ائیر لائن کو ہر 2 ماہ بعد ایاٹا اور ٹریول ایجنسیز سے ادائیگیاں ہوتی ہیں، واجبات کی عدم ادائیگی پر اکاؤنٹ سے براہ راست کٹوتی کی جائے گی۔

    ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ دو روز کے دوران ایف بی آر نے 2 ایئرلائنز سے ایک ارب 88 کروڑ وصول کیے ہیں، نادہندگان سے فوری طور پر بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


    ایف بی آرمیں کرپٹ افسران کی نشاندہی، وزیراعظم کا نوٹس


    ذائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دریال خان شوگر ملز کے گودام سیل کردیے ہیں، دریال خان شوگر ملز کے گودام میں 27 ہزار ٹن چینی موجود ہے جبکہ بابا فرید شوگر ملز پر بھی سیلز ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ کے واجبات ہیں۔


  • ملازمین کی ترقی نمازکی ادائیگی سےمشروط ہوگی‘چیف جسٹس آزادکشمیر

    ملازمین کی ترقی نمازکی ادائیگی سےمشروط ہوگی‘چیف جسٹس آزادکشمیر

    مظفرآباد: آزاداکشمیر کےچیف جسٹس چوہدری اہراہیم ضیاکا کہناہےکہ سپریم کورٹ کےملازمین کی ترقی کارکردگی کے علاوہ پابندی کے ساتھ نمازکی ادائیگی سےمشروط ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر کے صدرسردار مسعود خان نے جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا سےگزشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ بعدازاں سپریم کورٹ کےملازمین کی جانب سےان کےاعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

    پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں درج ہے کہ چیف جسٹس ابراہیم ضیا کا کہنا تھا کہ آج کے بعد سپریم کورٹ میں تعینات ہرکوئی آفسرواہلکارنماز کا پابند ہوگا۔

    چیف جسٹس ابراہیم ضیاکا کہناتھاکہ دوگروپ بنائیں ایک گروپ کی امامت خود کرواؤں گاجبکہ دوسرے گروپ کی امامت امام مسجد کروائیں گے۔

    انہوں نےکہاکہ خفیہ طورپرچیک بھی کیا جائے گا کہ کون ملازم نماز کی پابندی نہیں کرتاجبکہ سالانہ ترقی نماز کی باقدگی سےمشروط ہوگی۔

    واضح رہےکہ آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ سرکاری ادارے کے سربراہ نے اس طرح کے احکامات جاری کیے ہیں جس میں سرکاری ملازم کی ترقی کے لیے کارکردگی کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی سےادائیگی کو بھی ضروری قراردیاگیا ہے۔